زکوٰۃ کے فوائد

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
107
لئے ضروری نہیں ہے کہ ان پر زکوۃ دی جائے لیکن اگر کوئی دے دے تو اچھا ہے۔جو
زیور نہیں پہنے جاتے ان کی زکوۃ ضرور دینی چاہئے۔زکوۃ کے متعلق ایک مفصل رسالہ
لکھنے کے لئے میں نے کہہ دیا ہے اس میں سب قواعد اور ہدایات دی جائیں گی اس
کے مطابق عمل ہونا چاہئے۔زکوۃ کے فوائد: زکوۃ کا حکم ایک بے نظیر حکم ہے اور اسلام کی بے انتہاء خوبیوں میں
سے ایک روشن خوبی ہے اور بہت سی جماعتوں پر اس کے ذریعہ اسلام کی عظمت کی
حجت قائم کی جاسکتی ہے۔مثلاً یورپ میں آج کل دو گروہ ہیں۔ایک کہتا ہے کہ جتنا
کوئی کماتا ہے اسے کمانے دو اور اس کو اپنی محنت کا ثمرہ اٹھانے دو۔دوسرا گر وہ کہتا ہے
کہ سارے ملک کے لوگ کام کرتے ہیں تب ہی دولت آتی ہے اس لئے جو لوگ بہت
مالدار ہیں ان سے چھین کر مفلس اور نادار لوگوں کو دینا چاہئے تا کہ وہ بھوکے نہ مریں
اور ملک کے کاروبار میں خلل واقع نہ ہو۔خدا تعالیٰ نے ان دونوں گروہوں کی باتوں کو
رد کر کے ٹھیک اور درست بات بیان فرما دی ہے اور اسلام نے افراط اور تفریط دونوں کو
چھوڑ کر عمدہ بات لے لی ہے۔میرا یقین ہے کہ اگر صرف زکوٰۃ کا مسئلہ لے کر یورپ
کے سامنے پیش کیا جائے تو کسی کی طاقت نہیں کہ اس کی صداقت اور عمدگی سے انکار کر
سکے۔بعض لوگ زکوۃ کو ایک چٹی خیال کرتے ہیں لیکن زکوۃ چھٹی نہیں ہے اس کے
سمجھنے کے لئے میں تمہیں ایک موٹی بات بتا تا ہوں۔گورنمنٹ رعایا سے ٹیکس لیتی ہے
پھر اس ٹیکس سے ملک اور رعایا کی حفاظت کے لئے فوج اور پولیس تیار کرتی ہے۔رعایا
کے آرام کے لئے سڑکیں اور شفا خانے بناتی ہے اور طرح طرح کے آرام بہم پہنچاتی

برکات خلافت
108
ہے چونکہ گورنمنٹ رعایا کے آرام کے لئے ہی ٹیکس لیتی ہے اس لئے اس کے اس ٹیکس
لینے کو کوئی چٹی خیال نہیں کرتا اسی طرح زکوۃ بھی چٹی نہیں بلکہ خود انسانوں کے بھلے
کے لئے یہ حکم دیا گیا ہے جس طرح گورنمنٹ اپنی رعایا کی بہتری کے لئے ٹیکس وصول
کرتی ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بھی زکوۃ مقرر فرمائی ہے اور اس کے بدلہ میں یہ
وعدہ کیا ہے کہ تمہارے اموال میں برکت ہوگی اور وہ ہر ایک قسم کی ہلاکتوں سے محفوظ
ہو جائیں گے۔جیسا کہ فرمایا ” خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةٌ تُطَهِّرُ هُمْ وَ تُزَكِّيْهِمْ بِهَا
وَصَلِّ عَلَيْهِمْ إِنَّ صَلوتَكَ سَكَنٌ لَّهُمْ “ (التوبہ: ۱۰۳) ان لوگوں کے اموال میں
سے صدقات کا مال لو اور اس ذریعہ سے ان کو ظاہری اور باطنی نقصوں سے پاک کر دو
اور ان کے لئے دعائیں کرو کیونکہ تمہاری دعائیں ان کے لئے آرام اور راحت کا
موجب ہیں۔غرض کہ زکوۃ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک ایسا ٹیکس ہے جس کے بدلہ
میں انسان پر رحمت اور اس کی ظاہری و باطنی پاکیزگی کا وعدہ ہے۔جب سے
مسلمانوں نے زکوۃ دینی چھوڑ دی ہے اس وقت سے ان کا مال کم ہی کم ہو رہا
ہے۔کہاں تو ایک وقت تھا کہ یہ دنیا کے بادشاہ تھے لیکن آج ذلیل وخوار ہو رہے
ہیں۔زکوۃ دینے والے کو اللہ تعالیٰ اسی طرح کامیابی اور پاکیزگی کا وعدہ دیتا ہے جس
طرح گورنمنٹ ٹیکس لے کر حفاظت کا وعدہ کرتی ہے۔لیکن افسوس کہ لوگ گورنمنٹ
کے وعدہ کو تو سچا سمجھتے ہیں اور بڑی خوشی سے ٹیکس ادا کر دیتے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کے
وعدہ کو سچا نہیں سمجھتے اسی لئے زکوۃ نہیں دیتے۔زکوۃ کے ذریعہ سے انسان بہت سے
دکھوں اور تکلیفوں سے بچ جاتا ہے کیونکہ خدا کا وعدہ کبھی جھوٹا نہیں ہوتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی