ساتواں درجہ

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
157
تمہیں کہنے کی کیا ضرورت ہے۔انہوں نے کہا اچھا پھر آپ خدا سے دعا کریں۔انہوں نے کہا کیا اللہ تعالیٰ مجھے نہیں دیکھ رہا کہ میں دعا کروں۔وہ جبکہ خود میری ہر ایک
بات جانتا اور دیکھتا ہے تو پھر میں کیوں کہوں کہ مجھے فلاں ضرورت ہے آپ اسے پورا
کر دیں۔غرض انسان ترقی کرتے کرتے ملکوتی صفات سے بھی آگے بڑھ جاتا ہے
اور صفات الہیہ کو اپنے اندر پیدا کر لیتا ہے اور اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ایک
ہتھیار کی طرح کر دیتا ہے کہ خدا کے ہلائے سے ہلتا اور اس کے چلائے سے چلتا ہے
ایسے انسان
کا مقابلہ خدا تعالیٰ کا مقابلہ ہوتا ہے اور یہ شخص اپنے ہر کام کواللہ تعالیٰ کی ہی
رضا پر چھوڑ دیتا ہے اور یہی وہ مقام ہے جس کی نسبت رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے
کہ جو انسان ترقی کر کے خدا تعالیٰ کا مقرب ہو جاتا ہے خدا اس کی آنکھیں اس کے
کان اور اس کے ہاتھ پاؤں ہو جاتا ہے جو اس کا دشمن ہوتا ہے وہ خدا کا دشمن ہوتا ہے
اور جو اس کا دوست ہوتا ہے وہ خدا کا دوست ہوتا ہے یہی وہ درجہ ہے جس کے مطابق
اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود سے فرمایا کہ جو تیری طرف توجہ نہیں کرتا وہ میری ( اللہ )
طرف توجہ نہیں کرتا کیونکہ تو تو میری صفات کا مظہر ہے اس لئے تیرا انکار میرا انکار ہے
یہ وہ درجہ ہے کہ انسان بالکل خدا تعالیٰ کے قبضہ میں چلا جاتا ہے اس سے بڑھ کر ایک
ہی اور درجہ ہے۔ساتواں درجہ : اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ثُمَّ انْشَأْنَهُ خَلْقاً آخَرَ - (المؤمنون : ۱۵)
پھر کیا پوچھتے ہو۔وہ حالت تو بیان ہی نہیں ہوسکتی۔اب بندہ کو ایک اور خلق میں بدل دیا
جاتا ہے اور ایک دفعہ پھر اسے اس کی طاقتیں واپس کی جاتی ہیں اور اگر پہلے درجہ میں

برکات خلافت
158
خدا کے بلائے سے بولتا تھا تو اب اس کو وہ مقام دیا جاتا ہے اور اس کے نفس کے اندر
ایسی طہارت پیدا ہو جاتی ہے کہ جو کچھ یہ کہتا ہے خدا تعالیٰ بھی اسی کے مطابق اپنے
احکام جاری کر دیتا ہے۔تو یہ درجہ محبوبیت کا درجہ ہے۔چنانچہ ایسے لوگوں کی بہت باتیں
جو وہ اپنے اجتہاد سے کہتے ہیں خدا تعالیٰ ان کو بھی پورا کر دیتا ہے۔اسی کی طرف اس
آیت میں اشارہ ہے۔قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ
لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيْمٌ - (ال عمران : ۳۲) اے رسول ان کو کہہ دے کہ
میں خدا کا محبوب ہوں اگر تم بھی اس کے محبوب بننا چاہتے ہو تو مجھ سے محبت کرو یہ
حالت ایسی نہیں ہوتی کہ انسان صرف خدا تعالیٰ کی صفات کا مظہر ہوتا ہے بلکہ ایسی
روحانیت ترقی کر جاتی ہے کہ خدا کے سوا کسی اور سے کچھ بھی اس کا تعلق نہیں رہتا۔اور
جب تک کوئی انسان اس میں سے ہو کر خدا تعالیٰ تک پہنچنے کی کوشش نہ کرے نہیں پہنچ
سکتا۔غرض کہ یہ احساسات کی ترقی کے درجے ہیں جو خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں
بیان فرمائے ہیں ان میں جتنا کوئی انسان بڑھتا جاتا ہے اتنا ہی بلند ہوتا جاتا ہے۔آنحضرت مہ کی نوبت تو یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ فرماتے ہیں تَنَامُ عَيْنِي وَلَا
يَنَامُ قَلْبی - بخاری کتاب المناقب باب : كان النبي صلى الله
عليه وسلم تَنَامُ عَيْنِهِ وَلَا يَنَامُ قَلْبُهُ ) گو میری آنکھیں سوتی ہیں لیکن
میرا دل نہیں سوتا۔بعض دفعہ سو جاتے لیکن پھر اٹھ کر بلا وضوء نماز پڑھ لیتے کیونکہ آپ کو
ایسی جلاء قلب عطا ہوئی تھی کہ سوتے ہوئے بھی آپ کے احساسات باطل نہ ہوتے تھے
چنانچہ ایک دفعہ جب آپ سے سوال کیا گیا کہ آپ تو خراٹے لے رہے تھے پھر بغیر

برکات خلافت
159
وضوء کے آپ نے نماز شروع کر دی اس پر آپ نے مذکورہ بالا جواب دیا کہ میری
آنکھیں سوتی ہیں دل نہیں سوتا۔رسول کریم ﷺ پر ایسی کشف کی حالت طاری رہتی کہ
آپ اپنے پیچھے کھڑے ہوئے نمازیوں کی حالت معلوم کر لیتے تھے جیسا کہ احادیث
صحیحہ سے ثابت ہے۔غرض اس درجہ میں کبھی غفلت کا وقت نہیں آسکتا۔اس درجہ کا ذکر
خدا تعالیٰ نے اس طرح فرمایا ہے وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا
وَحْيٌ يُوحَى۔(النجم: ۴۵) جو ہمارا بندہ ہو جاتا ہے وہ جو باتیں کرتا ہے وہ ہماری
ہی باتیں ہوتی ہیں وہ اور کچھ نہیں کہتا۔یہ انسانیت کے کمال کا درجہ ہے۔پس میں تمہیں یہ ہدایت کرتا ہوں کہ اگر تم ترقی کرنا چاہتے ہو تو اپنے اندر احساس پیدا
کرنے کی کوشش کرو۔احساس کے نہ ہونے کی وجہ سے گناہ پیدا ہوتا ہے۔دیکھو کچنیاں
بھی صدقہ دیتی ہیں، خیرات کرتی ہیں۔لیکن کیا ان کو اجر مل جاتا ہے نہیں اس لئے نہیں
کہ وہ خدا تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے نہیں دیتیں۔بلکہ وہ یہ بجھتی ہیں کہ اس طرح
عذاب ٹل جایا کرتا ہے اس لئے وہ ایسا کرتی ہیں۔اگر ان کے صدقے خدا تعالیٰ کو
راضی کرنے کی نیت سے ہوں اور خدا سے ڈر کر وہ ایسا کریں تو وہ زنا ہی کیوں کریں۔رسول کریم ﷺ نے حضرت ابو بکر کی نسبت فرمایا ہے کہ یہ نمازوں کی وجہ سے بڑا نہیں
ہوا بلکہ اس کی وجہ سے ہوا ہے جو کہ اس کے دل میں ہے۔نماز میں تو اور لوگ بھی پڑھتے
تھے اب بھی غیر احمدی لوگ نمازیں پڑھتے ہیں لیکن کیا وہ صحابہ بلکہ ایک مومن کے درجہ
کو بھی پہنچتے ہیں وہ تو کسی مومن کی جوتیوں کا تسمہ کھولنے کے بھی قابل نہیں ہیں بلکہ اکثر
ان میں سے بدکار اور گندے ہیں۔پس اس کی کیا وجہ ہے کہ وہ نیک نہیں ہو سکتے۔یہی

آج 10 میں سے 10 باقی