زکوٰۃ
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
105
کے باجماعت ادا کرنے کی تاکید آپ ثابت ہو گئی۔سچی اور حق بات یہی ہے کہ نماز
باجماعت پڑھنے کے سوا جماعت بن ہی نہیں سکتی۔اس لئے تم جہاں تک کوشش اور سعی
کرسکو کرو اور باجماعت نماز ادا کرنے کی پابندی کرو۔اگر اور کوئی جماعت کے لئے نہ
ملے تو گھر میں ہی خاوند بیوی بچوں کو پیچھے کھڑا کر کے نماز پڑھ لے۔اس طرح کم از کم
نماز باجماعت پڑھنے کی عادت تو رہے گی۔پھر اللہ تعالیٰ جماعت بھی بنا دے گا خدا
تعالیٰ تمہیں ایسا کرنے کی توفیق دے۔زكوة
پھر ایک بہت اہم مسئلہ زکوۃ کا ہے۔لیکن لوگوں نے اس کو سمجھا نہیں خدا تعالیٰ نے نماز
کے بعد اس کا حکم دیا ہے۔حضرت ابو بکر نے کہا کہ میں زکوۃ نہ دینے والوں سے وہی
سلوک کروں گا جو آنحضرت ﷺ کفار سے کرتے تھے۔ایسے لوگوں کے مرد غلام بنا
لوں گا اور ان کی عورتیں لونڈیاں۔آنحضرت ﷺ کی وفات کے بعد ایسا ابتلاء آیا تھا کہ
عرب کے تین شہروں مکہ ، مدینہ اور ایک اور شہر کے علاوہ سب علاقہ عرب کا مرتد ہو گیا
تھا۔حضرت عمرؓ نے حضرت ابو بکر سے اس وقت عرض کیا کہ جو لشکر شام کو جانے والا ہے
اس کو آپ روک لیں کیونکہ تمام ملک میں فساد برپا ہو گیا ہے لیکن حضرت ابو بکر نے
جواب دیا کہ جس لشکر کو آنحضرت ﷺ نے روانہ کیا ہے میں اسے نہیں روک سکتا۔پھر
حضرت عمرؓ نے عرض کیا کہ اچھا جو لوگ زکوۃ کے منکر ہیں ان سے صلح کر لیں پہلے
دوسرے مرتدین سے جنگ ہو جائے تو رفتہ رفتہ ان کی بھی اصلاح ہو جائے گی۔اول
ضرورت یہی ہے کہ جھوٹے مدعیان نبوت کا قلع قمع کیا جائے کیونکہ ان کا فتنہ سخت
برکات خلافت
106
ہے۔حضرت ابوبکر نے کہا کہ اگر لوگ بکری کا بچہ یا اونٹ کے گھٹنہ باندھنے کی رشتی
کے برابر بھی زکوۃ کے مال میں سے ادا نہ کریں گے جو آنحضرت ﷺ کو ادا کرتے تھے
تو میں ان سے جنگ کروں گا اور اگر تم لوگ مجھے چھوڑ کر چلے جاؤ اور جنگل کے درندے
بھی مرتدین کے ساتھ مل کر حملہ کریں گے تو میں ان سے اکیلا لڑوں گا۔غرض زکوۃ کے حکم کو حضرت ابو بکر نے اس قدر اہمیت دی ہے کہ اس کے منکر سے کفار کا
سا سلوک جائز رکھا ہے۔مگر آج مسلمانوں میں بہت کم ایسے لوگ ہیں جو اس کی طرف
توجہ کرتے ہیں۔میں نے اندازہ کیا ہے کہ اگر ساری جماعت احمدیہ کی صرف زکوۃ ہی
جمع کی جائے تو ایک لاکھ روپیہ کے قریب ہوتی ہے۔کیونکہ کچھ نہ کچھ تو لوگوں کے پاس
زیور ہوتا ہی ہے۔ہاں
وہ اشیاء جن پر گورنمنٹ ٹیکس وصول کرتی ہے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے ان کی نسبت فتویٰ دیا ہے کہ چونکہ گورنمنٹ ان پر ٹیکس وصول کر لیتی ہے
اس لئے اب ان
پر کوئی زکوۃ یا عشر نہیں لیکن میرے خیال میں بعض زمینوں پر گورنمنٹ
جو مالیہ وصول کرتی ہے وہ شرعی عشر سے کم ہوتا ہے۔اس لئے جہاں گورنمنٹ کا مالیہ یا
ٹیکس کم ہو وہاں بقیہ روپیہ اس شخص کو جس کے ذمہ وہ واجب ہوا دا کرنا چاہئے۔مثلاً
ایک زمین پر گورنمنٹ مالیہ لیتی ہو اور اس کا عشر دس روپیہ ہوتا ہو تو پانچ روپیہ اس کے
مالک کو عشر کے طور پر یہاں ادا کرنے چاہئیں۔اس انتظام کے لئے ہر ایک گاؤں اور
شہر کی احمدیہ انجمنوں کے سیکرٹریوں کو اور جہاں سیکرٹری نہیں وہاں کسی اور کو ہی رجسٹر بنا
لینے چاہئیں۔جس میں زیور اور دیگر زکوۃ والی چیزوں کو درج کیا جائے اور با قاعدہ
زکوۃ وصول کی جائے۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ پہننے والے زیوروں کے