ہوشیار ہو جاؤ
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
128
میں تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيْم (التين : ۵)
ہم نے انسان کو اچھی سے اچھی حالت میں پیدا کیا ہے جب خدا نے انسان کو اچھی
حالت میں پیدا کیا ہے۔تو پھر جنت سے وہ کسی کے گناہ کے بدلہ اسے کہاں نکالتا ہے۔ہر ایک بچہ جو پیدا ہوتا ہے اس کا مکان جنت میں ہوتا ہے لیکن پھر وہ اپنے ہاتھ سے
جنت کے گھر کو گرا کر دوزخ میں بناتا ہے۔پس تم اپنے دلوں میں یہ خیال مت کرو کہ
کوئی اور آدم تھا جس کو شیطان نے جنت سے نکالا تھا بلکہ تم ہی ہو جن کے پیچھے شیطان
لگارہتا ہے اور کئی لوگوں کو جنت سے نکال دیتا ہے۔اگر کوئی شیطان کے قبضہ میں ہے تو
وہ بھی اور اگر کوئی نہیں تو وہ بھی ہر وقت ہوشیار اور چوکس رہے تب ہی فائدہ ہوگا اگر
ایک مجلس بیٹھی ہوئی ہو اور انہیں ایک آدمی آکر کہے کہ تم میں سے ایک آدمی کو پھانسی دی
جائے گی۔پھر اگر وہ یہ سن کر سب کے سب وہاں بیٹھے رہیں اور ہر ایک یہ خیال کرے
کہ مجھے نہیں کسی دوسرے کو پھانسی ملے گی تو ان میں سے ایک نہ ایک ضرور ملے گا۔لیکن
اگر سب کے سب اس جگہ سے چلے جائیں تو گویا ہر ایک کی جان بچ گئی کیونکہ کون بتا
سکتا کہ پھانسی پانے والا کون تھا۔ہوشیار ہو جاؤ: میں تمہیں بڑے زور سے بتلاتا ہوں کہ دنیا میں لوگ خدا تعالیٰ سے
غافل ہو گئے ہیں۔حالانکہ اس سے بڑھ کر خوبصورت ، اس سے بڑھ کر محبت کرنے
والا ، اس سے بڑھ کر پیارا اور کوئی نہیں ہے۔تم لوگ اگر پیار کرو تو اس سے کرو۔محبت
لگاؤ تو اسی سے لگاؤ ، ڈرو تو اسی سے ڈرو، خوف کرو تو اسی سے کرو۔اگر وہ تمہیں حاصل
ہو جائے تو پھر تمہیں کسی چیز کی پرواہ نہیں رہ جاتی اور کوئی روک تمہارے سامنے نہیں ٹھہر
برکات خلافت
129
سکتی۔پس تم اپنے نفسوں کو پگھلاؤ اور تبدیلی پیدا کرلو۔اللہ تعالیٰ کیا ہے اور کیسا
خوبصورت ہے اس کا بیان سورہ فاتحہ میں پڑھ لو۔اگر تم اس کی خوبصورتی کا ایک جلوہ
دیکھ لو۔تو پھر کسی خوبصورتی کے دیکھنے کی تمہیں حاجت نہیں ہے۔انسان دنیا کی کسی
خوبصورت چیز کو دیکھ کر اس پر لٹو ہو جاتا ہے۔لیکن اسے دل میں سوچنا چاہئے کہ جس
ہستی نے اس خوبصورت چیز کو بنایا ہے وہ کس قدر خوبصورت ہوگی۔اللہ تعالیٰ کا جلوہ
دیکھنے کے لئے کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ہر انسان کے دل میں خدا کا جلوہ
ہے۔اگر وہ غور کرے تو بہت جلدی اس تک پہنچ سکتا ہے۔دنیا کی ہر ایک چیز اور ایک
ایک ذرہ خدا تعالیٰ کے وجود پر شہادت دے رہا ہے۔اور کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو پکار
پکار کر خالق کون و مکان کی گواہی نہ دے رہی ہو۔کاغذ قلم ، میز کرسی ، زمین جس پر تم
بیٹھے ہو، کپڑے جو تم پہنے ہوئے ہو، تمہارے ہاتھ ، پاؤں، ناک،کان، ہر ایک خدا کی
ہستی پر دلالت کر رہے ہیں۔عمدہ کپڑے ، خوبصورت عورت ،اعلیٰ خوراک، مال و
دولت کو لوگ پسند کرتے ہیں۔لیکن ہم کہتے ہیں کہ ذرا تم اس بات پر تو غور کرو کہ جوان
کو پیدا کرنے والا ہے وہ کس قدر خوبصورت ہوگا۔پھر تم کیوں اس سے محبت نہیں
کرتے اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ لَهُ مَا فِي
السَّمَوَاتِ وَمَا فِى الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ
أَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ
السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَؤُدُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ۔“ (البقره:۲۵۶)
برکات خلافت
130
یہ بڑی زبر دست آیات ہیں۔ان میں نہایت عالیشان تعلیم ہے رسول کریم یا ہرانے
کو سوتے وقت تین دفعہ ان آیات کو پڑھ کر اپنے بدن پر پھونکتے تھے۔پس ہر ایک
مسلمان پر آپ کی سنت پر عمل کرنا واجب ہے۔ان آیات میں پہلی بات جس کی طرف
انسان
کو متوجہ کیا گیا ہے اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ہے یعنی اے انسان خدا کو دیکھ کہ صرف وہی
تیرا معبود ہے۔اور اس کے سوا اور کوئی نہیں ہے۔دنیا میں ہر ایک چیز کی قدر اسکی کمیابی
اور بہتات کی وجہ سے ہوتی ہے مثلاً پانی ایک بہت ضروری چیز ہے مگر لوگ اسے
سنبھال سنبھال کر نہیں رکھتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ جس وقت اس کی ضرورت پڑے
گی اسی وقت مل جائے گا۔ہوا صحت کے لئے کیسی ضروری چیز ہے مگر کوئی انسان اس کو
سنبھالتا نہیں کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ جب اس کی ضرورت ہوگی تو وہ خود ہی ناک اور
منہ کے راستہ اندر چلی جائے گی۔لیکن یہی پانی جس کی عام طور پر قدرنہیں کی جاتی اور
کوئی قیمتی چیز معلوم نہیں ہوتا ایک ایسے جنگل میں جہاں پانی کا نام ونشان نہ ہونہایت
قیمتی ہو جاتا ہے۔اور اگر اس وقت کسی کے پاس ایک گلاس پانی کا ہو تو وہ کروڑوں
روپے پر بھی اسے نہیں دیتا۔تو ہر ایک چیز کی قیمت اس کی ضرورت کے مطابق گھٹتی
بڑھتی ہے۔دیکھوغلہ جس وقت زیادہ ہوتا ہے اس وقت سستا ہوتا ہے اور جب کم ہوتا
ہے تو مہنگا ہو جاتا ہے۔اسی طرح اگر دنیا میں کئی خدا ہوتے تو کوئی کہہ سکتا تھا کہ ایک نہ
ملا تو نہ سہی اور مل جائے گامگر۔اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ: صرف ایک ہی اللہ ہے۔اگر کوئی کہے کہ اس کو چھوڑ کر اور
کسی کی تلاش کرلوں گا تو ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ اللہ تعالیٰ ایک ہی ہے دو نہیں ، تین نہیں،
برکات خلافت
131
چار نہیں ، اور ہزاروں لاکھوں نہیں۔جب ایک ہی اللہ ہے تو اس کو چھوڑ کر اور کہاں جاؤ
گے۔پھر ہر وقت تمہیں اس کی ضرورت ہے اور ہرلمحہ تم اس کے محتاج ہو۔دنیا میں لوگ
بادشاہوں کو ناراض کر لیتے ہیں۔وہ جانتے ہیں کہ کیا ہوا اگر یہ بادشاہ ناراض ہو گیا تو
اس کے ملک کو چھوڑ کر دوسرے کے ملک میں چلے جائیں گے بات ہی کون سی ہے
چین کا بادشاہ اگر ظالم ہے، تو ایران میں۔ایران کا بادشاہ ظالم ہے تو انگلستان میں کوئی
پناہ لے سکتا ہے۔لیکن اللہ سے بھاگ کر کوئی کہاں جائے گا کیونکہ کوئی ایسی زمین نہیں
ہے جو خدا کی نہ ہو اور کوئی ایسی حکومت نہیں ہے جو خدا کے قبضہ میں نہ ہو۔کوئی دوسرا
خدا نہیں ہے کہ انسان اس کی مدد تلاش کرے۔ہندوؤں کا خیال ہے کہ کئی خدا ہیں اور
ان کے خداؤں میں جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں چنانچہ لکھا ہے کہ شو نے ایک آدمی
پر ناراض ہو کر اسے مارڈالا لیکن وہ برہما خدا کا پیارا تھا اس نے کہا ہم پیدا کرنے والے
ہیں ہم اس کو زندہ کر لیں گے برہما نے اسے زندہ کر دیا۔غرض شو اسے مارتے جاتے
اور برہما زندہ کرتے جاتے یہیں ان کا جھگڑا لگا رہا۔یہ ہندوؤں کے خیالات ہیں مگر
ہمارے ہاں تو ایسے خدا نہیں ہیں کہ ایک مارے تو دوسرا زندہ کرلے۔ایک ناراض ہو تو
دوسرا راضی ہو جائے۔دیکھو ایک نوکر اپنے آقا کو جواب دے سکتا ہے کہ میں تمہاری
نوکری نہیں کرتا کیونکہ نوکری اسے دوسری جگہ مل جاتی ہے۔مگر ہم خدا تعالیٰ کو یہ نہیں کہہ
سکتے کیونکہ وہ ایک ہی ہمارا آقا ہے اور اسکے سوا اور کوئی نہیں ہے۔اَلْحَيُّ الْقَيُّومُ : پھر آقا ایسا بھی ہوتا ہے جو مر جاتا ہے مگر ہمارا آقاوہ ہے جسے
کبھی موت نہیں آسکتی۔وہ الحی ہے اور ایسا آقا نہیں کہ اس سے کبھی قطع تعلق ہو جائے
برکات خلافت
132
پھر وہ القیوم ہے۔کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ اب تو میرا یہ آتا ہے لیکن پہلے میں فلاں کے
پاس ملازم رہ چکا ہوں اس لئے اس کا بھی مجھ پر احسان ہے اور مجھے اس کی قدر کرنی
بھی ضروری ہے۔خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں تمہارا آج خدا نہیں بنا بلکہ ہمیشہ سے خدا
ہوں تم پر کسی کا پچھلا احسان نہیں ہے۔میں وہ خدا ہوں جو ہمیشہ سے قائم رہنے والا اور
تمہیں قائم رکھنے والا ہوں۔اس لئے تم پر میرا ہی احسان ہے۔قیوم کے دو معنے ہیں (۱) ہمیشہ سے قائم رہنے والا (۲) سب کو قائم رکھنے والا۔لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ: کوئی کہے کہ مان لیا خدا ایک ہی ہے اس کے سوا
اور کوئی نہیں ہے۔وہ ہمیشہ زندہ ہے اور وہی ہمارا پہلے آقا تھا وہی اب ہے مگر کبھی ایسا
بھی تو ہو سکتا ہے کہ خدا کو نیند آئے اور وہ سو جائے تو اس وقت اس کی جگہ اس کے
در باری کا روبار کریں اس لئے ہمیں انہیں بھی خوش رکھنا چاہئے اور ان کی خوشامد کرنی
چاہئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہارا وہ اللہ ہے کہ اسکو کبھی اونگھ اور نیند نہیں آتی۔تم اس کو
دنیاوی بادشاہوں اور حاکموں کی طرح نہ سمجھو جہاں
کہ تمہیں درباریوں کی خوشامد کرنی
پڑتی ہے۔تمہارا رب ایسا نہیں کہ کبھی اسے
اونگھ آئے یا وہ سو جائے وہ ہر وقت جاگتا ہے
اور ہر ایک بات کا خود نگران ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے کیا ہی لطیف بات بیان فرمائی
ہے فرما یالا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ کہ اس کو نہ اونگھ آتی ہے اور نہ نیند۔ترتیب کلام کا یہ
قاعدہ ہے کہ پہلے چھوٹی باتوں کا ذکر ہوتا ہے اور پھر بڑی کا۔اگر اس کے خلاف کیا
جائے تو کلام غلط ہو جاتا ہے۔مثلاً یہ تو کہا جاتا ہے کہ فلاں شخص سخت بیمار نہیں تھا بلکہ وہ
تو تھوڑا بھی بیمار نہ تھا۔لیکن اگر یہ کہا جائے کہ فلاں شخص تھوڑا بیمار نہیں تھا بلکہ وہ تو زیادہ
بھی نہ تھا تو فقرہ غلط ہو جاتا ہے اس لئے پہلے بڑا اور پھر چھوٹا درجہ کسی چیز کا بیان کیا جاتا
برکات خلافت
133
ہے مگر یہاں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہ اسے اونگھ آتی ہے اور نہ نیند حالا نکہ جب اونگھ کی نفی
کر دی گئی تھی تو نیند کی خود ہی نفی ہوگئی پھر نیند کی نفی کی کیا ضرورت تھی۔لیکن خدا تعالیٰ کا
کلام کبھی لغو نہیں ہوتا اس میں ایک حکمت ہے اور وہ یہ کہ سینہ اس
کو کہتے ہیں کہ جب
سخت نیند کی وجہ سے انسان کی آنکھیں بند ہو جائیں۔چنانچہ جب انسان کو بہت زیادہ
نیند آئی ہوتی ہے اسی وقت اونگھ آتی ہے اور جب تک نیند کا غلبہ نہ ہو اونگھ نہیں آتی۔تو
فرمایا کہ خدا کو کبھی اونگھ نہیں آئی کہ کام کرنے کی وجہ سے وہ تھک گیا ہو۔اور اس پر نیند کا
ایسا غلبہ ہوا ہو کہ اس کی آنکھیں بند ہو گئی ہوں اور نہ اسے معمولی نیند آتی ہے۔لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَما فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ
عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ : خدا تعالیٰ فرماتا ہے اب بتاؤ کہ جب تمہارا ایسا آتا ہے کہ جو
کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب کچھ اسی کا ہے تو اس کے مقابلہ میں اور کسی کو تم کس
طرح اپنا آقا بنا سکتے ہو۔پھر لوگ کہتے ہیں کہ ہم خدا کے سوا اور کسی کو نہیں پوجتے۔اور
غیر اللہ کی عبادت نہیں کرتے ہیں البتہ اس لئے ان کی نیاز میں دیتے اور ان سے
مرادیں مانگتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے مقرب ہیں اور وہ ہماری شفاعت خدا تعالیٰ کے
حضور کریں گے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمارے حکم کے بغیر تو کوئی شفاعت نہیں کر
سکتا۔اس زمانہ میں مسیح موعود سے بڑھ کر کس نے بڑا انسان ہونا تھا۔لیکن حضرت مسیح
موعودؓ نے ایک دفعہ جب نواب صاحب کے لڑکے عبد الرحیم خان کے لئے جبکہ وہ بیمار
تھا دعا کی تو الہام ہوا کہ یہ بچتا نہیں۔آپ کو خیال آیا کہ نواب صاحب اپنا سب کچھ
چھوڑ چھاڑ کر قادیان آرہے ہیں ان کا لڑکا فوت ہو گیا تو انہیں ابتلاء نہ آجائے اس لئے
برکات خلافت
134
آپ نے خدا تعالیٰ کے حضور عرض کی کہ الہی میں اس لڑکے کی صحت کے لئے شفاعت
کرتا ہوں۔الہام ہوا مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ تم کون ہو کہ میری
اجازت کے بغیر شفاعت کرتے ہو۔دیکھو مسیح موعود کتنا بڑا انسان تھا تیرہ سوسال سے
اس کی دنیا کو انتظار تھی مگر وہ بھی جب سفارش کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ہوتے
کون ہو کہ بلا اجازت سفارش کرو۔حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ جس وقت مجھے یہ
الہام ہوا تو میں گر پڑا اور بدن پر رعشہ شروع ہو گیا قریب تھا کہ میری جان نکل جاتی
لیکن جب یہ حالت ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اچھا ہم شفاعت کی اجازت دیتے
ہیں شفاعت کرو۔چنانچہ آپ نے شفاعت کی اور عبدالرحیم خان اچھے ہو گئے اور اللہ
تعالیٰ کے فضل سے اب تک زندہ ہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل تھا مگر مسیح موعود جیسے انسان
کو جب اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ تم کون ہو جو سفارش کرو تو اور جولوگ بڑے بنے پھرتے
ہیں ان کی کیا حیثیت ہے کہ کسی کی سفارش کر سکیں۔حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ
قیامت کو آنحضرت ﷺ کو اذن ہو گا تب آپ سفارش کریں گے۔پھر کیسا نادان ہے
وہ شخص جو سمجھتا ہے کہ فلاں میری سفارش کر سکے گا۔يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ: پھر ایک اور بات رہ جاتی ہے اور وہ
یہ کہ کوئی کہہ سکتا ہے۔مانا کہ شفاعت بلا اجازت نہیں ہو سکتی لیکن بادشاہ کے جس طرح
درباری ہوتے ہیں اور انکے ذریعے بادشاہ تک رسائی حاصل کر کے فائدہ اٹھایا جاتا
ہے اسی طرح اللہ کے بھی درباری ہونے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ان احمقوں کو
اتنا بھی پتہ نہیں کہ دنیا کے بادشاہ کیوں درباری رکھتے ہیں وہ تو اس لئے رکھتے ہیں کہ
برکات خلافت
135
انہیں ان سے حالات معلوم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ بادشاہ نہیں جانتا کہ
ملک میں کیا ہو رہا ہے۔مثلاً ہمارے بادشاہ کو انگلستان میں بیٹھے ہوئے خود بخود کیا
معلوم ہوسکتا ہے کہ ہندوستان میں کیا ہورہا ہے اس لئے حالات معلوم کرنے کے لئے
وائسراے مقرر کیا گیا ہے۔پھر وائسرائے کو خود بخود کیا معلوم ہوسکتا ہے کہ سارے
ہندوستان کے شمال و جنوب مشرق و مغرب میں کیا کچھ ہو رہا ہے اس لئے لیفٹنٹ گورنر
مقرر کئے گئے۔پھر لیفٹنٹ گورنروں کو سارے صوبہ کا کیا حال معلوم ہوسکتا ہے۔اس
لئے ڈپٹی کمشنر مقرر کئے گئے ہیں۔اسی طرح ڈپٹی کمشنروں کو حالات معلوم کرانے کے
لئے تحصیلدار ، نائب تحصیلدار نمبر دار ، پٹواری اور چوکیدار رکھے گئے ہیں۔اور اس
طرح تمام سلطنت کی خبریں اور راز بادشاہ تک پہنچتے ہیں ورنہ انہیں خود بخود معلوم نہیں
ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ اللہ تو تمہاری
اگلی پچھلی ساری باتیں جانتا ہے پھر اس
کو در باری رکھنے کی کیا ضرورت ہے يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ کے دو معنی
ہیں (۱) اللہ تعالیٰ جانتا ہے اس کو جو آگے ہونا ہے اور جو کچھ تم پیچھے کر چکے ہو۔(۲) اللہ
جانتا ہے ان کو جو کام تم نے کئے ہیں اور جو نیک کام کرنے چاہئیں تھے لیکن انہیں ترک
کر دیا ہے۔پھر اس کو کیا ضرورت ہے کہ درباری رکھے۔وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاءَ : اور اس کے علم کو
کوئی کہاں پہنچ سکتا ہے۔کسی کو اس کی حقیقت اپنی کوشش سے معلوم نہیں ہوسکتی ہاں
جس کو وہ آپ ہی بتا دے اور جس قدر بتادے وہ اتنا جانتا ہے۔وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضَ: اور تمام آسمانوں اور زمین پر اس
برکات خلافت
کا علم حاوی ہے۔136
وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا : پھر کوئی کہہ سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے چیزوں کا علم
حاصل کرنے کے لئے اپنے درباری مقرر نہیں کئے ہوئے لیکن کام کرنے کے لئے
ضرور کچھ مددگار مقرر کئے ہوں گے کیونکہ دنیا کے بادشاہ فوج اور پولیس حفاظت کے
لئے اور کاروبار کے لئے رکھتے ہیں۔فرمایا اللہ کو اس کی بھی ضرورت نہیں ہے۔وہ سب
کام خود کر رہا ہے اور اللہ کی طاقت ایسی وسیع ہے کہ کوئی چیز اس کے قبضہ سے باہر نہیں
اور نہ کسی چیز کا انتظام اور حفاظت اس کو تھکا سکتا ہے۔وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيْم: اب ایک ہی اعتراض رہ جا تا تھا اور وہ یہ کہ مانا کہ خدا کو علم
کے لئے اور مدد کے لئے کسی کی ضرورت نہیں مگر شان و شوکت بھی تو کوئی چیز ہے اس
کےاظہار کے لئے ہی اس نے در باری مقرر کئے ہوں گے۔اس اعتراض کو وَهُو
الْعَلِيُّ الْعَظِيمِ کہہ کر رد فرما دیا۔یعنے وہ بہت بڑا ہے اور کوئی چیز نہیں ہے جو اس کے
ساتھ مل کر اس کے رتبہ کو بڑھا سکے۔جو چیز خدا کے ساتھ ملے گی اس کا اپنا ہی رتبہ
بڑھے گا نہ کہ خدا کا۔پس یہ خیال کرنا کہ اللہ نے شان و شوکت کے لئے در باری مقرر
کئے ہوں گے ٹھیک نہیں ہے۔وہ سب چیزوں پر غالب ہے اس لئے اس کی
فرمانبرداری کرنے سے کوئی انکار بھی نہیں کر سکتی۔یہ وہ خدا ہے جو واقعی خدا ہے اور ایسا کوئی اور نہیں ہے۔اگر ایسے خدا کے ہوتے ہوئے
کوئی کسی اور کی طرف جائے تو کتنے بڑے افسوس کی بات ہے۔اگر کسی شخص کو نہایت
عمدہ کھانا ملے اور وہ اسے چھوڑ کر نجاست کی طرف دوڑے۔اگر کسی شخص کو عمدہ کپڑا
برکات خلافت
137
ملے اور وہ اسے چھوڑ کر میلی کچیلی لنگوٹی باندھ لے تو بتاؤ وہ دانا اور عقلمند کہے جانے کے
قابل ہے ہرگز نہیں۔دانا وہی ہے جو بہتر چیز کو پسند کرے۔پس اللہ تعالیٰ سے بہتر کوئی
نہیں ہے۔میں آپ لوگوں کو اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ اللہ ہی ہر وقت تمہارے مدنظر
ہو کیونکہ اس کے مقابلہ میں دنیا کی تمام چیزیں بیچ ہیں اور کوئی چیز اس کا مقابلہ نہیں کر
سکتی۔دیکھو چاند چمکتا ہے اور نہایت بھلا معلوم ہوتا ہے لیکن کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ
چاند کا ذاتی فخر ہے نہیں ایسا نہیں۔چاند در حقیقت سورج کی چمک کو ظاہر کرنے کا فخر
رکھتا ہے لیکن کیا پھر سورج کی روشنی اس کی ذاتی روشنی ہے نہیں وہ اللہ تعالیٰ کے فضل
سے روشنی حاصل کرتا ہے پس چاند اگر چمکتا ہے اور سورج اگر روشن ہے اور یہ دونوں
ہمیں خوبصورت اور مفید معلوم ہوتے ہیں تو ان کا خوبصورت ہونا اور مفید ہونا دراصل
ہمیں اللہ تعالیٰ کے حسن اور اس کے رحیم کریم ہونے کی طرف متوجہ کر رہا ہے۔اسی
طرح دنیا میں جس قدر بھی خوبصورت چیزیں ہیں ہم انہیں خوبصورت کہتے ہیں مگر ان
کو اللہ تعالیٰ سے ہی خوبصورتی ملی ہے اس لئے وہی سب خوبصورتیوں والا ہے۔اسی
لئے سورہ فاتحہ میں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنِ تمام تعریفیں اللہ
کے لئے ہی ہیں اور وں کے لئے اس لئے نہیں کہ خدا رب العلمین ہے۔سب کو وہی
پیدا کرنے والا اور سب کی وہی پرورش کرنے والا ہے۔پس جب ساری چیزوں کی
وہی ربوبیت کرتا ہے تو کیوں اسی کے لئے سب تعریفیں نہ ہوں۔ماں باپ بچہ کی
ربوبیت کرتے ہیں مگر جانتے ہو ان کے دل میں بچہ کی محبت کس نے ڈالی خدا نے ہی
ڈالی ہے۔اگر سائل کو کوئی ایک پیسہ دیتا ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اس نے اچھا کام کیا ہے
برکات خلافت
138
مگر اس کام کے کرنے کی تحریک اللہ تعالیٰ نے ہی اس کے دل میں ڈالی ہے۔اسی
طرح جو نیک کام کوئی شخص کرتا ہے وہ اصل میں اللہ تعالیٰ ہی کی طرف منسوب ہوتا ہے
اس لئے اصل حمد کے لائق خدا تعالیٰ ہی ہے۔مثلاً ایک آقا اپنے ملازم کو کہے کہ یہ
روپیہ فقیروں میں تقسیم کر دو تو گو تقسیم تو وہ خادم ہی کرے گا لیکن تعریف آقا ہی کے لئے
ہے۔پس انسان جو کسی سے نیک سلوک کرتا ہے تو وہ آقا کے مال
کو تقسیم کرنے کی طرح
ہی خدا تعالیٰ کی طرف سے کرتا ہے کیونکہ کوئی چیز اس کی نہیں بلکہ ہر ایک چیز خدا تعالیٰ
کی ہے۔تو جتنا کسی میں احسان مروت، حسن اور خوبصورتی ہے وہ اللہ ہی کی ہے کیونکہ
تمام دنیا اس کی خادم ہے اور اس کے سوا اور کوئی آقا نہیں ہے۔لوگوں کو دین میں بہت
سی مشکلات پیش آتی ہیں۔ماں باپ، بیوی بچوں، مال و دولت خویش، اقرباء کی وجہ
سے۔مگر یاد رکھو کہ اللہ اللہ ہی ہے اور بندے بندے ہی ہیں۔تم ہر بات میں یہ تحقیق کر
لیا کرو کہ خدا کی مرضی کیا ہے اور جب خدا تعالیٰ کی مرضی معلوم ہو جائے تو پھر خواہ کوئی
چیز قربان کرنی پڑے تمہارے مدنظر خدا ہی کی رضا ہو۔شرک سے بچو: اس سے بڑھ کر میں ایک اور بات بتا تا ہوں اور وہ یہ ہے کہ انسان کو
چاہئے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنائے اللہ ایک ہے۔میں یقین کرتا ہوں کہ
کوئی احمدی مشرک نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان کو موحد بنے کی توفیق دی ہے اس لئے
مجھے یہ تو ڈر نہیں کہ کوئی احمدی بتوں کے آگے سجدہ کرے گا یا خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی اور
کا دامن پکڑنے کی کوشش کرے گا۔باقی دنیا نے تو دین کو چھوڑ دیا ہے مگر تم وہ جماعت
ہو جس نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔پھر خدا تعالیٰ نے اس
برکات خلافت
139
جماعت سے وعدہ فرمایا ہے کہ میں اسے بڑھاؤں گا اور یہ ایک برگزیدہ جماعت ہے
اس لئے اس جماعت کے متعلق صریح شرک کا احتمال نہیں کیا جاسکتا۔مگر میں
تمہیں اس
بات سے آگاہ کرتا ہوں کہ بہت سادین ایسا ہوتا ہے کہ وہ دنیا ہو جاتا ہے اور ایسا دین
اللہ تعالیٰ کے ایک انچ بھی قریب نہیں کر سکتا۔میں تمہیں اس دین کی طرف بلاتا ہوں
جس کی طرف بڑھنے سے ہر قدم خدا کی طرف بڑھتا ہے اور آج جو تم نمازیں پڑھتے
اور دعائیں کرتے ہو اس طرف آنے سے ہزاروں درجہ زیادہ تمہاری دعائیں قبول
ہوں گی۔اور تم اپنے عملوں کے اپنی آنکھوں کے سامنے نتیجے نکلتے دیکھ لو گے۔تم خدا
تعالیٰ کے فضل و کرم سے سیدھی راہ پر چل رہے ہو لیکن اب بھی سخت احتیاط اور ہوشیاری
کی ضرورت ہے۔کیونکہ شیطان کا کام ہے کہ وہ کبھی دنیا کی راہ سے آکر اور کبھی دین
کی راہ سے آکر دھوکا دیتا ہے اس لئے جس بات سے میں تمہیں آگاہ کرنا چاہتا ہوں وہ
یہ ہے کہ تم جتنی بھی عبادتیں کرو وہ اس نیت سے کرو کہ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے
کرتے ہیں۔اس کے سوا اور کوئی تمہاری نیت نہیں ہونی چاہئے۔تم اپنے نفسوں میں
غور کر لیا کرو کہ اب جو ہم نماز پڑھنے لگے ہیں تو یہ خدا تعالیٰ کے خوش کرنے کے لئے
ہے یا کسی اور نیت سے۔جب تم چندہ دیتے ہو تو اس وقت خیال کر لیا کرو کہ کتنی دفعہ ہم
نے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے دیا ہے یا چندہ مانگنے والے نے کہا کہ دو اور تم نے
دے دیا اور تمہاری کوئی نیت نہ تھی۔مانگنے والے نہیں جانتے کہ تم نے کس نیت سے دیا
ہے
لیکن تم دینے والے خوب جانتے ہو کہ دیتے وقت کیا نیت تھی۔تمہیں یہ سمجھنا چاہئے
کہ ہم نے دین کی خاطر اور خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے دیا ہے۔پس اسی طرح تمہارے