چھٹا درجہ

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
155
مخلوق کی خبر گیری کرتے رہے ہیں ہم اس کے بدلہ میں ان کے رشتہ داروں کو فائدہ
پہنچادیں گے۔خدا تعالیٰ نے آگے کیا لطیف بات بیان فرمائی۔جنس کو جنس سے محبت ہوتی ہے فرمایا
جب یہ لوگ جنت میں پہنچیں گے تو ملائکہ بھاگتے ہوئے ان کے پاس آئیں گے
چونکہ یہ لوگ بھی ملکوتی صفات رکھنے والے ہوں گے اس لئے فرشتوں کو ان سے محبت
ہوئی ضروری تھی پس فرشتے ایسے لوگوں کی طرف دوڑ پڑیں گے اور کہیں گے کہ تم پر
سلامتی ہو۔اس سبب سے کہ تم نے صبر کیا۔یہاں خدا تعالیٰ نے صاف طور پر ظاہر
فرما دیا کہ یہ ملائکہ کے درجہ کے انسان ہوں گے ملائکہ کا درجہ کیا ہی اچھا ہے۔چھٹا درجہ : پھر انسان اس سے بھی ترقی کرتا ہے اور جب اس میں احساس زیادہ پیدا
ہوتا جاتا ہے تو وہ اور بلند ہوتا جاتا ہے پھر یہی نہیں کہ وہ اپنے آپ کو بدیوں سے بچاتا
ہے بلکہ وہ یہ سمجھنے لگ جاتا ہے کہ میں تو کچھ چیز ہی نہیں ہوں۔پس وہ اللہ کے ہاتھ میں
اپنے آپ کو دے دیتا ہے ایسی حالت کے متعلق صوفیاء نے کہا ہے کہ انسان میں
صفات الہیہ آنی شروع ہو جاتی ہیں۔اس کے لئے قرآن شریف کہتا ہے۔بَلَى مَنْ
أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ۔(البقره:۱۱۳) حضرت ابراہیم جو کہ خدا تعالیٰ کے
نبی تھے انکو یہ درجہ حاصل ہو گیا تھا چنا نچہ ان کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: إِذْ قَالَ لَهُ
رَبُّهُ أَسْلِمْ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ۔(البقرہ:۱۳۲) جب اللہ تعالیٰ
نے کہا اسلم تو حضرت ابراہیم نے کہا اسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِيْنَ۔پس ایک تو

برکات خلافت
156
انسان کا وہ درجہ تھا کہ ملائکہ میں تھا۔اس درجہ میں وہ یہ سمجھتا تھا کہ میں بھی کچھ کر سکتا
ہوں مجھے حکم دو میں کروں گا۔مگر یہ ایک ایسی حالت ہے کہ انسان کہتا ہے کہ میں کچھ بھی
نہیں ہوں جس طرح آپ کی مرضی ہو اسی طرح مجھے چلائیے۔اب جبکہ اس کو خدا
چلائے گا تو جو کام اس سے ہوں گے وہ خدا تعالیٰ کے ہوں گے کیونکہ جس کے ہاتھ
میں قلم ہوگی اسی کے نام سے چلے گی۔لکھا ہے کہ ایک سپاہی اپنی تلوار کو اس زور سے
مارتا تھا کہ گھوڑے کے چاروں پاؤں یک لخت کاٹ دیتا تھا۔بادشاہ کے لڑکے نے جو
اس کا یہ کام دیکھا تو اس سے کہا کہ یہ تلوار مجھے دے دیجئے۔اس نے کچھ عذر کیا بادشاہ
نے اس سپاہی کو کہہ کر وہ تلوار اس شہزادہ کو دلوادی۔جب اس شہزادہ نے وہ تلوار چلائی تو
کچھ بھی اثر نہ ہوا۔اس پر اس سپاہی نے کہا کہ میں اس وجہ سے یہ تلوار نہیں دیتا تھا کہ
اس تلوار میں کوئی خاص جو ہر تھا بلکہ یہ تو اس لئے گھوڑے کے چاروں پاؤں اڑا دیتی
تھی کہ یہ میرے ہاتھ میں تھی۔مجھے اب کوئی اور تلوار دے دی جائے تو اس سے بھی
میں کاٹ دوں
گا کیونکہ تلوار کی خصوصیت نہیں بلکہ میری ہے۔یہی حال بندہ کا ہوتا ہے
جب وہ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں دے دیتا ہے تو اس کے تمام کام خدا تعالیٰ
کے کام ہی ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ بعض احمق جو اس بات کو نہیں سمجھتے جب ان
کاموں میں روک ڈالتے ہیں تو ایسے تباہ ہوتے ہیں کہ ان کا کچھ باقی نہیں رہتا۔اس
درجہ کو پہنچنے والے انسان کو ملائکہ کے واسطہ کی بھی ضرورت نہیں رہتی۔حضرت ابراہیمؑ
کے متعلق ایک واقعہ لکھا ہے کہ حضرت جبرائیل انکے پاس آئے اور کہا کہ اگر آپ کو کوئی
ضرورت ہے تو مجھے کہو۔انہوں نے کہا اگر مجھے ضرورت ہوگی تو میں خدا تعالیٰ کو کہوں گا

آج 10 میں سے 10 باقی