حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
109
ایک تصوف کا لطیفہ: زکوۃ کے فوائد میں سے ایک اور عظیم الشان فائدہ ہے جس سے
صوفیانہ مذاق کے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ یہ کہ انسان جب مال کماتا ہے تو خواہ
وہ کتنی ہی کوشش کرے کہ حرام مال اس کے مال میں شامل نہ ہولیکن یہ بات بالکل ممکن
ہے کہ غلطی سے ناجائز مال اس کے مال میں مل جائے۔مثلاً ایک سوداگر کپڑا بیچتا ہے
اسے نہیں معلوم ہوتا کہ اس میں سوراخ ہیں اور کپڑا نا کارہ ہو چکا ہے وہ خریدار کو دے کر
قیمت لے لیتا ہے اور گو اس سے غلطی سے ہی یہ کام ہوا ہے لیکن جو رو پید اس کے پاس
آیا ہے وہ اس کا حق نہیں اور وہ اس کا مالک نہیں گو بے علمی کی وجہ سے ہی اس پر اس نے
قبضہ کیا ہے اس مال کو کھا کر اس انسان کے گوشت پوست میں کوئی برکت پیدا نہ ہوگی
اور نہ اس کے دوسرے مال میں اس کے ذریعہ کوئی برکت ہوگی لیکن جب یہ شخص سال
کے بعد اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اپنے مال میں سے ایک حصہ زکوۃ کا نکالتا رہے گا
تو اس کا مال پاک ہوتا رہے گا۔اور اگر کوئی حصہ مال کا غیر طیب تھا تو وہ اس کی جان پر یا
اس کے نفس پر خرچ نہ ہوگا بلکہ زکوۃ کے ذریعہ سے حقیقی مالک یعنی اللہ تعالیٰ کے پاس
واپس چلا جائے گا اور اس کا مال طیب رہے گا۔اور حلال مال کے کھانے اور استعمال
کرنے سے اس کی ہر چیز میں برکت پیدا ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح
ایک اور بات جس کی طرف ہماری جماعت کی توجہ کی ضرورت ہے وہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کی زندگی کے سوانح کی حفاظت ہے۔ہمارے زمانہ میں خدا تعالیٰ کے
فضل سے سب سامان موجود ہے۔قلم ، دوات، سیاہی، کاغذ مطبع وغیرہ لیکن اگر ہم اس

برکات خلافت
110
کام کو نہ کریں تو کیسے سخت افسوس کی بات ہے اور بعد میں آنے والے لوگ ہمیں کس
نظر سے دیکھیں گے۔نئے نئے آنے والے لوگ کیا جانتے ہیں کہ مسیح موعود کیا تھے
جب تک ان کے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہ ہو جس سے وہ ان کا حال بتمام معلوم کر سکیں۔چند دن ہوئے یہاں دو عیسائی آئے تھے مجھ سے ان کی گفتگو ہوئی وہ ایک آدمی کو کہنے
لگے کیا مرزا صاحب بھی ایسے ہی تھے۔اس نے کیا ہی خوب جواب دیا کہ مجھ سے کیا
پوچھتے ہو ان سے ہی جا کر پوچھ لو وہ کیا کہتے ہیں وہ تو اپنے آپ کو حضرت مرزا صاحب
کا غلام کہتے ہیں اس سے تم اندازہ لگا سکتے ہو کہ حضرت مرزا صاحب کیسے تھے۔پس
ہمارے بہت بڑے فرائض میں سے ایک یہ بھی فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود کے
حالات اور آپ کے سوانح کو بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے محفوظ کر دیں۔ہمارے لئے آنحضرت ﷺ کا اسوہ حسنہ اور پھر ( آپ کے عاشق صادق ) حضرت
مسیح موعود کا اسوہ حسنہ نہایت ضروری ہے۔اس لئے حضرت مسیح موعود کے سوانح
لکھنے نہایت ضروری ہیں پس جس کسی کو آپ کا کوئی واقعہ کسی قسم کا یاد ہو وہ لکھ کر میرے
نام بھیج دے۔یہ ہمارے ذمہ بہت بڑا کام ہے جس کو ہم نے کرنا ہے میں نے ایک
آدمی کولوگوں سے حالات دریافت کر کے لکھنے کے لئے مقرر کیا ہے اور وہ لکھ رہا ہے تم
میں سے بھی جس کو کوئی واقعہ یاد آئے وہ لکھ کر بھیج دے تا کہ کل واقعات ایک جگہ جمع کر
کے چھاپ دیئے جائیں اور ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں۔آج بہت سے لوگ
حضرت مسیح موعود کے دیکھنے والے اور آپ کی صحبت میں بیٹھنے والے موجود ہیں اور ان
سے بہت سے واقعات معلوم ہو سکتے ہیں مگر جوں جوں یہ لوگ کم ہوتے جائیں گے

آج 10 میں سے 10 باقی