کتاب 115: باب ذَبْحِ الرَّجُلِ الْبَقَرَ عَنْ نِسَائِهِ، مِنْ غَيْرِ أَمْرِهِنَّ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1709
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ تَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ لاَ نُرَى إِلاَّ الْحَجَّ فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْىٌ إِذَا طَافَ وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَنْ يَحِلَّ قَالَتْ فَدُخِلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ. فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالَ نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَزْوَاجِهِ. قَالَ يَحْيَى فَذَكَرْتُهُ لِلْقَاسِمِ فَقَالَ أَتَتْكَ بِالْحَدِيثِ عَلَى وَجْهِهِ.
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید سے، انہوں نے عمرہ بنت عبدالرحمن سے روایت کی۔ عمرہ نے کہا کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا۔ وہ کہتی تھیں:ـ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہم مدینہ سے نکلے؛ جبکہ ابھی ذی القعدہ کے پانچ دن باقی تھے۔ ہم یہی سمجھتے تھے کہ حج ہوگا۔ جب مکہ کے قریب پہنچے تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں تھا کہ جب وہ طواف کرے اور صفا اور مروہ کے درمیان دوڑے تو وہ احرام کھول ڈالے۔ حضرت عائشہؓ نے کہا کہ قربانی کے دن ہمارے پاس گائے کا گوشت لایا گیا تو میں نے کہا: یہ گوشت کیسا ہے ؟ تو اس نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی ازواج کی طرف سے قربانی کی۔ یحيٰ نے کہا: میں نے قاسم سے اس بات کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ عمرہ نے یہ حدیث آپ سے ٹھیک ٹھیک بیان کی ہے۔
10 von 10 heute frei