سید احمد خان صاحب قرآن مجید کے بیانات کو غلط طور پر وعدے سمجھتے ہیں

برکاتُ الدُّعا

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بركات الدعاء
L
کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اور کسی جگہ پانی کے سرد ہونے کی طرف ایما فرمایا ہے ۔ اور کبھی کہا
ہے کہ سورج مشرق سے مغرب کی طرف جاتا ہے تو یہ بیانات جو حالات موجودہ کے اظہار
کے لئے ہیں سید صاحب کی نظر میں بطور وعدہ کے ہیں جن میں تغییر تبدیل ممکن نہیں اگر ۲۵
استخراج دلائل کا یہی طریق ہے تو سید صاحب پر بڑی مشکل پڑے گی اور اُن کو ماننا پڑے گا
که تمام بیانات قرآن کریم کے مواعید میں داخل ہیں ۔ مثلاً خدا تعالیٰ نے جو حضرت
زکریا کو بشارت دے کر فرمایا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِعلم تو بموجب قاعدہ سید صاحب کے
چاہیے تھا کہ حضرت یحییٰ ہمیشہ غلام یعنی لڑکے ہی رہتے کیونکہ خدا تعالیٰ نے حضرت یحییٰ کو
غلام کر کے پکارا ہے۔ اور یہ وعدہ ہو گیا ۔ ایسی ہی اور بیسوں مثالیں ہیں سب کو بیان کرنا
صرف وقت ضائع کرنا ہے ۔ اگر سید صاحب کی نظر میں واقعات موجودہ کے بیان کرنے
سے آئندہ کے لئے اور ہمیشہ کے لئے کوئی وعدہ لازم آجاتا ہے تو ان سے ڈرنا چاہیے کہ ایسا
ہی وہ بات بات میں انسانوں پر الزام لگائیں گے ۔ اور ایک موجودہ واقعہ کے بیان کرنے
کو وہ ایک دائمی وعدہ سمجھ لیں گے۔ میرے نزدیک بہتر ہے کہ سید صاحب اپنے آخری دن ۲۶
کو یاد کر کے چند ماہ اس عاجز کی صحبت میں رہیں ۔ اور چونکہ میں مامور ہوں اور مبشر
ہوں اس لئے میں وعدہ کرتا ہوں کہ سید صاحب کے اطمینان کے لئے توجہ کروں گا اور اُمید
رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کوئی ایسا نشان دکھلائے کہ سید صاحب کے مجوزہ قانون قدرت
بقيه حاشيه: مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِةِ کے کے مصداق ہیں۔ اور چونکہ انسان کامل مظہر اتم تمام
عالم کا ہوتا ہے اس لئے تمام عالم اس کی طرف وقتا فوقتا کھینچا جاتا ہے وہ روحانی عالم کا ایک عنکبوت ہوتا ہے
اور تمام عالم اس کی تاریں ہوتی ہیں اور خوارق کا یہی سر ہے۔
بر کاروبار ہستی اثری ست عارفان را ز جهان چه دید آن کس که ندید این جهان را
مریم : ۲۸ الانعام: ۹۲
منه

بركات الدعاء
کو ایک دم میں خاک میں ملا دیوے اور اس قسم کے کام اب تک بہت ظہور میں آئے ہیں کہ جو
سید صاحب کی نظر میں قانون قدرت کے مخالف ہیں ۔ مگر اُن کا بیان کرنا بے فائدہ ہے کہ
سید صاحب اس کو ایک قصہ سمجھیں گے ۔ سید صاحب وحی ولایت کی ایسی پیشگوئیوں سے بھی تو
منکر ہیں جو بذریعہ الہام اولیاء اللہ کو معلوم ہوتے ہیں ۔ اور اُن کی نظر میں وہ ایسی ہی خلاف
۲۷ قانون قدرت ہیں جیسا کہ آگ کا اپنی خاصیت احراق کو چھوڑ دینا۔ ایسا ہی دعا کی ذاتی تاثیرات
بھی جن کے ذریعہ سے وہ مطلب حاصل ہو جاتا ہے۔ جس کے لئے دعا کی گئی سید صاحب
کی نظر میں خلاف قانون قدرت ہیں ۔ سوا گر سید صاحب میرے پاس آنہیں سکتے تو ان دونوں
باتوں میں ہی وعدہ قبول حق کر کے مجھ کو اجازت دیں کہ اُن کی نسبت جناب الہی میں توجہ کر کے
جو کچھ ظاہر ہو وہ شائع کروں اس سے عام لوگوں کو فائدہ ہو جائے گا ۔ اگر سید صاحب کی رائے
در حقیقت درست ہے تو میں اپنے مطلب میں کامیاب نہیں ہوں گا ۔ ورنہ عقلمند لوگ سید صاحب
کے خراب عقیدوں سے نجات پا کر پھر اپنے عظیم الشان خدا تعالیٰ کو پہچان لیں گے اور محبت سے
۲۸ اُس کی طرف رجوع کریں گے۔ اور دعا کے وقت اُس کی رحمتوں سے نا امید نہیں ہوں گے
اور ہاتھ اُٹھانے کے وقت لذت اٹھائیں گے اور خدا تعالیٰ کے وجود کا فائدہ بھی تو یہی ہے کہ
ہماری دعائیں سنے اور آپ اپنے وجود سے ہمیں خبر دے نہ کہ ہم ہزار ہزار تکلیف سے ایک
بت کی طرح ایک فرضی خدا دل میں قائم کریں جس کی ہم آواز نہیں سن سکتے ۔ اور اُس کی نمایاں
قدرت کا کوئی جلوہ نہیں دیکھ سکتے ۔ یقیناً سمجھو کہ وہ قادر خدا موجود ہے جو ہر چیز پر قادر ہے ۔
وما غلت ايديه بل يداه مبسوطتان ينفق كيف يشاء و يفعل ما يريد - و هو على
كل شيء قدير وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين ۔

آج 10 میں سے 10 باقی