میں مسیح موعود ہوں: محبت، امن اور اصلاح کے لئے بھیجا گیا

گورنمنٹ انگریزی اور جہاد

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گناہ ہے تو اس کا جواب با دب ہم یہ دیتے ہیں کہ ضرور ایک گناہ ہے چاہو قبول کرو یا نہ کرو
اور وہ یہ کہ جب ہم ایک طرف سرحدی وحشی قوموں میں غازی بننے کا شوق دیکھتے ہیں تو
دوسری طرف اس ملک کے مولویوں میں اپنی گورنمنٹ اور اس کے انگریزی حکام کی سچی
ہمدردی کی نسبت وہ حالت ہمیں نظر نہیں آتی اور نہ وہ جوش دکھائی دیتا ہے۔ اگر یہ اس
گورنمنٹ عالیہ کے سچے خیر خواہ ہیں تو کیوں بالاتفاق ایک فتوی طیار کر کے سرحدی ملکوں
میں شائع نہیں کرتے تا ان نادانوں کا یہ عذر ٹوٹ جائے کہ ہم غازی ہیں اور ہم مرتے ہی
بہشت میں جائیں گے۔ میں سمجھ نہیں سکتا کہ مولویوں اور اُن کے پیروؤں کا اس قدر اطاعت
کا دعویٰ اور پھر کوئی عمدہ خدمت نہیں دکھلا سکتے بلکہ یہ کلام تو بطریق تنزل ہے۔ بہت سے
مولوی ایسے بھی ہیں جن کی نسبت اس سے بڑھ کر اعتراض ہے۔ خدا ان کے دلوں کی اصلاح
کرے۔ غرض مخلوق کے حقوق کی نسبت ہماری قوم اسلام میں سخت ظلم ہو رہا۔ دم اسلام میں سخت ظلم ہو رہا ہے ۔ جب ایک
محسن بادشاہ کے ساتھ یہ سلوک ہے تو پھر اوروں کے ساتھ کیا ہوگا ۔ پس خدا نے آسمان پر
اس ظلم کو دیکھا ۔ اس لئے اُس نے اس کی اصلاح کے لئے حضرت عیسی مسیح کی خواور طبیعت پر
ایک شخص کو بھیجا اور اس کا نام اسی طور سے مسیح رکھا جیسا کہ پانی یا آئینہ میں ایک شکل کا جو عکس (۴)
پڑتا ہے اس عکس کو مجازاً کہہ سکتے ہیں کہ یہ فلاں شخص ہے کیوں کہ یہ تعلیم جس پر اب ہم زور
دیتے ہیں یعنی یہ کہ اپنے دشمنوں سے پیار کرو اور خدا کی مخلوق کی عموماً بھلائی چاہو ۔ اس تعلیم
پر زور دینے والا وہی بزرگ نبی گذرا ہے جس کا نام عیسی مسیح ہے۔ اور اس زمانہ میں بعض
مسلمانوں کا یہ حال ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ اپنے دشمنوں سے پیار کریں ناحق ایک
قابل شرم مذہبی بہانہ سے ایسے لوگوں کو قتل کر دیتے ہیں جنہوں نے کوئی بدی اُن سے نہیں کی
بلکہ نیکی کی ، اس لئے ضرور تھا کہ ایسے لوگوں کی اصلاح کے لئے ایک ایسا شخص خدا سے الہام
پا کر پیدا ہو جو حضرت مسیح کی خو اور طبیعت اپنے اندر رکھتا ہے اور صلح کاری کا پیغام لے کر آیا۔
ہے۔ کیا اس زمانہ میں ایسے شخص کی ضرورت نہ تھی جو عیسی مسیح کا اوتار ہے؟ بیشک ضرورت تھی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی