عرض ناشر

مواہب الرحمٰن

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود
عرض ناشر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام کی معرکۃ الآراء كتاب مواهب الرحمن
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ان کتب میں سے ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے معاندین
کو مخاطب کر کے تحریر فرمائیں اور ان کی نظیر لانے کا چیلنج دیا اور اس پر انعام بھی مقرر فرمایا۔
مواهب الرحمن “ حضرت مسیح موعود نے مصری جریدہ اللواء کے ایڈیٹر
در مصطفی کامل پاشا کے ان اعتراضات کے جواب میں تحریر فرمائی جو اس نے ایک انگریزی
اشتہار دیکھنے پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کئے تھے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کتاب میں بڑی فصیح عربی زبان میں اس کے تمام
اعتراضات کے جوابات دینے کے علاوہ اپنے عقائد، جماعت کے لئے تعلیم اور ان نشانات کا
ذکر فرمایا ہے جو کتاب کی تالیف تک گزشتہ تین سالوں میں اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے حق میں ظاہر فرمائے ۔
مولوی ثناء اللہ امرتسری نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قصیدہ اعجازیہ پر کچھ
اعتراضات کئے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کے اعتراضات کا بھی رڈ کیا اور فرمایا
کہ ثناء اللہ کیوں اس کی نظیر لا کر انعام نہیں لیتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی