غلط فہمی

برکاتِ خلافت

برکات خلافت
160
ہے کہ ان میں احساس نہیں ہے۔تم اپنے اندر احساس پیدا کرو۔تمہارا کوئی کام عادتاً اور
رسما نہ ہو بلکہ سب کام خدا تعالیٰ کے لئے ہوں۔اس کے متعلق جو تدابیر ہیں وہ بھی
میں تمہیں بتائے دیتا ہوں
تا کہ تمہیں آسانی ہو جائے لیکن اس سے پہلے میں یہ بتا دیتا
ہوں کہ کئی لوگوں کو ایک دھوکا لگ جاتا ہے۔غلط فہمی : اور وہ دھو کا یہ ہے کہ ادھر وہ بیعت کے لئے ہاتھ پر ہاتھ رکھتے ہیں اور ادھر
پوچھنے لگ جاتے ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ کیوں نظر نہیں آتا ان سے اگر پوچھا جائے کہ
ایک شخص ایم اے کی ڈگری کتنے سالوں کے بعد حاصل کرتا ہے تو وہ کہیں گے کہ کم از کم
۶ اسال کے بعد۔تو ہم کہتے ہیں کہ جب دنیا کے علم کے لئے ۱۶ سال خرچ کرنے
پڑے ہیں تو اللہ تعالیٰ کا علم حاصل کرنے کے لئے ایک دن کے خرچ کرنے کے بعد ہی
کیوں پوچھنے لگ جاتے ہو۔پہلے دن ہی جو سکول جا کر کہے کہ میں ایم اے بن جاؤں
تو وہ ہر گز نہیں بن سکتا۔ایسے لوگ چند دن نماز پڑھتے ہیں تو پھر کہتے ہیں کہ کیوں خدا
تعالیٰ ہماری تائید نہیں کرتا۔کیوں ہمارے دشمن ذلیل اور خوار نہیں ہو جاتے۔لیکن کتنے
تعجب اور حیرانی کی بات ہے کہ اتنی جلدی روحانیت میں کمال پیدا ہو جانے کی خواہش
کی جاتی ہے۔کھیت کے تیار ہونے کے لئے مہینوں انتظار کیا جاتا ہے۔ایم اے بننے
کے لئے ۱۶ سال محنت اور کوشش کی جاتی ہے۔بچہ نو مہینے کے بعد پیدا ہوتا ہے اور پھر
کون سی ایسی چیز ہے جو بغیر محنت اور کوشش کے اور بغیر وقت کے میسر آسکتی ہے۔ہر
ایک بڑی نعمت کے ساتھ کچھ دکھ اور تکالیف بھی ہوتی ہیں۔پس تم یا درکھو کہ جس طرح
دنیا کے تمام کاموں میں محنتیں اور متواتر منتیں کرنی پڑتی ہیں اسی طرح دین کے کاموں

برکات خلافت
161
میں بھی ہوتا ہے اور جس حد تک کوئی زیادہ محنت کرتا ہے اسی حد تک وہ زیادہ ثمرات
حاصل کرتا ہے۔کوئی کہے کہ پھر اسلام اور دوسرے مذاہب میں فرق کیا ہے جبکہ کامیابی
انسان کی اپنی محنت اور کوشش پر ہے تو اس کو ہم بتاتے ہیں فرق یہ ہے کہ اگر ایک آدمی
بٹالہ کی طرف جو سڑک جاتی ہے اس پر بٹالہ پہنچنے کے لئے چل پڑے تو خواہ وہ دو چار کو
س چل کر تھک جائے پھر بھی پہنچ ہی جائے گا۔لیکن اگر کوئی دوسری طرف چل پڑے تو
خواہ ساری عمر ہی چلتا رہے پھر بھی کبھی بٹالہ نہیں پہنچ سکے گا۔پس تم بھی اگر سید ھے
راستہ پر جو کہ میں نے بتایا ہے چلو گے تو منزل مقصود تک پہنچو گے ورنہ نہیں پہنچ سکو گے۔نیت کئے بغیر کبھی تمہیں خدا نہیں ملے گا۔اور جو نیت کر لے گا اس کو رفتہ رفتہ مل ہی
جائے گا۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَالَّذِيْنَ جَاهَدُوْا فِيْـنَـا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا - (العنكبوت:٧٠) کہ وہ لوگ جو ہمارے رستہ میں ہمارے
متعلق اپنے نفس سے ہر وقت جہاد اور لڑائی کرتے ہیں اور بدی سے لڑتے ہیں ایسے
لوگوں کو ہم اپنے تک پہنچنے والے راستوں پر پہنچائیں گے۔اس جگہ ایک نکتہ یادر کھنے
کے قابل ہے اور وہ یہ کہ یہاں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے سُبُلَنَا یعنی ہمارے رستے
لیکن ایک جگہ فرمایا ہے وَإِنَّ هَذَا صِرَاطِيْ مُسْتَقِيْماً (الانعام:۱۵۴) یعنی
صرف یہی ایک راستہ ہے جو مجھ تک سیدھا پہنچتا ہے۔جس سے معلوم ہوا کہ بہت سے
راستے جھوٹے ہوتے ہیں لیکن سُبُلَنا سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا تک پہنچنے کے بھی کئی
راستے ہیں سو ان دونوں آیتوں میں یوں تطبیق ہوتی ہے کہ ایک کے بعد دوسرا راستہ
آجاتا ہے اور اس کے بعد تیسرا اور اس طرح بہت سے راستے بن جاتے ہیں ورنہ ایک

برکات خلافت
162
دوسرے کے مقابلہ میں بہت سے راستے نہیں ہیں۔ہاں چونکہ ایک کے بعد دوسرا
راستہ ہے اس لئے ان راستوں کے طے کرنے کے لئے سخت محنت کی بھی ضرورت
ہو گی تب تم جا کر منزل مقصود پر پہنچو گے۔پس اسی جہاد کرنے کی تمہیں ضرورت ہے۔اس کے لئے قرآن نے جو طریق بتائے ہیں وہ میں بیان کرتا ہوں۔(۱) نماز ہے۔پانچ وقت جو اللہ تعالیٰ کا نام لے کر اگر اس کی ذرا بھی نیت نیک ہو تو خدا اس کو کیا سے
کیا بنادیتا ہے۔(۲) زکوۃ ہے جو شخص سال میں ایک دفعہ اپنے مال میں سے خدا کے
حکم کے ماتحت کچھ نکالتا ہے اسکے اندر اس بات کا احساس رہتا ہے کہ وہ اپنا مال
خداوند تعالیٰ کے لئے قربان کر سکتا ہے۔(۳) روزہ ہے۔اس میں اپنے اوپر تکلیف
اٹھا کر خدا تعالیٰ کی مرضی کو مقدم کرنے کا سبق ملتا ہے۔(۴) حج ہے۔اس سے یہ
احساس پیدا ہوتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کی مرضی کے لئے عزیزوں ، رشتہ داروں ، وطن
، مال و اسباب کو ہمیشہ کے لئے چھوڑنا پڑے تو انسان چھوڑ سکے۔اللہ تعالیٰ نے اس کے علاوہ اور علاج یہ بتایا ہے کہ قرآن کریم لوگوں کو ظلمتوں سے نکالتا
ہے غفلت اور ستی تاریکی میں زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ دن کو نیند کم آتی ہے۔قرآن شریف کے مطالعہ سے ایک بیداری اور ہوشیاری پیدا ہو جاتی ہے۔مگر اس کے
مطالعہ کرنے میں بڑے غور اور تدبر کی بھی ضرورت ہے تا کہ ترجمہ کرنے میں انسان
ٹھوکر نہ کھا جائے۔تم قرآن شریف کا ترجمہ کرنے میں ان باتوں کو یاد رکھو۔(۱) کسی
آیت کے ایسے معنی نہ کرو جو دوسری آیتوں کے خلاف ہوں۔متشابہ آیات کو محکم کے
ماتحت لا کر معنی کرنے چاہئیں۔(۲) کسی آیت کے ایسے معنی نہ کرو جو آنحضرت مے

برکات خلافت
163
کے بتائے ہوئے معنوں کے خلاف ہوں۔(۳) جو معنی لغت عرب کے خلاف ہوں
وہ بھی نہ کرو۔(۴) جو معنی صرف ونحو کے خلاف ہوں وہ بھی نہ کرو۔بعض لوگ کہتے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو صرف و نحو کی کیا پرواہ ہے وہ کسی کے بنائے ہوئے قاعدوں کا پابند
نہیں ہے۔لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اللہ کو پرواہ نہیں ہے۔لیکن ہم انسانوں
کو تو ہے۔اگر
اللہ تعالیٰ کی کلام ایسی نہیں ہے جو ہم سمجھ سکیں تو اسکا فائدہ کیا۔قُلِ اللَّهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ
کے یہ معنے کہ اللہ منوا کر چھوڑ دو۔منکر ان خلافت کے امیر مولوی محمد علی صاحب نے
صرف ونحو کی لاعلمی سے ہی کئے ہیں اللہ پر پیش ہے۔لیکن زبر سمجھ لی گئی اور یہ معنی کر
دیئے گئے۔(۵) حضرت مسیح موعود جو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے حکم اور عدل ہو کر آئے
تھے ان کے کئے ہوئے معنوں کے بھی خلاف نہیں ہونے چاہئیں۔(۶) جن معنوں کی
کوئی آیت تصدیق نہ کرتی ہو اور وہ عقل کے خلاف ہوں وہ بھی نہ کر وہاں اگر نص
صریح بتا دے تو پھر اس میں عقل کو مت دخل دو۔البتہ جو استدلال کیا جائے اس میں
عقل کا دخل ہونا چاہئے۔(۷) کوئی معنے ایسے نہ کرو جو خدا تعالیٰ کے قول اور فعل میں
فرق ڈالنے والے ہوں۔میرا دل چاہتا تھا کہ میں اس پر مفصل تقریر کرتا کہ کس طرح
قرآن شریف کے صحیح معنے کئے جا سکتے ہیں۔لیکن نہ وقت ہے اور نہ ہی بوجہ حلق کی
تکلیف کے طاقت ہے اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو پھر سہی۔پھر خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْراً
كَثِيراً وَّسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَأَصِيْلا O هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ وَ
مَلْئِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِّنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّوْرِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ

برکات خلافت
164
رَحِيماً - (الاحزاب : ۴۲ ۴۴ ) یعنی اے مومنو اللہ کو بڑا یاد کرو۔اور صبح اور شام اس کی
تسبیح کرو۔وہی اللہ ہے جو تم پر رحمت کرتا ہے اور اسکے ملائکہ بھی تمہارے لئے دعا
کرتے ہیں تا کہ تم کو ظلمات سے نور کی طرف نکالے اور اللہ مؤمنوں کے لئے بڑا رحیم
ہے۔رسول کریم ﷺ نے اس کے ماتحت کئی دعائیں مقررفرمائی ہیں۔”سُبحَانَ
اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيْمِ۔اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ نَفْسِي
الَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا
مَلْجَأَ وَلَا مَنْجى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْ
أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ۔(بخاری کتاب الدعوات باب النوم
على الشق الايمن ) اس دعا کے متعلق رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ہر مؤمن رات کو
پڑھ کر سور ہے اور اس کے بعد کوئی کلام نہ کرے۔تمہیں ترقی کرنے کے لئے ان کو
ضرور پڑھنا چاہئے۔اب میں اس کے معنی بیان کرتا ہوں انسان کہتا ہے کہ الہی میں اپنا
سب کچھ آپ کے سپرد کرتا ہوں اپنی جان بھی آپ کے ہی حوالہ کرتا ہوں اب میں
سونے لگا ہوں معلوم نہیں زندہ اٹھوں گا یا نہیں اس لئے اپنے سارے کام آپ کے
حوالہ کئے دیتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ آپ ہی سے مجھے انعام ملے گا اور اگر میں
اس کے خلاف کروں گا تو سزا ملے گی اور میرے لئے اور کوئی جگہ نہیں ہے کہ بھاگ کر
تیری سزاؤں سے بچ سکوں سوائے اس کے میرا کوئی چارہ نہیں کہ تجھ ہی سے مارکھا کر
تیرے ہی آگے گروں۔خدا یا گواہ رہیو کہ جو کتاب آپ نے نازل کی ہے میں اس پر
اور وہ نبی جو آپ نے بھیجا ہے اس پر ایمان لایا۔

برکات خلافت
165
غرض رسول کریم ﷺ نے اس قسم کے بہت سے اذکار مقرر فرمائے ہیں۔مگر ہماری
جماعت کی اس طرف بہت کم توجہ ہے تم اس طرف توجہ کرو۔مگر نیت اور ارادہ ساتھ ہو
سب کام خدا تعالیٰ کو مد نظر رکھ کر کرو اللہ تعالیٰ ہماری ساری جماعت کو اس بات کی توفیق
دے کہ وہ نیک اور متقی ہو جائے۔دنیا سے غفلت دور ہواور لوگ پھر اس پیارے کا چہرہ
دیکھ لیں جس کو دیکھ کر اور کسی کی طرف کوئی جانہیں سکتا۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی