کتاب 55: باب الْعُشْرِ فِيمَا يُسْقَى مِنْ مَاءِ السَّمَاءِ وَبِالْمَاءِ الْجَارِي

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1483

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ وَالْعُيُونُ أَوْ كَانَ عَثَرِيًّا الْعُشْرُ وَمَا سُقِيَ بِالنَّضْحِ نِصْفُ الْعُشْرِ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ هَذَا تَفْسِيرُ الأَوَّلِ لأَنَّهُ لَمْ يُوَقِّتْ فِي الأَوَّلِ ـ يَعْنِي حَدِيثَ ابْنِ عُمَرَ ـ وَفِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ الْعُشْرُ وَبَيَّنَ فِي هَذَا وَوَقَّتَ وَالزِّيَادَةُ مَقْبُولَةٌ وَالْمُفَسَّرُ يَقْضِي عَلَى الْمُبْهَمِ إِذَا رَوَاهُ أَهْلُ الثَّبَتِ كَمَا رَوَى الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لَمْ يُصَلِّ فِي الْكَعْبَةِ. وَقَالَ بِلاَلٌ قَدْ صَلَّى. فَأُخِذَ بِقَوْلِ بِلاَلٍ وَتُرِكَ قَوْلُ الْفَضْلِ.

سعید بن ابی مریم نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) عبداللہ بن وہب نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: یونس بن یزید نے مجھے بتایا۔ انہوں نے (ابن شہاب) زُہری سے، ابن شہاب نے سالم بن عبداللہ (بن عمر) سے، سالم نے اپنے باپ (حضرت عبداللہ) رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جسے آسمان اور چشمے پانی دیں یا جو خود بخود سیراب ہو۔ اس میں (زکوٰۃ) دسواں حصہ ہوگی اور جو کنوئیں سے پانی نکال نکال کر سینچی جائے، اس میں بیسواں حصہ۔ ابوعبداللہ (بخاریؒ) نے کہا: یہ (حدیث) پہلی (حدیث) کی تشریح ہے۔ کیونکہ پہلی (یعنی حضرت ابوسعید خدریؓ کی حدیث) میں زکوٰۃ کی مقدار مقرر نہیں کی گئی۔ اس (حدیث) سے مراد (سالم بن عبداللہ) ابن عمرؓ کی حدیث ہے کہ جس کھیتی کو آسمان پانی پلائے اس میں دسواں حصہ ہے اور اس میں کھول کر بیان کیا گیا ہے اور مقدار مقرر کی گئی ہے اور زیادہ (تفصیل) مقبول ہے اور جس بات میں تشریح ہو وہ مبہم بات کا فیصلہ کر دیتی ہے، جبکہ اس کو ثقہ روایت کریں۔ جیسا کہ حضرت فضل بن عباسؓ کی روایت کہ نبی ﷺ نے کعبہ میں نماز نہیں پڑھی اور حضرت بلالؓ نے کہا: آپؐ نے پڑھی۔ تو حضرت بلالؓ کی بات قبول کی گئی اور حضرت فضلؓ کی بات چھوڑ دی گئی۔

10 von 10 heute frei