دوسرا درجہ

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
149
الْأَنْهَرُ ۖ وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَشَّتَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الْمَآءُ ۚ وَإِنَّ مِنْهَا
لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللهِ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ -
(البقرہ: ۷۵) یعنی یہ لوگ ایسے بگڑے کہ پتھروں کی طرح ہو گئے اور ان کے اندر ترقی
کرنے کا کوئی مادہ نہ رہا۔ایک چھوٹا سا بیج بھی جب زمین میں پڑرہے اور اس کو پانی
دیا جاتا ہے تو وہ بڑھ کر عظیم الشان درخت ہو جاتا ہے لیکن ایک پتھر سے کوئی لاکھ کوشش
کرے۔پھر بھی اس کو ذرا فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔تو انسانی روحانیت کا سب سے ادنیٰ
درجہ وہ ہے کہ جس میں علم اور احساس ہی نہیں ہوتا۔اسلام انسانوں میں ایسا احساس
اور سمجھ پیدا کرنا چاہتا ہے کہ جو کام وہ کریں ان کو معلوم ہو کہ ہم کیا کر رہے ہیں لیکن اس
درجہ کے انسان جو کہ میں نے بیان کیا ہے کچھ سمجھ نہیں رکھتے۔زمانہ کے واقعات جس
طرح الٹائے پلٹائے جاتے ہیں اسی طرح وہ بھی کرتے رہتے ہیں جب انہیں بھوک
لگتی ہے پیٹ میں کچھ ڈال لیتے ہیں۔نیند آتی ہے سور ہتے ہیں شہوت ہوتی ہے شہوت
رانی کر لیتے ہیں۔اس لئے یہ خدا تعالیٰ کے حضور کسی انعام کے مستحق نہیں ہوتے۔روحانیت کا دوسرا درجہ : اس سے اوپر کا درجہ نباتات سے مشابہ ہے۔اصل میں
انسان کے جسم میں ساری چیزیں ہیں۔بعض اجزاء جمادات کے ہیں بعض نباتات کے
بعض حیوانات کے۔چنانچہ انسان کی درست غذا ان تینوں چیزوں سے مرکب ہوتی
ہے اور چونکہ غذا سے ہی جسم بنتا ہے اس لئے اس کے اعمال اور زندگی میں بھی ان کا اثر
ہوتا ہے لیکن کبھی روحانی خیالات حیوانات کے تلے دب جاتے ہیں اور انسان
حیوانوں کی طرح ہو جاتا ہے اور کبھی حیوانیت کے جذبات نباتی قوی کے تلے دب

برکات خلافت
150
جاتے ہیں اور وہ اور بھی گر جاتا ہے اور کبھی اس پر بھی جمادی رنگ اپنا اثر ڈال دیتا ہے
اور انسان جمادات کا رنگ اختیار کر لیتا ہے اور سنگدل ہو جاتا ہے جس طرح پتھر کو کوئی
جدھر چاہے پھینک دیتا ہے۔اسی طرح دنیا کے واقعات اور حوادث اس کو لڑھکاتے
رہتے ہیں اور ایسے انسان
کو کچھ پتہ نہیں ہوتا۔اسی طرح جب انسان ترقی کی طرف
قدم اٹھاتا ہے اور اس جمادی حالت کو ترک کر دیتا ہے تو اس کے اندر نباتات کے
مشابہ ایک نشو ونما کی طاقت پیدا ہو جاتی ہے پس ایک تو وہ انسان ہوتے ہیں جو کہ پتھر
کی طرح ہوتے ہیں اور ان میں احساس نہیں ہوتا۔لیکن ایک نباتات کی طرح ہوتے
ہیں جن میں کچھ احساس ہوتا ہے۔اب بڑے تجربہ کے بعد یہ بات ثابت ہو چکی ہے
کہ نباتات میں بھی روح ہوتی ہے گو حیوانی روح سے ادنی درجہ پر ہوتی ہے مگر ہوتی
ضرور ہے۔اس کے ثبوت کے لئے چھوٹی موٹی کی بوٹی جسے اردو میں لاجونتی کہتے ہیں
پیش ہو سکتی ہے اس کے پتوں کو جب ہاتھ لگایا جائے تو وہ سکڑ جاتے ہیں۔یہ پودا
نباتات کے اس حصہ میں سے ہے جو اپنی قوت نشو و نما میں ترقی کر کے حیوانی درجہ کے
قریب ہو گئے ہیں اور اس سے پتہ لگتا ہے کہ درختوں میں بھی حس ہوتی ہے گو بعض
درختوں میں زیادہ ہوتی ہے اور بعض میں کم۔اس طرح بعض اور نباتات حیوانات سے
ملتے ہیں جیسے اسپنج کہ اس کی غذا بھی حیوانات سے بنتی ہے اور بعض تو اسے حیوان ہی
کہتے ہیں گو سچ تو یہی ہے کہ وہ ایک ترقی یافتہ پودا ہے جو حیوانیت کی سرحد کے بہت
قریب ہو گیا ہے۔غرض ان نظائر سے معلوم ہوتا ہے کہ نباتات میں بھی حس ہوتی ہے
لیکن حیوانات اور نباتات میں فرق یہ ہوتا ہے کہ ان میں حس تو ہوتی ہے لیکن کسی صدمہ

آج 10 میں سے 10 باقی