سلسلہ کی ضروریات

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
115
مضمون لکھیں۔:
سلسلہ کی ضروریات : حضرت مسیح موعود کے زمانہ کی ایک بڑی چیز منارۃ المسیح ہے۔آپ نے اس کے متعلق فرمایا ہے کہ جب یہ کمل ہو جائے گا تو خدا تعالیٰ کی بڑی برکتیں
نازل ہوں گی۔اس کی تعمیر کے لئے چندہ کی اپیل نہیں کی گئی میں نے کہا جب ہم اس کو
بنا ئیں گے تو یہ خود اپنی اپیل کرے گا یعنی لوگ اسے دیکھ کر خود بخود چندہ دیں گے۔قادیان کی جماعت نے مختلف طور پر پانچ سو روپیہ کے قریب اس کے لئے چندہ دیا
ہے۔میں نے کوئی اعلان نہیں کیا تھا مگر انہوں نے خود ہی یہ روپیہ فراہم کر دیا ہے اس
پر دو ہزار کے قریب روپیہ خرچ ہوا ہے اس لئے باقی کے پندرہ سو کے پورا کرنے کے
لئے تمہیں فکر کرنی چاہئے۔اس کے علاوہ جو یہاں کام ہورہے ہیں ان کے لئے کسی اور نے تو چندہ دینا نہیں۔غیروں
کو ہم نے خود ہی چھوڑ دیا ہے اور کچھ اپنے بھی چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ان کا موں
کے لئے بھی تمہیں ہی فکر کرنی چاہئے۔صدرانجمن کے ماتحت مختلف کام ہورہے ہیں۔دو مدر سے ہیں ایک ہائی سکول اور ایک احمد یہ سکول جن میں تمہارے بچے پڑھتے ہیں۔ایک لنگر ہے جو مہمان یہاں ٹھہرتے ہیں اس میں سے انہیں خوراک دی جاتی ہے۔ان
کے علاوہ اور بھی کئی کام ہیں ترقی اسلام کے، خرچ کا اندازہ آئندہ سال کے لئے
۲۴ ہزار روپیہ لگایا گیا ہے۔جس کی تفصیل یہ ہے کہ ولایت کے لئے انگریزی ترجمہ
قرآن شریف کا ہو رہا ہے جو چھپنا بھی شروع ہو گیا ہے اور سورہ فاتحہ کے پروف آچکے
ہیں۔پہلے سپارے کا ترجمہ ہو چکا ہے اس کے چھاپنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے

برکات خلافت
116۔پھر ولایت میں تبلیغ شروع ہے اور کم از کم چھ سوروپیہ ماہوار خرچ کی ضرورت اس کے
لئے ہوگی کیونکہ میرا ارادہ ایک اور آدمی بھی وہاں بھیجنے کا ہے اور انگریزی میں ٹریکٹ
بھی شائع کئے جائیں گے۔پھر ماریشس افریقہ کے پاس ایک جزیرہ ہے جہاں کے
بہت سے انگریز قبیلے مسلمان ہونے کے لئے تیار ہیں وہاں ایک آدمی بھیجا جائے گا خط
وکتابت ہو رہی ہے۔پھر ٹریکٹوں کا سلسلہ ہے۔بنگال میں ایک ٹریکٹ شائع کیا گیا تھا کئی مہینے ہو چکے ہیں
لیکن ابھی تک اس کے متعلق سوالات پوچھنے والوں کے خطوط آرہے ہیں پھر صدر
انجمن مقروض ہے اس کا قرضہ دور کرنا ہے اور آئندہ کے اخراجات کے لئے بھی اس کو
روپیہ کی ضرورت ہے۔یہ سب سلسلہ کی ضروریات ہیں جن کا پورا کرنا تمہارا فرض ہے
اور مجھے امید ہے کہ تم اپنی طاقت کے مطابق کوشش سے دریغ نہ کرو گے۔مگر اب بات
جو دین کی خدمت کے متعلق قرآن کریم میں آئی ہے وہ تمہیں سنائے دیتا ہوں۔اللہ
تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے مسلمانو! خبر دار اپنے کام میں کبھی ست نہ ہونا اور دینی کاموں
میں تکلیف کا کبھی خیال مت کرنا کیونکہ " إِنْ تَكُونُوا تَأْلَمُوْنَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُوْنَ كَمَا
تَأْلَمُوْنَ وَتَرْجُوْنَ مِنَ اللهِ مَا لَا يَرْجُونَ۔“ ( النساء: ۱۰۵) اگر تم کو کوئی دکھ یا
تکلیف پہنچتی ہے تو کفار کو بھی اسی طرح تکلیف پہنچتی ہے جس طرح تم کو پہنچتی ہے اور تم
تو اللہ تعالیٰ سے ان انعامات کے امیدوار ہو جن کی انہیں امید نہیں پس تم بھی اس بات
کو خوب یاد رکھو۔بے شک ان آئے دن کے چندوں سے تم کو تکلیف ہوتی ہوگی مگر
اسلام کے دشمن بھی اسی طرح اسلام کے برباد کرنے کے لئے اپنی جانیں اور اپنے مال

برکات خلافت
117
خرچ کر رہے ہیں۔پس تکلیف میں تم اور وہ برابر ہو۔ہاں تم جن انعامات کے امیدوار
ہو وہ نہیں۔پس کیسے افسوس کی بات ہوگی اگر تم باوجود اس قدر امیدوں کے تھک جاؤ
اور دشمن باوجود ہر قسم کی مایوسی کے اپنی محنت نہ چھوڑے اور اپنے کام میں لگا رہے اور
جھوٹ کے پھیلانے کے لئے ہر ایک قسم کی تکلیف برداشت کرے۔تمہارے لئے خدا
تعالیٰ کے انعاموں کا دروازہ کھلا ہے جس قدر حاصل کر سکتے ہو کر لو۔اس وقت روپیہ کی
ضرورت ہے۔خدا تعالیٰ اپنے کام کو آپ ہی چلاتا ہے وہ کسی کی مدد کا محتاج نہیں مگر یہ
ایک خدمت کا موقع ہے جو اس نے ہماری جماعت کو دیا ہے اور یہ اس کا فضل ہے ورنہ
اس کے کام تو بہر حال چلیں گے۔کچھ لوگ نکل گئے ہیں تو بھی کام چل رہا ہے۔لیکن
جو خدا کا کام کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے انصار میں داخل ہو جاتا ہے۔پس جہاں تک تم
سے ہو سکے اپنی طاقت بھر کام کرتے رہو۔پچھلے سال ضلع گورداسپور کی جماعت نے چھ سات ہزار روپے دیئے تھے امید ہے کہ
اس سال بھی علاوہ ماہوار چندوں کے وہ تین ہزار تو اور زیادہ دے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ
باقی روپیہ کے لئے آپ کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اس کام کے پورا کرنے کی توفیق دے جس کے لئے اس نے
سلسلہ احمدیہ کی بنیا د رکھی ہے۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی