کتاب 39: باب دُخُولِ مَكَّةَ نَهَارًا أَوْ لَيْلاً

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1574

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ بَاتَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِذِي طُوًى حَتَّى أَصْبَحَ ثُمَّ دَخَلَ مَكَّةَ. وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ يَفْعَلُهُ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) یحيٰ (بن سعید قطان) نے ہمیں بتایا۔ عبیداللہ (عمری) سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: نافع نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: نبی ﷺ نے ذی طویٰ میں رات گزاری اور صبح تک وہیں رہے۔ پھر مکہ میں داخل ہوئے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یہی کیا کرتے۔

10 von 10 heute frei