قرآن با ترجمہ پڑھنا
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
112
کی ہے خصوصاً بڑے بڑے شہروں میں تو واعظوں کی سخت ضرورت ہے۔ہمارے پاس
جو کچھ ہے قرآن کریم ہی ہے اور اس سے بڑھ کر اور ہو ہی کیا سکتا ہے۔پس میرا ارادہ
ہے کہ مختلف شہروں میں درس قرآن جاری کئے جائیں اور ہر ضلع کے لئے کم از کم ایک
واعظ مقرر کیا جائے لیکن اس کام کو باہنے والے واعظوں کی ہماری جماعت میں کمی ہے
اس لئے جیسا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہوگا ہم نے ایک جماعت مبلغین بنائی ہے اس
جماعت کے دولڑکوں نے کل یہاں وعظ کیا ہے۔مجھے معلوم نہیں کہ کیا بولے ہیں مگر
میری خواہش ہے کہ بہت جلد چندا ایسے آدمی تیار ہو جائیں جن کو ہم ضروری مقامات پر
مقرر کر سکیں چنانچہ میں نے ایک ایسا کورس تیار کیا ہے کہ جس کے ذریعہ سے جماعت
مبلغین کے دس لڑکوں کو ایسا تیار کیا جائے کہ اگلے سال تک وہ درس قرآن دینے کے
قابل ہو جائیں۔یہ لڑ کے امید ہے کہ جلد کام کے قابل ہو جائیں گے اور امید ہے کہ
انشاء اللہ اگلے دسمبر میں ہم دس انجمنوں کو ایک ایک واعظ دے سکیں گے۔قرآن با ترجمہ پڑھنا: میرا دل چاہتا ہے کہ ہماری جماعت کے سب افراد خواہ مرد
ہوں یا عورتیں قرآن کریم سے واقف ہوں۔یعنی نہ صرف یہ کہ قرآن کے الفاظ پڑھ
سکتے ہوں بلکہ اس کے معانی اور ترجمہ سے بھی واقف ہوں کیونکہ جب قرآن کریم کے
معانی سے ناواقفیت ہو تو اس کے الفاظ بار بار پڑھنے سے کیا لطف حاصل ہوسکتا ہے۔مگر جب تک لوگ اس قابل نہ ہو جائیں کہ خود ترجمہ کر سکیں اول ان کی واقفیت کے
لئے ایک ترجمہ قرآن کی ضرورت ہے جو اردو میں ہو اور یہ کوشش کی جائے کہ وہ ان
تمام غلطیوں سے پاک ہو جو اس وقت تک کے تراجم میں پائی جاتی ہیں۔
برکات خلافت
113
دوسرے یہ کہ قرآن کریم کی جن آیات کے متعلق غلط فہمیاں پھیلی ہوئی ہیں ان کے
متعلق ایسے نوٹ دیئے جائیں جن سے وہ غلط فہمیاں دور ہوں اور دوسرے تمام
مذاہب پر اسلام کی فضیلت ثابت ہو جائے۔قرآن کریم پر جو اعتراضات ہوتے ہیں
ان کے جوابات دیئے جائیں اور مشکل مواقع کو حل کیا جائے۔قرآن شریف ہر احمدی
مرد، عورت اور لڑکے کے پاس ہونا ضروری ہے۔ترجمہ شروع ہو گیا ہوا ہے اور پہلے
سپارہ کا ترجمہ اور نوٹ تو مکمل بھی ہو چکے ہیں اللہ تعالیٰ چاہے تو ایک مہینہ تک شائع بھی
ہو جائے گا۔میرا ارادہ ہے کہ سپارہ سپارہ کر کے شائع کریں تاکہ ساتھ کے ساتھ لوگوں
کو پہنچتا جائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قرآن کو ہم نے آہستہ آہستہ اس لئے اتارا ہے
کہ لوگوں کو یاد ہوتا جائے۔اسی طرح ہم بھی تھوڑا تھوڑا شائع کرتے رہیں گے تا کہ
لوگ پڑھتے اور یاد کرتے جائیں۔اس کی کچھ کا پیاں لکھی ہوئی آچکی ہیں اور ترجمہ تو
دوسرے پارہ کا بھی کسی قدر ہو چکا ہے۔انجمن ترقی اسلام اس کو چھپوا رہی ہے۔ہر فر دکو
چاہئے کہ اپنا الگ اپنی بیوی کا الگ اپنے لڑکے لڑکیوں کا الگ الگ قرآن خریدے۔مدرسہ خط و کتابت: جماعت کی علمی ترقی کے لئے ایک مدرسہ خط و کتابت کا کھولا
جائے۔کیونکہ بعض ایسے لوگ ہیں جو یہاں قادیان میں رہ کر قرآن شریف نہیں پڑھ
سکتے ان کے لئے کچھ اسباق تیار کئے جائیں جو ان کو آہستہ آہستہ بھیج دیئے جایا کریں
اور جب ان کو وہ یاد کر لیا کریں تو پھر اور کچھ پرچے بھیج دیئے جایا کریں۔اور جو دقتیں
لوگوں کو پیش آئیں انہیں خطوط کے ذریعے وہ حل کرالیں۔اور اس طرح گھر بیٹھے وہ
کچھ نہ کچھ واقفیت بہم پہنچالیں۔