حضرت فضل عمر کی دوسری تقریر
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
118
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم
حضرت فضل عمر کی دوسری تقریر
(جو ۲۸ دسمبر ۱۹۱۴ء کو سالانہ جلسہ پر ہوئی)
أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ
رَسُوْلُهُ۔اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطنِ الرَّحِيْمِ o بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ
الرَّحِيم
اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي
السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا
بَيْنَ أَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيْطُوْنَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ
كُرْسِيُّهُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَؤُدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ۔(البقره: ۲۵۶)
میں نے کل آپ لوگوں کے سامنے بیان کیا تھا کہ میں ایک ایسی بات بیان کرنا چاہتا
ہوں جو ایسی ضروری ہے کہ اس کی ضرورت، اس کی عظمت اور اس کی قدر مجھ سے
تو بیان نہیں ہوسکتی۔ہر ایک انسان کی زندگی کا مقصد اور صرف ایک ہی مقصد کسی فرقہ یا قوم یا جماعت کی
ترقی کا ذریعہ اور صرف واحد ذریعہ اور انسان کے انسان کہلانے کے ایک ہی ثبوت پر
اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی تو میں اس وقت کچھ بیان کروں گا۔کل تو اللہ تعالیٰ کا بڑا
فضل رہا کہ میں نے ساڑھے تین گھنٹے تقریر کی لیکن کوئی ایسی تکلیف نہ ہوئی مگر کل کے
برکات خلافت
119
بولنے سے آج تکلیف ہے اس لئے میں پوری طرح کھول کر اس بات کو نہ بیان کر
سکوں گا۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو پھر کبھی اسی پر بولوں گا۔شاید کسی کے دل میں شبہ پیدا ہو کہ ایسی کون سی ضروری بات ہے جس پر اتنا زور دیا گیا
ہے کہ اس کے بغیر کوئی جماعت ترقی ہی نہیں کر سکتی۔اس کے سوا کوئی انسان انسان ہی
نہیں بن سکتا۔اور اس کے بغیر انسانی زندگی کا مقصد ہی پورا نہیں ہوسکتا پھر اگر کوئی ایسی
ہی بات ہے تو یہ کیونکر مکن ہے کہ وہ بات نہ حضرت مسیح موعود نے بتائی اور نہ حضرت
خلیفہ اسیح الاول نے بیان کی۔میں ایسا خیال کرنے والوں کو بتاتا ہوں کہ کسی چیز کی
عظمت اس کے بار بار سننے سے کم نہیں ہو جاتی۔میں کوئی ایسی بات نکال کر نہیں لایا جو
پہلے دنیا میں کسی کو معلوم نہ ہو۔بات تو وہی ہے جو میرے بیان کرنے سے پہلے آپ
لوگوں نے کئی دفعہ سنی ہے مگر جب تک اس پر پورا پورا عملدرآمد نہ ہو جائے اور وہ اچھی
طرح قائم نہ ہو جائے اس وقت تک اس کے بیان کرنے کی ضرورت مٹ نہیں سکتی۔دیکھو کونین تپ کے لئے مفید ہے اور روزانہ سینکڑوں تپ کے مریضوں کو دی جاتی ہے
مگر جب تک دنیا میں تپ قائم ہے کونین کی بھی ضرورت قائم ہے۔اسی طرح پانی ہر
ایک جاندار کی زندگی کے لئے ضروری چیز ہے اگر کوئی کسی سے پوچھے کہ مجھے زندگی
کے قیام کے لئے جو ضروری چیزیں ہیں وہ بتاؤ اور وہ ان اشیاء میں سے ایک پانی بھی
بتائے۔تو پانی کا نام سن کر اگر وہ کہے کہ یہ تو ہم روز پیتے ہیں یہ کون سی ایسی ضروری چیز
ہے تو یہ غلط ہوگا کیونکہ جب تک زندگی کا مدار پانی پر ہے اس وقت تک پانی ایک
ضروری شئے ہے اور گو انسان دن میں اسے کئی دفعہ پیتا ہو پھر بھی اس کی ضرورت میں
برکات خلافت
120
کوئی شبہ نہیں کیا جاسکتا۔ہوا کے لئے کوئی قیمت نہیں دینی پڑتی وہ خود بخود سانس کے
ذریعہ سے اندر چلی جاتی ہے اور ہمیشہ سے یہی سلسلہ چلا آتا ہے مگر اس طرح اس کی
ضرورت اور اہمیت میں کوئی فرق نہیں آتا اور وہ آج بھی ویسی ہی مفید اور ضروری ہے
جیسی کسی پہلے زمانہ میں تھی۔پس گو آپ لوگوں نے وہ بات جو میں بیان کروں گا پیشتر
ازیں بھی سنی ہے مگر جب تک دنیا میں وہ بات قائم نہ ہو جائے اور تمام لوگ اس پر عمل
کرنانہ شروع کر دیں اس وقت تک ہم اسے سنائے ہی جائیں گے۔اور اس کی عظمت
ہمیشہ ایک سی ہی رہے گی۔اب میں وہ بات بیان کرتا ہوں کوئی دوست لکھ لیں تا کہ ان
لوگوں کے لئے جو یہاں نہیں آئے محفوظ رہے۔اور کسی کے فائدہ کا موجب ہو
جائے۔مگر میں پھر تاکید کرتا ہوں کہ اس بات کو معمولی مت سمجھنا وہ در حقیقت ایک
بہت بڑی بات ہے بہت سے انسانوں کی تباہی کا باعث یہ امر بھی ہو جاتا ہے کہ وہ اہم
امور کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور اس طرح اپنے آپ کو تباہ کر دیتے ہیں لیکن دانا انسان وہ
ہے جو ہر امر پر غور کرے اور گو وہ بظاہر معمولی معلوم ہوتا ہو اس کے انجام پر غور کرے
اور اس کی اصلیت پر نظر ڈالے میں اس امر کو واضح کرنے کے لئے ایک مثال بتاتا
ہوں۔کہتے ہیں کوئی شخص تھا اس نے اپنے بھتیجوں سے کہا کہ ہم تمہیں کل کھانے کے بعد ایک
ایسالڈو کھلائیں گے جو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہے وہ یہ سن کر حیران رہ گئے اور سوچا کہ
وہ لڈو جو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہے وہ تو بہت ہی بڑا ہوگا۔دوسرے دن جب وہ کھانا
کھانے بیٹھے تو ہر ایک کھانے میں سے ایک ایک دود ولقمہ کھا کر چھوڑ دیتے تو ایسا نہ ہو
برکات خلافت
121
کہ مختلف کھانوں سے پیٹ بھر جائے اور اس لڈو کا مزا پورے طور پر نہ لے سکیں۔جب کھانے سے فارغ ہو چکے تو بھتیجوں نے کہا آپ نے وعدہ کیا تھا کہ کل تمہیں ایسا
لڈو کھلائیں گے جسے ایک لاکھ آدمیوں نے بنایا ہے اب اپنا وعدہ پورا کیجئے اس نے کہا
مجھے اپنا وعدہ یاد ہے اور یہ کہہ کر اسی طرح کا ایک لڈو جس طرح کے بازار میں بکتے ہیں
نکال کر ان کے سامنے رکھ دیا۔اس لڈو کو دیکھ کرلڑکوں کو سخت مایوسی ہوئی اور کہا کہ آپ
نے تو وعدہ کیا تھا کہ ایسا لڈو کھلائیں گے جو قریباً ایک لاکھ آدمیوں نے بنایا ہوگا لیکن
اب آپ نے ایک معمولی سالڈ و سامنے رکھ دیا ہے یہ کیا بات ہے۔چچا نے کہا قلم لے
کر لکھنا شروع کرو کہ اس لڈو کو کتنے آدمیوں نے بنایا ہے۔میں ثابت کر دوں گا کہ
واقع میں اس لڈو کوکئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہے۔دیکھو ایک حلوائی نے اسے بنایا ہے
اس کے بنانے میں جو چیزیں استعمال ہوئی ہیں ان کو حلوائی نے کئی آدمیوں سے خریدا۔پھر ان میں سے ہر ایک چیز کو ہزاروں آدمیوں نے بنایا ہے۔مثلا شکر کو ہی لے لو اس کی
تیاری پر کتنے ہزار آدمیوں کی محنت خرچ ہوئی ہے کوئی اس شکر کو ملنے والے ہیں ، کوئی
رس نکالنے والے کوئی نیشکر کھیت سے لانے والے ، پھر ہل جو تنے والے، پانی دینے
والے ، پھر ہل میں جولو ہا اور لکڑی خرچ ہوا اس لوہے کے نکالنے ،صاف کر نے اور
بنانے والے لکڑی کے کاٹنے اور گھڑنے والے۔غرض اسی طرح سب آدمیوں کا
حساب لگاؤں تو کس قدر بنتے ہیں۔پھر شکر کے سوا اس میں آٹا ہے اس کے بنانے
والے جس قدر ہیں اس کا اندازہ لگاؤ اسی طرح اگر تم تمام چیزوں کے بنانے والوں کا
شمار کرو، تو کیا کئی لاکھ بنتے ہیں یا نہیں؟ بھتیجوں نے یہ بات سن کر کہا ہاں ٹھیک ہے۔