جو کرو سمجھ کر کرو
برکاتِ خلافت
برکات خلافت
141
جو کر و سمجھ کر کرو: بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ایک کام کرتے ہیں مگر انہیں پتہ نہیں
ہوتا کہ کیوں کرتے ہیں۔وہ عادتا اس کام کو کرتے ہیں جس کا انہیں کوئی نتیجہ نہیں ملتا۔دیکھو ایک مسلمان بائیں ہاتھ سے روٹی نہیں کھا تا بلکہ دائیں سے کھاتا ہے۔جانتے ہو
وہ کیوں دائیں سے کھاتا ہے اس لئے کہ آنحضرت ﷺ نے حکم دیا ہے کہ دائیں ہاتھ
سے کھانا کھاؤ۔مگر بتلاؤ کہ کتنی دفعہ کھانا کھاتے وقت تمہیں یہ خیال آیا ہے کہ ہم
آنحضرت ﷺ کے حکم کی تعمیل کر رہے ہیں۔اپنی زندگی کے پچھلے ایک سال دو سال
تین سال یا چار سال پر غور کرو کہ کتنی دفعہ تمہیں یہ خیال آیا ہوگا۔بہت سے مسلمان تو
ایسے بھی ہوں گے جنہیں ساری عمر میں بھی کبھی یہ خیال نہ آیا ہوگا کہ ہم دائیں ہاتھ سے
کیوں کھاتے ہیں اور بائیں سے کیوں نہیں کھاتے۔دائیں ہاتھ سے کھانا کھانا نیکی کا
کام ہے کیونکہ جو ایسا کرتا ہے وہ رسول کریم ﷺ کا حکم مانتا ہے لیکن جو دائیں ہاتھ سے
اس لئے نہیں کھاتا کہ یہ رسول اللہ ﷺ کا حکم ہے بلکہ اس لئے کھاتا ہے کہ بچپن سے
اسے اسی کا عادی کیا گیا ہے تو وہ کسی ثواب کا مستحق کس طرح ہو سکتا ہے۔وہ ہر گز ثواب
کا مستحق نہیں ہے۔چھوٹے بچوں کو جب رات کے وقت پیشاب آتا ہے تو وہ اوندھے
منہ اس طرح لیٹ جاتے ہیں جیسے سجدہ کرتے ہیں۔مگر کیا وہ اس فعل سے کسی ثواب
کے مستحق ہو جاتے ہیں ہرگز نہیں کیونکہ وہ تو پیشاب کی وجہ سے اس طرح ہوتے ہیں۔پس بہت سے کام ایسے ہوتے ہیں جو عادتاً کئے جاتے ہیں۔اور یہ ایک ایسا نقص ہے
جو بہت خراب کرتا ہے۔گویا یہ زنگ ہے جو انسان کے دل پر جم جاتا ہے۔یہی وجہ ہے
کہ عادتاً کئے ہوئے کاموں کا اتنا اثر نہیں ہوتا جتنا خاص طور پر ارادہ کر کے کام کرنے
برکات خلافت
142
سے ہوتا ہے۔اسلام میں اس قدر خوبیاں ہیں کہ یہ خیال بھی نہیں ہوسکتا کہ اگر اسلام کو
کسی کے سامنے پیش کریں تو وہ اس کے ماننے سے انکار کر دے۔میں نے اس بات
پر بہت غور کیا ہے کہ جب اسلام اس خوبی کا مالک ہے تو پھر کیوں تمام کے تمام لوگ
اسے مان نہیں لیتے۔اس کی وجہ مجھے یہی معلوم ہوئی ہے کہ چونکہ غیر مسلم لوگوں کے
کانوں میں بچپن سے اور باتیں پڑتی رہتی ہیں اور وہ اسلام کے خلاف باتیں سنتے
رہتے ہیں اس لئے جب وہ اسلام
کی تعلیم کو سنتے ہیں تو انکار کر دیتے ہیں۔ورنہ کیا وجہ
ہے کہ ایک ایم اے عیسائی تو اسلام کی خوبیاں نہ سمجھ سکے لیکن ایک مسلمانوں کے گھر
پیدا ہونے والا جاہل سے جاہل یہی کہے کہ اسلام سچا مذ ہب ہے اور باقی سب جھوٹے
ہیں۔یہ شخص تو اس لئے یہ بات کہتا ہے کہ اس کے ماں باپ مسلمان تھے جن کی وجہ
سے شروع سے ہی اس کے کانوں میں اسلام کا سچا ہونا ہی پڑتا رہا ہے اور وہ ایم اے
اس لئے نہیں سمجھتا کہ ابتداء سے اس کے کانوں نے اور باتوں کو سنا ہے اور وہی اس پر
اثر رکھتی ہیں۔اب وہ ان کے خلاف نہیں سن سکتا۔ایک عیسائی سے میری گفتگو ہوئی وہ
کہنے لگا کہ کفارہ کے متعلق میں نے بڑی تحقیقات کی ہوئی ہیں آپ اس کے متعلق گفتگو
کریں میں نے اسی کی نسبت باتیں شروع کیں۔تھوڑی ہی دیر کے بعد وہ یہ مان گیا
که واقعی کفارہ خلاف عقل اور خلاف نیچر ہے۔اب میں اسے صرف اس لئے مانتا ہوں
کہ عیسائیوں کے گھر پیدا ہوا ہوں۔پس بہت سے دینی کام ایسے ہوتے ہیں جو عادتاً
کئے جاتے ہیں۔حنفی مسلمان عموماً کھانا کھانے کے بعد ہاتھ اٹھا کر کچھ پڑھتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ کی نعمت کا شکریہ ادا کیا جائے تو بہت اچھی بات ہے لیکن ان میں سے اکثر
برکات خلافت
143
ایسے ہوتے ہیں جنہیں معلوم بھی نہیں ہوتا کہ کیوں ہم ایسا کرتے ہیں۔بھلا ایسے
لوگوں کو اس طرح ہاتھ اٹھانے سے وہ ثواب مل سکتا ہے جو شکریہ کی نیت سے ہاتھ
اٹھانے والے کو ملتا ہے۔ہرگز نہیں۔کیونکہ ثواب تو سچے دل سے الحمد للہ کہنے سے ہوتا
ہے۔لوگ شکایت کرتے ہیں کہ ہم نمازیں پڑھتے ہیں روزے رکھتے ہیں، زکوۃ دیتے
ہیں، حج کرتے ہیں۔لیکن ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔میں کہتا ہوں تم تو اپنی عادت پوری
کرتے ہو پھر خدا تعالیٰ کو کیا ضرورت ہے کہ تمہیں ان سے فائدہ پہنچائے۔پس تم یہ باتیں سن کر یہ نہ خیال کرنا کہ یہ چھوٹا سالڈو ہے جو ہمارے سامنے رکھا گیا ہے
کیونکہ گو کام ایک ہی ہوتا ہے مگر نیتوں اور ارادوں کے فرق سے نتائج میں فرق ہو جاتا
ہے۔اگر تم یہ اہمیت سمجھ لو اور یہ معلوم کر لو کہ کس طرح انسان ایک کام کرتا ہے لیکن ایک
نیت سے اسے اور اجر ملتا ہے اور دوسری نیت سے اور تو تم کامیاب ہو سکتے ہو۔دیکھو
مدینہ میں ایک وہ لوگ آئے تھے جو خدا تعالیٰ کے لئے آنحضرت ﷺ کے ساتھ ہجرت
کر کے آئے تھے گو اور لوگ بھی تو وہاں کا روبار کے لئے باہر سے آتے ہی ہوں
گے۔کیا ان کو بھی کوئی ثواب مل سکتا ہے؟ نہیں۔ثواب کے مستحق تو وہی تھے جو خدا
تعالیٰ کے لئے آئے تھے۔کیونکہ مدینہ میں آنا کوئی ہستی نہیں رکھتا۔صرف نیت کا اجر
ہوتا ہے۔نماز کا ثواب بھی اسی لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ کے خوش کرنے اور اس کی رضا
چاہنے کے لئے پڑھی جاتی ہے۔روزہ بھی خدا تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کے لئے رکھا جاتا
ہے زکوۃ کی بھی یہی غرض ہے۔حج بھی اسی لئے کیا جاتا ہے۔لیکن اب جبکہ لوگ ان
باتوں کو عادت کے طور پر کرتے ہیں تو انہیں فائدہ کیونکر ہو۔
برکات خلافت
144
بعض آدمیوں کو ہاتھ یا کندھا ہلانے کی عادت ہوتی ہے بعض عادتا الْحَمْدُ لِلَّهِ - اَلْحَمْدُ
لِلہ اور سُبْحَانَ اللهِ۔سُبْحَانَ اللهِ کہتے رہتے ہیں۔لیکن انہیں
کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ یہ
کلمات ہم کیوں کہہ رہے ہیں۔لیکن یہی الْحَمْدُ لِلَّهِ اگر کوئی نیت اور ارادہ کے ماتحت کہے
تو ایک دن میں فرشتہ بن جاتا ہے۔اور یہی سُبْحَانَ اللهِ اگر نیت اور ارادہ سے کہی جائے تو
ایک دن میں انسان خدا رسیدہ ہو جاتا ہے۔رسول
کریم یہ فرماتے ہیں كَلِمَتَان
خَفِيفَان على اللسان دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر تو بڑے ہلکے معلوم ہوتے ہیں ایک
منٹ میں انسان کہہ جاتا ہے۔لیکن تَقِيْلَتَانِ فِي الْمِيزَان۔جب خدا تعالیٰ انہیں ترازو میں
رکھے گا تو بڑے بوجھل ہوں گے یعنی اعمال کا پلڑا ان کے بوجھ سے نیچے جھک جائے گا۔حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمنِ دو کلمے اللہ کو بہت ہی محبوب ہیں۔اللہ ان کو سن کر بہت خوش
ہوتا ہے اور وہ یہ ہیں سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيْمِ اب کئی آدمی ان کو
پڑھتے رہتے ہیں مگر ان کے اعمال کی میزان کھڑی کی کھڑی ہی رہتی ہے۔رسول اللہ تو
فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ پڑھنے سے میزان ثقیل ہو جاتی ہے مگر یہاں ہزاروں دفعہ
پڑھنے سے بھی اونچی ہی رہتی ہے کیوں؟ اس لئے کہ نیت نہیں ہوتی۔زبان سے تو
کہتے ہیں کہ خدا پاک ہے۔لیکن ان کے دل میں اس کا خیال تک بھی نہیں آتا۔وہ اس
کی نعمتیں یاد کر کے شکر نہیں کرتے بلکہ صرف الفاظ رٹتے ہیں۔تو کسی بات کی عادت
بہت خراب کرتی ہے اور کچھ کا کچھ بنادیتی ہے۔خواہ وہ کیسی ہی اچھی کیوں نہ ہو۔اچھی
عادت تو الگ رہی جب کسی خطر ناک بات کی عادت ہو جاتی ہے تو اس کا بھی ضر رمٹ
جاتا ہے۔بعض لوگ جن کو عادت ہوتی ہے تولہ تولہ سنکھیا کھا لیتے ہیں۔لیکن دوسرا کوئی