کتاب 2: كتاب الإيمان

صحیح بخاری, حصہ 2

صحیح بخاری 28

ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: لیث نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے، یزید نے ابوالخیر سے، ابوالخیر نے حضرت عبد اللہ بن عمرو سے روایت کی کہ کسی شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: کون سا عمل اسلام میں سب سے بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ تو کھانا کھلائے اور سلامتی کی دعا دے، اسے بھی جسے تو جانتا ہے اور اسے بھی جسے تو نہیں جانتا۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الإِسْلاَمِ خَيْرٌ قَالَ " تُطْعِمُ الطَّعَامَ وَتَقْرَأُ السَّلاَمَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ وَمَنْ لَمْ تَعْرِفْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 29

عبد الله بن مسلمہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے مالک سے، مالک نے زید بن اسلم سے، زید نے عطاء بن یسار سے، عطاء نے حضرت ابن عباس سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: مجھے جہنم دکھایا گیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ اس میں اکثر عورتیں ہیں۔ کفر کرتی ہیں۔ پوچھا گیا: کیا وہ اللہ کا کفر کرتی ہیں؟ فرمایا: شوہر کی ناشکر گذاری کرتی ہیں اور احسان فراموش ہوتی ہیں۔ اگر تو ان میں سے کسی پر زمانہ بھر بھی احسان کرتا رہے اور پھر وہ تجھ سے کچھ ایسی ویسی بات دیکھے تو کہہ دے گی کہ میں نے تجھ سے کبھی بھی بھلائی نہیں دیکھی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " أُرِيتُ النَّارَ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِهَا النِّسَاءُ يَكْفُرْنَ ". قِيلَ أَيَكْفُرْنَ بِاللَّهِ قَالَ " يَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ وَيَكْفُرْنَ الإِحْسَانَ لَوْ أَحْسَنْتَ إِلَى إِحْدَاهُنَّ الدَّهْرَ ثُمَّ رَأَتْ مِنْكَ شَيْئًا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ مِنْكَ خَيْرًا قَطُّ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 30

ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے واصل احدب سے، واصل نے معرور سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں حضرت ابوذر (غفاری) کو ربذہ مقام میں ملا اور وہ ایک نیا جوڑہ پہنے ہوئے تھے اور ان کا غلام بھی ایک نیا جوڑہ پہنے ہوئے تھا۔ اس پر میں نے ان سے اس کی بابت پوچھا۔ تو انہوں نے کہا کہ میری ایک شخص سے گالی گلوچ ہوئی تو میں نے اس کو اس کی ماں کا طعنہ دیا۔ اس پر مجھے نبی ﷺ نے فرمایا: ابوذر کیا تم نے اس کو ماں کا طعنہ دیا۔ تم تو ایک ایسے شخص ہو جس میں جاہلیت ہے۔ تمہارے بھائی ہی تمہارے نوکر چاکر ہیں۔ اللہ نے ان کو تمہارے ماتحت کر دیا ہے۔ پس جس کے ماتحت اس کا بھائی ہو تو چاہیے کہ جس کھانے سے وہ خود کھاتا ہے، اس سے اس کو بھی کھلائے اور جو وہ پہنتا ہے، اس سے اس کو بھی پہنائے اور تم انہیں ایسے کام کی تکلیف نہ دو جو ان کی طاقت سے بالا ہو اور اگر تم انہیں ایسے کام کی تکلیف دو تو پھر ان کی مدد کیا کرو۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاصِلٍ الأَحْدَبِ عَنِ الْمَعْرُورِ قَالَ لَقِيتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ وَعَلَى غُلاَمِهِ حُلَّةٌ فَسَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ إِنِّي سَابَبْتُ رَجُلاً فَعَيَّرْتُهُ بِأُمِّهِ فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " يَا أَبَا ذَرٍّ أَعَيَّرْتَهُ بِأُمِّهِ إِنَّكَ امْرُؤٌ فِيكَ جَاهِلِيَّةٌ إِخْوَانُكُمْ خَوَلُكُمْ جَعَلَهُمُ اللَّهُ تَحْتَ أَيْدِيكُمْ فَمَنْ كَانَ أَخُوهُ تَحْتَ يَدِهِ فَلْيُطْعِمْهُ مِمَّا يَأْكُلُ وَلْيُلْبِسْهُ مِمَّا يَلْبَسُ وَلاَ تُكَلِّفُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ فَإِنْ كَلَّفْتُمُوهُمْ فَأَعِينُوهُمْ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 31

ہم سے عبد الرحمن بن مبارک نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، کہا: ایوب اور یونس نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے حسن سے، حسن نے احنف بن قیس سے روایت کی کہ انہوں نے کہا کہ میں اس شخص (یعنی حضرت علی) کی مدد کرنے کے لئے گیا تھا تو مجھے حضرت ابوبکرہ ملے۔ انہوں نے پوچھا: تم کہاں جا رہے ہو؟ میں نے کہا: میں اس شخص کی مدد کروں گا۔ انہوں نے کہا: لوٹ جاؤ۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ جب دو مسلمان اپنی اپنی تلواریں لے کر آپس میں بھڑ جائیں تو قاتل بھی اور مقتول بھی دوزخ میں ہوں گے۔ اس پر میں نے کہا: یا رسول اللہ ﷺ! یہ تو قاتل ہوا اور مقتول کس لئے؟ فرمایا: اس لئے کہ وہ بھی تو اپنے ساتھی کے قتل کرنے پر حریص تھا۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَيُونُسُ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ ذَهَبْتُ لأَنْصُرَ هَذَا الرَّجُلَ فَلَقِيَنِي أَبُو بَكْرَةَ فَقَالَ أَيْنَ تُرِيدُ قُلْتُ أَنْصُرُ هَذَا الرَّجُلَ. قَالَ ارْجِعْ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِذَا الْتَقَى الْمُسْلِمَانِ بِسَيْفَيْهِمَا فَالْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ فِي النَّارِ ". فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا الْقَاتِلُ فَمَا بَالُ الْمَقْتُولِ قَالَ " إِنَّهُ كَانَ حَرِيصًا عَلَى قَتْلِ صَاحِبِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 32

ہم سے ابو الولید نے بیان کیا، کہا: شعبہ نے ہمیں بتلایا۔ نیز مجھ سے بشر نے بیان کیا، کہا: محمد نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے شعبہ سے، شعبہ نے سلیمان سے، سلیمان نے ابراہیم سے، ابراہیم نے علقمہ سے، علقمہ نے حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: «الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ» (الأنعام: ۸۳) تو رسول الله صلى الله علیہ وسلم کے صحابہ کہنے لگے: ہم میں سے کس نے ظلم نہیں کیا تو اللہ (عزوجل) نے یہ وحی نازل کی: «إِنَّ الشَّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ» (لقمان: ۱۴)۔ شرک ہی تو ایک بہت بڑا ظلم ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح. قَالَ وَحَدَّثَنِي بِشْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَمَّا نَزَلَتِ {الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ} قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَيُّنَا لَمْ يَظْلِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ {إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ}.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 33

ہم سے سلیمان ابو ربیع نے بیان کیا، کہا: اسماعیل بن جعفر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: نافع بن مالک بن ابی عامر ابو سہیل نے اپنے باپ (مالک) سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ سے، حضرت ابو ہریرہ نے نبیﷺ سے روایت کی۔ آپ نے فرمایا: منافق کی علامت تین باتیں ہیں۔ جب وہ بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے۔ اور جب وہ وعدہ کرتا ہے تو خلاف ورزی کرتا ہے۔ اگر اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرتا ہے۔

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ أَبُو الرَّبِيعِ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ مَالِكِ بْنِ أَبِي عَامِرٍ أَبُو سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " آيَةُ الْمُنَافِقِ ثَلاَثٌ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 34

ہم سے قبیصہ بن عقبہ نے بیان کیا، کہا: سفیان نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے اعمش سے، اعمش نے عبدالله بن مرة سے، مرۃ نے مسروق سے، مسروق نے حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: چار خصلتیں جس میں ہوں۔ وہ پورا منافق ہوتا ہے اور جس میں ان خصلتوں میں سے ایک ہی خصلت ہو، اس میں نفاق کی بھی ایک ہی خصلت ہوگی۔ جب تک وہ اسے نہ چھوڑ دے۔ اگر اس کے پاس امانت رکھی جائے تو وہ خیانت کرتا ہے اور جب وہ بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور جب عہد کرتا ہے تو عہد شکنی کرتا ہے اور جب جھگڑتا ہے تو گالی بکتا ہے۔ شعبہ نے بھی اعمش سے روایت کرتے ہوئے سفیان کی طرح یہی بیان کیا۔

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " أَرْبَعٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ كَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا وَمَنْ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنْهُنَّ كَانَتْ فِيهِ خَصْلَةٌ مِنَ النِّفَاقِ حَتَّى يَدَعَهَا إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ وَإِذَا حَدَّثَ كَذَبَ وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ ". تَابَعَهُ شُعْبَةُ عَنِ الأَعْمَشِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 35

ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، کہا: شعیب نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: ابو زناد نے ہم سے بیان کیا۔ ابو زناد نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے: جو لیلۃ القدر میں ایمان کی وجہ سے اور اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کی خاطر اٹھتا ہے تو جو بھی گناہ اس کے پہلے ہو چکے ہیں ان سے اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ يَقُمْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 36

ہم سے حرمی بن حفص نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبد الواحد نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: عمارہ نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: ابو زرعہ بن عمرو بن جریر نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہ سے سنا۔ حضرت ابو ہریرہ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: اللہ (عز وجل) نے اس شخص کے لئے جو اس کی راہ میں نکلتا ہے، یہ اپنے ذمہ لے لیا ہے کہ میں یا تو اسے مع اس اجر یا مال غنیمت کے جو اس نے حاصل کیا، واپس لوٹا دوں گا یا اسے جنت میں داخل کروں گا۔ بشرطیکہ مجھ پر ایمان اور میرے رسولوں کی تصدیق نے ہی اسے (جہاد کے لئے) نکالا ہو۔ اور اگر مجھے اس بات کا خیال نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت میں ڈال دوں گا تو میں ہر دستہ فوج کے ساتھ جاتا، اور میری تو خواہش ہے کہ اللہ کی راہ میں مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں اور پھر مارا جاؤں، پھر زندہ کیا جاؤں پھر مارا جاؤں۔

حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ حَفْصٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " انْتَدَبَ اللَّهُ لِمَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِهِ لاَ يُخْرِجُهُ إِلاَّ إِيمَانٌ بِي وَتَصْدِيقٌ بِرُسُلِي أَنْ أُرْجِعَهُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ أَوْ أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ وَلَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي مَا قَعَدْتُ خَلْفَ سَرِيَّةٍ وَلَوَدِدْتُ أَنِّي أُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ثُمَّ أُحْيَا ثُمَّ أُقْتَلُ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 37

ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتلایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے حمید بن عبد الرحمن سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رمضان میں جو شخص ایمان کی وجہ سے اور اللہ تعالیٰ کی رضامندی کی خاطر (عبادت کے لئے) اٹھتا ہے تو اس سے جو گناہ پہلے ہو چکے ہیں، ان سے اس کی مغفرت کی جاتی ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 38

ہم سے (محمد) بن سلام (بیکندی) نے بیان کیا، کہا: محمد بن فضیل نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے کہا: یحییٰ بن سعید نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے ابوسلمہ سے، ابوسلمہ نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: رمضان میں جو شخص ایمان کی وجہ سے اور اللہ کی رضا جوئی کی خاطر روزہ رکھتا ہے، اس سے جو بھی گناہ پہلے ہو چکے ہیں، ان سے اس کی مغفرت کی جاتی ہے۔

حَدَّثَنَا ابْنُ سَلاَمٍ قَالَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 39

ہم سے عبدالسلام بن مطہر نے بیان کیا، کہا: عمر بن علی نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے معن بن محمد غفاری سے، انہوں نے سعید بن ابی سعید مقبری سے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ سے، حضرت ابو ہریرہ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: دین تو آسان ہے، اور جو کوئی بھی دین میں حد سے بڑھے گا تو دین اس کو مغلوب کر دے گا۔ اس لئے ٹھیک راہ چلو، حدود کے قریب قریب رہو، خوش رہو، اور صبح و شام دعا و ذکر سے اللہ تعالیٰ کی مدد طلب کرتے رہو اور ایسا ہی کچھ پچھلی رات کو بھی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ مُطَهَّرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ مَعْنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْغِفَارِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ وَلَنْ يُشَادَّ الدِّينَ أَحَدٌ إِلاَّ غَلَبَهُ فَسَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا وَاسْتَعِينُوا بِالْغَدْوَةِ وَالرَّوْحَةِ وَشَىْءٍ مِنَ الدُّلْجَةِ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 40

ہم سے عمرو بن خالد نے بیان کیا، کہا: زہیر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے کہا: ابو اسحاق نے حضرت براء سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا کہ پہلے پہل جب نبی ﷺ مدینہ آئے تو آپ انصار میں سے اپنے نہال یا کہا کہ اپنے ماموؤں کے پاس مہمان ٹھہرے، اور یہ کہ آپ بیت المقدس کی طرف (منہ کر کے) سولہ یا سترہ ماہ نماز پڑھتے رہے۔ اور آپ کو یہی اچھا معلوم ہوتا تھا کہ آپ کا قبلہ بیت اللہ کی طرف ہو اور یہ کہ آپ نے پہلی نماز جو اس کی طرف منہ کر کے پڑھی وہ عصر کی نماز تھی اور آپ کے ساتھ کچھ لوگوں نے بھی نماز پڑھی۔ جنہوں نے آپ کے ساتھ نماز پڑھی تھی، ان میں سے ایک شخص باہر گیا اور ایک مسجد والوں کے پاس سے گزرا اور وہ رکوع میں تھے تو اس نے کہا: میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھاتا ہوں کہ میں نے ابھی رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مکہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی ہے۔ یہ سن کر وہ جس حالت میں تھے اسی حالت میں بیت اللہ کی طرف پھر گئے اور جب آپ بیت المقدس کی طرف نماز پڑھا کرتے تھے تو یہودی بھی خوش تھے اور اہل کتاب (یعنی نصاریٰ) بھی۔ اور جب آپ نے اپنا منہ بیت اللہ کی طرف پھیرا تو انہوں نے اسے بُرا منایا۔ زہیر کہتے تھے کہ ابو اسحاق نے اپنی اس حدیث میں حضرت براء سے روایت کرتے ہوئے ہمیں یہ بھی بتلایا کہ کچھ لوگ پہلے قبلہ پر ہی پیشتر اس کے کہ وہ تبدیل ہوا، فوت ہو گئے تھے اور مارے گئے تھے اور ہم نہیں جانتے کہ ان کے متعلق کیا کہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے یہ وحی نازل کی کہ اللہ تعالیٰ تمہارے ایمان کو ضائع نہیں کرے گا۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ أَوَّلَ مَا قَدِمَ الْمَدِينَةَ نَزَلَ عَلَى أَجْدَادِهِ ـ أَوْ قَالَ أَخْوَالِهِ ـ مِنَ الأَنْصَارِ وَأَنَّهُ صَلَّى قِبَلَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا وَكَانَ يُعْجِبُهُ أَنْ تَكُونَ قِبْلَتُهُ قِبَلَ الْبَيْتِ وَأَنَّهُ صَلَّى أَوَّلَ صَلاَةٍ صَلاَّهَا صَلاَةَ الْعَصْرِ وَصَلَّى مَعَهُ قَوْمٌ فَخَرَجَ رَجُلٌ مِمَّنْ صَلَّى مَعَهُ فَمَرَّ عَلَى أَهْلِ مَسْجِدٍ وَهُمْ رَاكِعُونَ فَقَالَ أَشْهَدُ بِاللَّهِ لَقَدْ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قِبَلَ مَكَّةَ فَدَارُوا كَمَا هُمْ قِبَلَ الْبَيْتِ وَكَانَتِ الْيَهُودُ قَدْ أَعْجَبَهُمْ إِذْ كَانَ يُصَلِّي قِبَلَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ وَأَهْلُ الْكِتَابِ فَلَمَّا وَلَّى وَجْهَهُ قِبَلَ الْبَيْتِ أَنْكَرُوا ذَلِكَ. قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ فِي حَدِيثِهِ هَذَا أَنَّهُ مَاتَ عَلَى الْقِبْلَةِ قَبْلَ أَنْ تُحَوَّلَ رِجَالٌ وَقُتِلُوا فَلَمْ نَدْرِ مَا نَقُولُ فِيهِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى {وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ}

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 41

مالک نے کہا: زید بن اسلم نے مجھے بتلایا کہ انہیں عطاء بن یسار نے بتایا کہ حضرت ابو سعید خدری نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے نا۔ آپ فرماتے تھے کہ اگر بندہ اللہ کا فرمانبردار ہو جائے اور پھر اس کی فرمانبرداری نہایت عمدہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی ہر بدی جو وہ پہلے کر چکا ہوگا دور کر دے گا اور اس کے بعد بدلہ یہ ہوگا کہ ایک نیکی کے عوض دس گنا سے سات سو گنا تک (ثواب ہوگا) اور بدی کا معاوضہ اتنا ہی رہے گا، سوائے اس کے کہ اللہ اس (بدی) سے درگذر کر دے۔

قَالَ مَالِكٌ أَخْبَرَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِذَا أَسْلَمَ الْعَبْدُ فَحَسُنَ إِسْلاَمُهُ يُكَفِّرُ اللَّهُ عَنْهُ كُلَّ سَيِّئَةٍ كَانَ زَلَفَهَا وَكَانَ بَعْدَ ذَلِكَ الْقِصَاصُ الْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ وَالسَّيِّئَةُ بِمِثْلِهَا إِلاَّ أَنْ يَتَجَاوَزَ اللَّهُ عَنْهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 42

ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: عبد الرزاق نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ معمر نے ہمیں بتلایا۔ معمر نے ہمام سے۔ ہمام نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر تم میں سے کوئی اپنے اسلام پر عمدگی سے قائم ہو تو پھر ہر ایک نیکی جو وہ کرے گا اس کے لئے دس گنا سے سات سو گنا تک لکھی جائے گی اور ہر بدی جو وہ کرے گا اس کے لئے اتنی ہی لکھی جائے گی۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا أَحْسَنَ أَحَدُكُمْ إِسْلاَمَهُ فَكُلُّ حَسَنَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ لَهُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةِ ضِعْفٍ وَكُلُّ سَيِّئَةٍ يَعْمَلُهَا تُكْتَبُ لَهُ بِمِثْلِهَا ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 43

ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا (انہوں نے کہا) کہ ہمیں کسی نے بتلایا۔ انہوں نے ہشام سے، ہشام نے حضرت عائشہ سے روایت کی کہ میرے باپ نبی ﷺ کے ہاں آئے۔ اس وقت ان کے پاس ایک عورت تھی۔ فرمایا: یہ کون ہے؟ حضرت عائشہ نے جواب دیا: فلاں عورت ہے۔ آپ نے فرمایا: بس رہنے دو۔ بخدا اللہ نہیں اُکتائے گا مگر تم اُکتا جاؤ گے اور سب سے زیادہ پیارا عمل اسے وہی ہے جسے کرنے والا ہمیشہ کرتا رہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ هِشَامٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَيْهَا وَعِنْدَهَا امْرَأَةٌ قَالَ " مَنْ هَذِهِ ". قَالَتْ فُلاَنَةُ. تَذْكُرُ مِنْ صَلاَتِهَا. قَالَ " مَهْ عَلَيْكُمْ بِمَا تُطِيقُونَ فَوَاللَّهِ لاَ يَمَلُّ اللَّهُ حَتَّى تَمَلُّوا ". وَكَانَ أَحَبَّ الدِّينِ إِلَيْهِ مَا دَامَ عَلَيْهِ صَاحِبُهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 44

ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہشام نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ قتادہ نے ہمیں حضرت انس سے، حضرت انس نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی۔ آپ نے فرمایا کہ جس نے لا الہ الا اللہ کا اقرار کیا اور اس کے دل میں ذرہ بھر بھی نیکی ہوئی وہ آگ سے نکل جائے گا اور جس نے لا الہ الا اللہ کا اقرار کیا اور اس کے دل میں گیہوں کے دانے کے برابر نیکی ہوئی وہ بھی آگ سے نکل جائے گا اور جس نے لا الہ الا اللہ کا اقرار کیا اور اس کے دل میں ذرہ بھر بھی بھلائی ہوئی وہ بھی آگ سے نکل آئے۔ ابو عبد اللہ (محمد بن اسماعیل بخاری) نے کہا: ابان کہتے ہیں کہ قتادہ نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت انس نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بھلائی کی جگہ ایمان کا لفظ بتایا۔

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَفِي قَلْبِهِ وَزْنُ شَعِيرَةٍ مِنْ خَيْرٍ وَيَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَفِي قَلْبِهِ وَزْنُ بُرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ وَيَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَفِي قَلْبِهِ وَزْنُ ذَرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ حَدَّثَنَا أَنَسٌ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " مِنْ إِيمَانٍ ". مَكَانَ " مِنْ خَيْرٍ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 45

ہم سے حسن بن صباح نے بیان کیا۔ انہوں نے جعفر بن عون سے سنا کہ انہوں نے کہا کہ ہم۔ ابوالعیس نے بیان کیا کہ قیس بن مسلم نے ہمیں بتلایا۔ انہوں نے طارق بن شہاب سے، طارق نے حضرت عمر بن خطاب سے روایت کی کہ یہود میں کسی شخص نے ان سے کہا: امیر المومنین! آپ کی کتاب میں ایک آیت ہے جسے آپ پڑھتے ہیں۔ اگر وہ ہم پر یعنی یہود کی قوم پر نازل ہوتی تو ہم اس دن کو عید مناتے۔ حضرت عمرؓ نے پوچھا: وہ کون سی آیت ہے؟ اس نے کہا: الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ۔۔۔وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا۔ حضرت عمرؓ نے جواب دیا: ہمیں وہ دن معلوم ہے اور وہ جگہ بھی جہاں ﷺ پر یہ آیت نازل ہوئی تھی۔ اس وقت جمعہ کے دن عرفات میں کھڑے تھے۔

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ سَمِعَ جَعْفَرَ بْنَ عَوْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْعُمَيْسِ أَخْبَرَنَا قَيْسُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الْيَهُودِ قَالَ لَهُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ آيَةٌ فِي كِتَابِكُمْ تَقْرَءُونَهَا لَوْ عَلَيْنَا مَعْشَرَ الْيَهُودِ نَزَلَتْ لاَتَّخَذْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ عِيدًا. قَالَ أَىُّ آيَةٍ قَالَ {الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الإِسْلاَمَ دِينًا}. قَالَ عُمَرُ قَدْ عَرَفْنَا ذَلِكَ الْيَوْمَ وَالْمَكَانَ الَّذِي نَزَلَتْ فِيهِ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ قَائِمٌ بِعَرَفَةَ يَوْمَ جُمُعَةٍ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 46

ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ مالک بن انس نے مجھے بتلایا۔ انہوں نے اپنے چاچا ابو سہیل بن مالک سے، انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت طلحہ بن عبید اللہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے کہ اہل نجد میں سے ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا۔ پراگندہ بال تھا اور ہم اس کی آواز کی گنگناہٹ سنتے تھے اور ہماری سمجھ میں نہ آتا تھا کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ جب وہ رسول اللہ ﷺ کے نزدیک آیا تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے اسلام کے متعلق پوچھ رہا ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دن رات میں پانچ نمازیں۔ اس پر اس نے کہا: کیا ان کے علاوہ میرے ذمہ کچھ اور بھی ہے؟ فرمایا: نہیں، سوائے اس کے کہ تو اپنی خوشی سے کچھ پڑھے، اور رمضان کے روزے بھی۔ اس نے کہا: کیا اس کے علاوہ میرے ذمہ کچھ اور بھی ہے؟ فرمایا: نہیں۔ سوائے اس کے کہ تو اپنی خوشی سے روزے رکھے۔ (حضرت طلحہ ابن عبید اللہ) کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے اس سے زکوۃ کا بھی ذکر کیا اور اس نے کہا: کیا میرے ذمہ اس کے علاوہ کچھ اور بھی ہے؟ فرمایا: نہیں، سوائے اس کے کہ تو اپنی خوشی سے صدقہ دے۔ حضرت طلحہ کہتے تھے: اس پر وہ شخص پیٹھ پھیر کر چلا گیا اور وہ کہہ رہا تھا: بخدا میں نہ اس سے زیادہ کروں گا اور نہ ہی کم۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کامیاب ہو گیا اگر وہ سچا ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَمِّهِ أَبِي سُهَيْلِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ طَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ يَقُولُ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ أَهْلِ نَجْدٍ ثَائِرُ الرَّأْسِ يُسْمَعُ دَوِيُّ صَوْتِهِ وَلاَ يُفْقَهُ مَا يَقُولُ حَتَّى دَنَا فَإِذَا هُوَ يَسْأَلُ عَنِ الإِسْلاَمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم " خَمْسُ صَلَوَاتٍ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ ". فَقَالَ هَلْ عَلَىَّ غَيْرُهَا قَالَ " لاَ إِلاَّ أَنْ تَطَوَّعَ ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَصِيَامُ رَمَضَانَ ". قَالَ هَلْ عَلَىَّ غَيْرُهُ قَالَ " لاَ إِلاَّ أَنْ تَطَوَّعَ ". قَالَ وَذَكَرَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الزَّكَاةَ. قَالَ هَلْ عَلَىَّ غَيْرُهَا قَالَ " لاَ إِلاَّ أَنْ تَطَوَّعَ ". قَالَ فَأَدْبَرَ الرَّجُلُ وَهُوَ يَقُولُ وَاللَّهِ لاَ أَزِيدُ عَلَى هَذَا وَلاَ أَنْقُصُ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَفْلَحَ إِنْ صَدَقَ ".

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 47

ہم سے احمد بن عبداللہ بن علی منجوفی نے بیان کیا، کہا کہ روح نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوف نے حسن اور محمد سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتلایا کہ ان دونوں نے حضرت ابو ہریرہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص مسلمان کے جنازے کے ساتھ ایمان کی وجہ اور رضائے الہی کی خاطر جاتا ہے جب تک اس کے جنازے کی نماز نہیں پڑھ لی جاتی اور اس کے دفنانے سے لوگ فارغ نہیں ہو جاتے، تب تک وہ اس کے ساتھ ہی رہتا ہے تو وہ دو قیراط اجر لے کر واپس آتا ہے۔ ایک ایک قیراط اُحد پہاڑ کے برابر ہوگا اور جس نے جنازہ پڑھا اور پھر اس کے دفنانے سے پہلے لوٹ آیا تو وہ ایک قیراط لے کر واپس آتا ہے۔ عثمان موذن نے بھی روح کی یہ حدیث بیان کی۔ انہوں نے کہا: ہمیں عوف نے محمد سے، محمد نے حضرت ابو ہریرہ سے حضرت نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے اسی طرح بتلایا۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ الْمَنْجُوفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنِ الْحَسَنِ وَمُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اتَّبَعَ جَنَازَةَ مُسْلِمٍ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا وَكَانَ مَعَهُ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا وَيَفْرُغَ مِنْ دَفْنِهَا فَإِنَّهُ يَرْجِعُ مِنَ الأَجْرِ بِقِيرَاطَيْنِ كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ وَمَنْ صَلَّى عَلَيْهَا ثُمَّ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ تُدْفَنَ فَإِنَّهُ يَرْجِعُ بِقِيرَاطٍ ". تَابَعَهُ عُثْمَانُ الْمُؤَذِّنُ قَالَ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم نَحْوَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

·

آج 10 میں سے 10 باقی