کتاب 109: باب مَنْ قَلَّدَ الْقَلاَئِدَ بِيَدِهِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1700
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبد اللہ بن ابی بکر بن عمرو بن حزم سے، انہوں نے عمرہ بنت عبدالرحمن سے روایت کی۔ انہوں نے اُن کو بتایا کہ زیاد بن ابی سفیان نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو لکھا کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا ہے: جس نے قربانی کا جانور بھیج دیا؛ اس پر تمام وہ باتیں ممنوع ہو جاتی ہیں جو ہر حاجی کے لئے ممنوع ہیں۔ یہاں تک کہ اس کی قربانی کا جانور ذبح کیا جائے۔ عمرہ نے کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے جیسے ابن عباسؓ نے کہا ہے۔ میں نے رسول اللہ ﷺ کی قربانی والے جانوروں کے ہار اپنے ہاتھ سے بنائے۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے اپنے ہاتھوں سے وہ ہار پہنائے۔ پھر میرے باپ کے ساتھ وہ جانور بھیج دیے اور اس کے بعد رسول اللہ ﷺ کے لئے کوئی ایسی بات ممنوع نہ ہوئی جو اللہ تعالیٰ نے آپؐ کے لئے حلال کی ہو۔ یہاں تک کہ قربانی کے جانور ذبح کئے گئے۔