ضمیمہ رسالہ جہاد: عیسیٰ مسیح اور مہدی کے دعوے کی اصل حقیقت اور جناب نواب وایسرائے صاحب بالقابہ کی خدمت میں ایک درخواست

گورنمنٹ انگریزی اور جہاد

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ رسالہ جہاد
عیسی مسیح اور محمد مہدی کے دعوے کی اصل حقیقت اور جناب
نواب وایسرائے صاحب بالقابہ کی خدمت میں ایک
درخواست
اگر چہ میں نے اپنی بہت سی کتابوں میں اس بات کی تشریح کر دی ہے کہ میری
طرف سے یہ دعویٰ کہ میں عیسی مسیح ہوں اور نیز محمد مہدی ہوں اس خیال پر مبنی نہیں ہیں کہ
میں در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام ہوں اور نیز در حقیقت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
ہوں مگر پھر بھی وہ لوگ جنہوں نے غور سے میری کتا بیں نہیں دیکھیں وہ اس شبہ میں مبتلا ہو
سکتے ہیں کہ گویا میں نے تناسخ کے طور پر اس دعوے کو پیش کیا ہے اور گویا میں اس بات کا
مدعی ہوں کہ سچ مچ ان دو بزرگ نبیوں کی روحیں میرے اندر حلول کر گئی ہیں لیکن واقعی
کے
امر ایسا نہیں ہے بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ آخری زمانہ کی نسبت پہلے نبیوں نے یہ پیشگوئی
کی تھی ا کہ وہ ایک ایسا زمانہ ہوگا کہ جو دو تم ۔ کو دو قسم کے ظلم سے بھر جائے گا ۔ ایک ظلم مخلوق ۔
حقوق کی نسبت ہوگا اور دوسرا ظلم خالق کے حقوق کی نسبت ۔ مخلوق کے حقوق کی نسبت یہ
ظلم ہوگا کہ جہاد کا نام رکھ کر نوع انسان کی خون ریزیاں ہوں گی ۔ یہاں تک کہ جو شخص
ایک بے گناہ کو قتل کرے گا وہ خیال کرے گا کہ گویا وہ ایسی خون ریزی سے ایک ثواب ﴿۲﴾
عظیم کو حاصل کرتا ہے اور اس کے سوا اور بھی کئی قسم کی ایذائیں محض دینی غیرت کے بہانہ
پر نوع انسان کو پہنچائی جائیں گی چنانچہ وہ زمانہ یہی ہے کیونکہ ایمان اور انصاف

کے رو سے ہر ایک خدا ترس کو اس زمانہ میں اقرار کرنا پڑتا ہے کہ مثلاً آئے دن جو سر حدیوں کی
ایک وحشی قوم ان انگریز حکام کو قتل کرتی ہے جو اُن کے یا ان کے ہم قوم بھائی مسلمانوں کی
جانوں اور عزتوں کے محافظ ہیں۔ یہ کس قدر ظلم صریح اور حقوق عباد کا تلف کرنا ہے۔ کیا اُن کو
سکھوں کا زمانہ یاد نہیں رہا جو بانگ نماز پر بھی قتل کرنے کو مستعد ہو جاتے تھے۔ گورنمنٹ
انگریزی نے کیا گناہ کیا ہے جس کی یہ سزا اس کے معزز حکام کو دی جاتی ہے۔ اس گورنمنٹ نے
پنجاب میں داخل ہوتے ہی مسلمانوں کو اپنے مذہب میں پوری آزادی دی۔ اب وہ زمانہ نہیں
ہے جو دھیمی آواز سے بھی بانگ نماز دے کر مار کھاویں بلکہ اب بلند میناروں پر چڑھ کر بانگیں
دو اور اپنی مسجدوں میں جماعت کے ساتھ نمازیں پڑھو کوئی مانع نہیں ۔ سکھوں کے زمانہ میں
مسلمانوں کی غلاموں کی طرح زندگی تھی اور اب انگریزی عملداری سے دوبارہ ان کی عزت قائم
ہوئی۔ جان اور مال اور عزت تینوں محفوظ ہوئے ۔ اسلامی کتب خانوں کے دروازے کھولے
گئے تو کیا انگریزی گورنمنٹ نے نیکی کی یا بدی کی ؟ سکھوں کے زمانہ میں بزرگوار مسلمانوں کی
قبریں بھی اکھیڑی جاتی تھیں۔ سر ہند کا واقعہ بھی اب تک کسی کو بھولا نہیں ہوگا۔ لیکن یہ گورنمنٹ
ہماری قبروں کی بھی ایسی ہی محافظ ہے جیسا کہ ہمارے زندوں کی ۔ کیسی عافیت اور امن کی
گورنمنٹ کے زیر سایہ ہم لوگ رہتے ہیں جس نے ایک ذرہ مذہبی تعصب ظاہر نہیں کیا۔ کوئی
مسلمان اپنے مذہب میں کوئی عبادت بجالا وے۔ حج کرے زکوۃ دے۔ ے۔ نماز پڑھے یا خدا
کی طرف سے ہو کر یہ ظاہر کرے کہ میں مجدد وقت ہوں یا ولی ہوں یا قطب ہوں یا مسیح ہوں یا
مہدی ہوں اس سے اس عادل گورنمنٹ کو کچھ سروکار نہیں بجز اس صورت کے کہ وہ خود ہی
طریق اطاعت کو چھوڑ کر باغیانہ خیالات میں گرفتار ہو۔ پھر باوجود اس کے کہ گورنمنٹ کے یہ
سلوک اور احسان ہیں مسلمانوں کی طرف سے اس کا عوض یہ دیا جاتا ہے کہ ناحق بے گناہ بے قصور
ان حکام کو قتل کرتے ہیں جو دن رات انصاف کی پابندی سے ملک کی خدمت میں مشغول
ہیں ۔ اور اگر یہ کہو کہ یہ لوگ تو سرحدی ہیں اس ملک کے مسلمانوں اور ان کے مولویوں کا کیا

آج 10 میں سے 10 باقی