خدا تعالیٰ نے مجھے عیسیٰ مسیح اور محمد مہدی کے نام بیس سال پہلے عطا فرمائے

گورنمنٹ انگریزی اور جہاد

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قبولیت کا علم دیئے جانا یا اور غیبی واقعات معلوم ہونا جو انسان کی حد علم سے باہر ہیں تو اس
مقابلہ میں وہ مغلوب رہے گا گو وہ مشرقی ہو یا مغربی یہ وہ دونشان ہیں جو مجھ کو دیئے گئے
ہیں تا ان کے ذریعہ سے اس سچے خدا کی طرف لوگوں کو کھینچوں جو در حقیقت ہماری روحوں
اور جسموں کا خدا ہے جس کی طرف ایک دن ہر ایک کا سفر ہے۔ یہ سچ ہے کہ وہ مذہب کچھ
چیز نہیں جس میں الہی طاقت نہیں ۔ تمام نبیوں نے سچے مذہب کی یہی نشانی ٹھہرائی ہے کہ
اُس میں الہی طاقت ہو۔ یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ یہ دونوں نام جو خدا تعالیٰ نے
میرے لئے مقرر فرمائے یہ صرف چند روز سے نہیں ہیں بلکہ میری کتاب براہین احمدیہ میں
جس کو شائع کئے قریباً بیس برس گزر گئے یہ دونوں نام خدا تعالیٰ کے الہام میں میری نسبت
ذکر فرمائے گئے ہیں یعنی عیسی مسیح اور محمد مہدی تا میں ان دونوں گروہ مسلمانوں اور
عیسائیوں کو وہ پیغے لو وہ پیغام پہنچا دوں جس کا میں نے اوپر ذکر اوپر ذکر کیا ہے ۔ کاش اگر دلوں : میں طلب
ہوتی اور آخرت کے دن کا خوف ہوتا تو ہر ایک سچائی کے طالب کو یہ موقع دیا گیا تھا کہ وہ مجھ
سے تسلی پاتا۔ سچا مذہب وہ مذہب ہے جو الہی طاقت اپنے اندر رکھتا ہے اور فوق العادت کاموں
سے خدا تعالیٰ کا چہرہ دکھاتا ہے۔ سو میں اس بات کا گواہ رویت ہوں کہ ایسا مذہب توحید کا
مذہب ہے جو اسلام ہے جس میں مخلوق کو خالق کی جگہ نہیں دی گئی ۔ اور عیسائی مذہب بھی خدا
کی طرف سے تھا مگر افسوس کہ اب وہ اس تعلیم پر قائم نہیں اور اس زمانہ کے مسلمانوں پر بھی
افسوس ہے کہ وہ شریعت کے اس دوسرے حصہ سے محروم ہو گئے ہیں جو ہمدردی نوع انسان
اور محبت اور خدمت پر موقوف ہے اور وہ توحید کا دعویٰ کر کے پھر ایسے وحشیانہ اخلاق میں مبتلا
ہیں جو قابل شرم ہیں۔ میں نے بارہا کوشش کی جو ان کو ان عادات سے چھڑاؤں لیکن افسوس
کہ بعض ایسی تحریکیں ان کو پیش آجاتی ہیں کہ جن سے وحشیانہ جذبات ان کے زندہ ہو جاتے
ہیں۔ اور وہ بعض کم سمجھ پادریوں کی تحریرات ہیں جو زہر یلا اثر رکھتی ہیں ۔ مثلاً پادری عمادالدین
کی کتابیں اور پادری ٹھاکر داس کی کتابیں اور صفدر علی کی کتابیں اور امہات المومنین

اور پادری ریواڑی کا رسالہ جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نہایت درجہ کی تو ہین اور تکذیب
سے پر ہیں ۔ یہ ایسی کتابیں ہیں کہ جو شخص مسلمانوں میں سے اس کو پڑھے گا اگر اس کو صبر اور حلم
سے اعلیٰ درجہ کا حصہ نہیں تو بے اختیار جوش میں آجائے گا کیونکہ ان کتابوں میں علمی بیان کی
نسبت سخت کلامی بہت ہے جس کی عام مسلمان برداشت نہیں کر سکتے ۔ چنانچہ ایک معزز
پادری صاحب نے اپنے ایک پرچہ میں جو لکھنو سے شائع ہوتا تھا لکھتے ہیں کہ اگر ۱۸۵۷ء کا
دوبارہ آنا ممکن ہے تو پادری عمادالدین کی کتابوں سے اس کی تحریک ہوگی ۔ اب سوچنے کے لائق
ہے کہ پادری عماد الدین کا کیسا خطر ناک کلام ہے جس پر ایک معزز مشنری صاحب یہ رائے
ظاہر کرتے ہیں اور گذشتہ دنوں میں میں نے بھی مسلمانوں میں ایسی تحریروں سے ایک جوش
دیکھ کر چند دفعہ ایسی تحریریں شائع کی تھیں جن میں ان سخت کتابوں کا جواب کسی قد رسخت تھا ۔
ان تحریروں سے میرا مدعا یہ تھا کہ عوض معاوضہ کی صورت دیکھ کر مسلمانوں کا جوش رُک
جائے ۔ سو اگر چہ ان حکمت عملی کی تحریروں سے مسلمانوں کو فائدہ تو ہوا اور وہ ایسے رنگ کا
جواب پا کر ٹھنڈے رے ہو ہے گئے لیکن مشکل یہ ہے کہ اب بھی آئے دن پادری صاح صاحبوں کی طرف
سے ایسی تحریریں نکلتی رہتی ہیں کہ جوز و درنج اور تیز طبع مسلمان ان کی برداشت نہیں کر سکتے ۔
یہ نہایت خوفناک کارروائی ہے کہ ایک طرف تو پادری صاحبان یہ جھوٹا الزام مسلمانوں کو
دیتے ہیں کہ ان کو قرآن میں ہمیشہ اور ہر ایک زمانہ میں جہاد کا حکم ہے گویا وہ ان کو جہاد کی
رسم یاد دلاتے رہتے ہیں۔ اور پھر تیز تحریریں نکال کر اُن میں اشتعال پیدا کرتے رہتے ہیں
نہ معلوم کہ یہ لوگ کیسے سیدھے ہیں کہ یہ خیال نہیں کرتے کہ ان دونوں طریقوں کے ملانے
سے ایک خوفناک نتیجہ کا احتمال ہے۔ ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ قرآن شریف ہرگز جہاد کی تعلیم
نہیں دیتا ۔ اصلیت صرف اس قدر ہے کہ ابتدائی زمانہ میں بعض مخالفوں نے اسلام کو تلوار ا
سے روکنا بلکہ نابود کرنا چاہا تھا سو اسلام نے اپنی حفاظت کے لئے اُن پر تلوار اُٹھائی اور اُنہی
کی نسبت حکم تھا کہ یا قتل کئے جائیں اور یا اسلام لائیں ۔ سو یہ حکم مختص الزمان تھا ہمیشہ کے لئے

آج 10 میں سے 10 باقی