قرب الٰہی کا ذریعہ
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
122
پس آپ لوگ بھی خوب یا درکھیں کہ کسی چیز کی اہمیت اس کے حجم یا قد پر نہیں ہوتی بلکہ
اس کے انجام اور فوائد پر اہمیت کی بناء ہوتی ہے اور جو بات میں اس وقت بیان کروں
گا وہ نہایت اہم ہے پس کوئی شخص اسے معمولی خیال نہ کرے اور ان بچوں کی طرح فوراً
مایوس نہ ہو جائے اور یہ نہ کہہ اٹھے کہ معمولی بات ہے گو وہ بات نظر میں چھوٹی معلوم ہو
لیکن فی الحقیقت بہت بڑی ہے۔اگر تم اس کو سیکھ لو گے اور اس پر عمل کرو گے تو اللہ تعالیٰ
کی طرف سے وعدہ ہے کہ وہ ایسے انسان کو دین و دنیا میں معزز کر دے گا۔اور مجھے اس
وعدہ پر اتنا یقین ہے کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر تم اس پر عامل ہو گے تو ضرور تم سے
وہ وعدہ پورا ہوگا۔قرب الہی کا ذریعہ : لوگ پوچھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے قرب کا کیا ذریعہ ہے۔تم
خوب یادرکھو کہ اگر تم اس بات پر عمل کرو گے تو تمہیں اگلے جہاں میں ہی نہیں بلکہ اسی
دنیا میں خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جائے گا۔اور مرنے کے بعد ہی خدا تعالیٰ تم سے
کلام نہیں کرے گا بلکہ اسی دنیا میں کرے گا۔مگر بہت غور سے کام لو۔میں جانتا ہوں اور
یہ ایک عام رواج ہے کہ جب لوگ
کوئی عمدہ لیکچر سنتے ہیں تو بعد میں یہ کہہ دیتے ہیں کہ
خوب مزا آیا بڑی عمدہ تقریرتھی وغیرہ وغیرہ لیکن وہ اس درد کو محسوس نہیں کرتے جس
سے کہنے والا انہیں کہتا ہے۔لیکچر سنے کا نتیجہ یہ نہیں ہونا چاہئے۔بولنے والے نے
تو اپنی جان کھپا دی لیکن سننے والوں نے صرف خوب مزا آیا میں بات اڑا دی۔آپ
لوگ یہاں مزے کے لئے نہیں آئے اور نہ ہنسی کے وعظ سننے کے لئے جمع ہوئے
ہو۔اگر کوئی اس غرض سے آیا ہے تو جو روپیہ اس کے آنے جانے پر صرف ہوا ہے اس
برکات خلافت
123
کے متعلق وہ خدا تعالیٰ کے حضور جواب دہ ہوگا۔پس تم ہر ایک لیکچر کوغور سے سنو اور کان
کھول کر سنو پھر اس کو یاد رکھو اور اس پر عمل کرو۔میں اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے تو فیق چاہتا ہوں کہ اگر میں بستر مرگ پر بھی ہوؤں تو
یہی میری آخری بات ہو اور اگر کوئی میری پہلی بات ہو تو وہ بھی یہی ہو۔اس کے مقابلہ
میں دنیا کی ساری باتیں بیچ میں نعمتیں بے قدر ہیں مال و اموال نا کارہ ہیں اور آرام و
آسائش کے سامان بے حقیقت ہیں۔آج کل یہ ایک بہت بڑا نقص پیدا ہو گیا ہے کہ عام طور پر لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ لیکچروں
میں مزہ کیا آتا ہے۔مگر میرے پیارو! تم روپیہ خرچ کر کے مزے یا تماشہ کے لئے
یہاں نہیں آئے۔تمہارے یہاں آنے کی کوئی اور ہی غرض تھی اور ہم نے جو تمہیں
یہاں بلایا ہے ہماری بھی کوئی اور ہی غرض تھی۔پس اگر کوئی اس غرض کو نہیں سمجھا تو وہ
ہمارے لئے نہیں آیا بلکہ اپنے نفس کے خوش کرنے کے لئے آیا ہے اور جو کوئی مزہ لینے
یا تماشہ دیکھنے کے لئے آیا ہے اس نے بہت بڑا گناہ کیا ہے اگر کسی کا ایسا خیال تھا تو وہ
تو بہ اور استغفار کر لے۔کیونکہ ایسا انسان جو وقت اور روپیہ ضائع کر کے وطن اور
عزیزوں
کو چھوڑ کر تماشہ کے لئے کہیں جاتا ہے اس کو خدا تعالیٰ کے حضور ایک ایک پیسہ
اور ایک ایک لمحہ کے لئے جواب دہ ہونا پڑے گا کہ اس نے اللہ تعالیٰ کی نعمت کو
کیوں اس طرح ضائع کر دیا۔پس اپنے سینوں کو ٹولو اور اپنے اندر تبدیلی پیدا
کرو۔لیکچر مزے کی خاطر نہ سنو۔لیکچر میں ہر قسم کی باتیں ہوتی ہیں۔بعض ہنسی کی بھی
ہوتی ہیں مگر تمہاری کبھی یہ خواہش نہیں ہونی چاہئے کہ وعظ میں ہنسی کی باتیں ہوں اور
برکات خلافت
124
ان کو تم اشتیاق سے سنو تم وعظ میں یہ نہ دیکھو کہ بنسی ہے یار ونا بلکہ یہ دیکھو کہ کہنے والا کہتا
کیا ہے اور اگر کوئی بات تمہیں کڑوی لگے تو اس پر غور کرو اور اگر میٹھی لگے تو اس پر عمل کر
کے دکھاؤ اور لطیفہ سننے کے لئے کسی لیکچر میں نہ بیٹھولیکچروں میں حاضر ہونے والوں
میں ایک اور بھی نقص ہوتا ہے اور وہ یہ کہ ہر ایک سننے والا یہ سمجھ لیتا ہے کہ میں پاک اور
مطہر ہوں یہ جو وعظ ہو رہا ہے یہ میرے ارد گرد بیٹھنے والوں کے لئے ہے حالانکہ اس
خیال کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سارے ہی خالی ہاتھ رہ جاتے ہیں اور وعظ سے کسی کو فائدہ
نہیں ہوتا۔پس آپ لوگوں میں سے ہر ایک شخص یہ سمجھ لے کہ میرے وعظ کا مخاطب
سب سے پہلے وہی ہے اور یہ خیال کر لے جو کچھ کہا گیا ہے مجھے ہی کہا گیا ہے پس اگر
کوئی ولی بیٹھا ہوتو وہ بھی میر امخاطب ہے اور اگر کوئی گندے سے گندہ انسان بیٹھا ہے تو
وہ بھی۔جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم نہیں بلکہ دوسرے مخاطب ہیں وہ محروم رہ
جاتے ہیں۔کسی بادشاہ کی نسبت لکھا ہے کہ اس نے اپنے درباریوں کی اطاعت اور
فرمانبرداری آزمانے کے لئے حکم دیا کہ کل رات تم سب فلاں تالاب میں ایک ایک
لوٹا پانی کا ڈالنا۔وہ جب اپنے اپنے گھر گئے تو ہر ایک نے یہ خیال کر لیا ہم کہاں پانی کا
لوٹا اٹھائے ہوئے جائیں۔وہ وزراء وامراء جن کو رومال اٹھانا دوبھر تھا بھلا وہ پانی کا
لوٹا کس طرح اٹھا سکتے تھے ان میں سے ہر ایک نے یہ سمجھ لیا کہ میرے لوٹا ڈالنے سے
تالاب تو بھر نہیں جائے گا اور ہزاروں آدمی لوٹے ڈالیں گے بادشاہ کو میرے لوٹے کا
کیا پتہ لگے گا کہ اس نے ڈالا ہے یا نہیں چنانچہ ہر ایک ان میں سے یہی خیال کر کے
گھر بیٹھ رہا اور کسی نے لوٹا نہ ڈالا تالاب بالکل خشک رہا بادشاہ نے جب تالاب کو دیکھا