وائسرائے کے حضور عاجزانہ درخواست: مذہبی تنقید پر پابندی کے ذریعے امن کا قیام

گورنمنٹ انگریزی اور جہاد

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہیں تھا اور اسلام اُن بادشاہوں کی کارروائیوں کا ذمہ وار نہیں ہے جو نبوت کے زمانہ
کے بعد سرا سر غلطیوں یا خود غرضیوں کی وجہ سے ظہور میں آئیں۔ اب جو شخص نادان
مسلمانوں کو دھوکا دینے کے لئے بار بار جہاد کا مسئلہ یاد دلاتا ہے گویا وہ ان کی زہریلی
عادت کو تحریک دینا چاہتا ہے۔ کیا اچھا ہوتا کہ پادری صاحبان صحیح واقعات کو مد نظر رکھ کر
اس بات پر زور دیتے کہ اسلام میں جہاد نہیں ہے اور نہ جبر سے مسلمان کرنے کا حکم ہے
جس کتاب میں یہ آیت اب تک موجود ہے کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ! لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ یعنی دین کے معاملہ
میں زبردستی نہیں کرنی چاہئے ۔ کیا اس کی نسبت ہم ظن کر سکتے ہیں کہ وہ جہاد کی تعلیم دیتی
ہے۔ غرض اس جگہ ہم مولویوں کا کیا شکوہ کریں خود پادری صاحبوں کا ہمیں شکوہ ہے کہ وہ
راہ انہوں نے اختیار نہیں کی جو در حقیقت سچی تھی اور گورنمنٹ کے مصالح کے لئے بھی
مفید تھی ۔ اسی درد دل کی وجہ سے میں نے جناب نواب وائسرائے صاحب بہادر بالقابہ کی
خدمت میں دو دفعہ درخواست کی تھی کہ کچھ مدت تک اس طریق بحث کو بند کر دیا جائے کہ
ایک فریق دوسرے فریق کے مذہب کی نکتہ چینیاں کرے ۔ لیکن اب تک اُن درخواستوں
کی طرف کچھ توجہ نہ ہوئی۔ لہذا اب با رسوم حضور مدروح میں پھر درخواست کرتا ہوں کہ
کم سے کم پانچ برس تک یہ طریق دوسرے مذاہب پر حملہ کرنے کا بند کر دیا جائے اور قطعاً
ممانعت کر دی جائے کہ ایک گروہ دوسرے گروہ کے عقائد پر ہرگز مخالفانہ حملہ نہ کرے کہ اس
سے دن بدن ملک میں نفاق بڑھتا جاتا ہے یہاں تک کہ مختلف قوموں کی دوستانہ
ملاقاتیں ترک ہو گئی ہیں کیونکہ بسا اوقات ایک فریق دوسرے فریق پر اپنی کم علمی کی وجہ
سے ایسا اعتراض کر دیتا ہے کہ وہ دراصل صحیح بھی نہیں ہوتا اور دلوں کو سخت رنج پہنچا دیتا
ہے اور بسا اوقات کوئی فتنہ پیدا کرتا ہے ۔ جیسا کہ مسلمانوں پر جہاد کا اعتراض بلکہ ایسا
۱۲ اعتراض دوسرے فریق کے لئے بطور یاد دہانی ہو کر بھولے ہوئے جوش اس کو
البقرة: ۲۵۷

یاد دلا دیتا ہے اور آخر مفاسد کا موجب ٹھہرتا ہے۔ سواگر ہماری دانشمند گورنمنٹ پانچ برس تک
یہ قانون جاری کر دے کہ برٹش انڈیا کے تمام فرقوں کو جس میں پادری بھی داخل ہیں قطعاً روک
دیا جائے کہ وہ دوسرے مذاہب پر ہرگز مخالفانہ حملہ نہ کریں اور محبت اور خلق سے ملاقاتیں
کریں اور ہر ایک شخص اپنے مذہب کی خوبیاں ظاہر کرے تو مجھے یقین ہے کہ یہ زہر ناک پودہ
پھوٹ اور کینوں کا جو اندر ہی اندر نشو و نما پا رہا ہے جلد تر مفقود ہو جائے گا اور یہ کارروائی
گورنمنٹ کی قابل تحسین ٹھہر کر سرحدی لوگوں پر بھی بے شک اثر ڈالے گی اور امن اور صلح کاری
کے نتیجے ظاہر ہوں گے ۔ آسمان پر بھی یہی منشاء خدا کا معلوم ہوتا ہے کہ جنگ و جدل کے
طریق موقوف ہوں اور صلح کاری کے طریق اور باہمی محبت کی راہیں کھل جائیں۔ اگر کسی
مذہب میں کوئی سچائی ہے تو وہ سچائی ظاہر کرنی چاہیے نہ یہ کہ دوسرے مذاہب کی عیب شماری
کرتے رہیں۔ یہ تجویز جو میں پیش کرتا ہوں اس پر قدم مارنا یا اس کو منظور کرنا ہر ایک حاکم کا
کام نہیں ہے بڑے پر مغز حکام کا یہ منصب ہے کہ اس حقیقت کو سمجھیں اور ہم امید رکھتے
ہیں کہ ہمارے عالی جاہ نواب معلی القاب وائسرائے بہادر کر زن صاحب بالقابہ اپنی
وسعت اخلاق اور موقع شناسی کی قوت سے ضرور اس درخواست پر توجہ فرمائیں گے اور اپنی
شاہانہ ہمت سے اس پیش کردہ تجویز کو جاری فرمائیں گے اور اگر یہ نہیں تو اپنے عہد دولت مہد
میں اسی قدر خدا کے لئے کارروائی کر لیں کہ خود بدولت امتحان کے ذریعہ سے آزما لیں کہ اس
ملک کے مذاہب موجودہ میں سے الہی طاقت کسی مذہب میں ہے یعنی تمام مسلمانوں آریوں
سکھوں سناتن دھرموں عیسائیوں برہموؤں یہودیوں وغیرہ فرقوں کے نامی علماء کے نام
یہ احکام جاری ہوں کہ اگر اُن کے مذہب میں کوئی الہی طاقت ہے خواہ وہ پیشگوئی کی قسم سے
ہو یا اور قسم سے وہ دکھائیں۔ اور پھر جس مذہب میں وہ زبردست طاقت جو طاقت بالا ہے
ثابت ہو جائے ایسے مذہب کو قابل تعظیم اور سچا سمجھا جائے اور چونکہ مجھے آسمان سے اس
☆
سہوا ایسا لکھا گیا ہے درست سناتن دھرمیوں“ ہے۔ (ناشر)

کام کے لئے روح ملی ہے اس لئے میں اپنی تمام جماعت کی طرف سے سب سے پہلے یہ
درخواست کرنے والا ہوں کہ اس امتحان کے لئے دوسرے فریقوں کے مقابل پر میں طیار
ہوں اور ساتھ ہی دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری اس گورنمنٹ کو ہمیشہ اقبال نصیب کرے
جس کے زیر سایہ ہمیں یہ موقع ملا ہے کہ ہم خدا کی طرف سے ہو کر ایسی درخواستیں خدا کا جلال
ظاہر کرنے کے لئے کریں۔ والسلام ۔۷/ جولائی ۱۹۰۰ء
لملتمس خاکسار مرزا غلام احمد از قادیاں
مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان

آج 10 میں سے 10 باقی