پانچواں درجہ

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
153
مگر وہ جھٹ ہوش میں آجاتے ہیں یہ ایسا انسانی درجہ ہے جس کے ساتھ نسیان لگا ہوا
ہے اور دوسرے لفظوں میں اسے نفس لوامہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ایسے لوگوں کے متعلق
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر کبھی ان پر شیطان حملہ کرتا ہے تو وہ فورا اللہ کی پناہ میں آ جاتے
ہیں اور یہی متقیوں کا کام ہے۔پانچواں درجہ : پھر انسان اور ترقی کرتا ہے اور ترقی کرتا کرتا ملک بن جاتا ہے پھر وہ
ایسا ہوشیار ہو جاتا ہے کہ کبھی بھی شیطان اس پر غالب نہیں آسکتا۔اس کی معرفت الہی
ایسی ترقی کر جاتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے تمام احکام پر وہ عمل کرتا ہے اور جس طرح ملائکہ
يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُوْنَ کے ماتحت کام کرتے ہیں اسی طرح یہ انسان بھی خدا تعالیٰ
کے سب حکموں کو پورا کرتا ہے اور اس پر کبھی غفلت کی نیند نہیں آسکتی۔اس کی نسبت
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اَفَمَنْ يَعْلَمُ أَنَّمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ
كَمَنْ هُوَ أَعْمَى إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ O الَّذِيْنَ يُؤْفُوْنَ بِعَهْدِ
اللَّهِ وَلَا يَنْقُضُونَ الْمِيْثَاق O وَالَّذِيْنَ يَصِلُوْنَ مَا أَمَرَا اللَّهُ بِة
أَنْ يُوْصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَيَخَافُوْنَ سُوْءَ الْحِسَابِ وَ الَّذِيْنَ
صَبَرُوا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ
سِرًّا وَّ عَلَانِيَةً وَّيَـدْ رَءُ وْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ أُولئِكَ لَهُمْ عُقْبَى
الدَّار جَنَّتُ عَدْنٍ يَدْخُلُوْنَهَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ
وَذُرِّيَّتِهِمْ وَالْمَلئِكَةُ يَدْخُلُوْنَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ سَلْمٌ
عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ ـ (الرعد:۲۰ تا ۲۵)

برکات خلافت
154
اے رسول وہ چیز جو تیرے اوپر اتری حق ہے جو اس بات کو جانتا ہے بھلا وہ کس طرح
ایک اس اندھے کی طرح ہو سکتا ہے جو اس کو حق نہیں سمجھتا ہماری باتوں سے اصل فائدہ
تو وہی اٹھاتے ہیں جو اولوالا لباب ہوتے ہیں یعنی جو عقل و دانائی سے بھر پور ہوتے
ہیں۔وہ اللہ کے عہدوں کو پورا کرتے ہیں ان کو توڑتے نہیں اور ان کو خدا تعالیٰ نے جو
حکم دیئے ہوتے ہیں بجالاتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور یوم حساب کی
برائی سے انہیں ڈر ہوتا ہے۔اور وہ اپنے رب کی رضامندی چاہنے کے لئے صبر کرتے
ہیں اور نمازوں کو قائم کرتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں اس میں سے جو کہ انہیں دیا گیا
ہے پوشیدہ اور ظاہر طور پر۔اور بدیوں کو نیکیوں کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں
اور نیکیاں پھیلاتے ہیں۔پس یہی وہ لوگ ہیں جن کو جنت میں عمدہ بدلے دیئے
جائیں گے۔اور وہ جنت میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔پھر ان کا اتنا بڑا درجہ ہے
کہ صرف انہیں کو درجے نہیں دیئے جائیں گے بلکہ ان کے رشتہ دار جنہوں نے تھوڑی
نیکیاں کی ہوں گی ان کی وجہ سے ان کے درجے بھی بلند کئے جائیں گے۔اور جہاں یہ
ہوں گے وہاں ہی ان کے رشتہ دار بھی پہنچائے جائیں گے۔یہ کیوں اس لئے کہ
انہوں نے لوگوں کو نیک بنانے کی کوشش کی اور خدا تعالیٰ کے بندوں کو راہ ہدایت پر
لانے میں کوشاں رہے۔اس کے بدلہ میں خدا ان سے صرف یہی سلوک نہیں کرے گا
کہ ان کے درجے بلند کر دے گا بلکہ ان کے رشتہ داروں کا بھی ان کی وجہ سے بلند مرتبہ
کر دے گا۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جنت میں جس درجہ میں میں ہوں گا اس
میں علیؓ اور فاطمہ ہوں گے۔تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جس طرح یہ لوگ دنیا میں ہماری

آج 10 میں سے 10 باقی