کتاب 7: باب الاِعْتِمَارِ بَعْدَ الْحَجِّ بِغَيْرِ هَدْىٍ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 1786

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُوَافِينَ لِهِلاَلِ ذِي الْحَجَّةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُهِلَّ بِعُمْرَةٍ فَلْيُهِلَّ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يُهِلَّ بِحَجَّةِ فَلْيُهِلَّ وَلَوْلاَ أَنِّي أَهْدَيْتُ لأَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ ". فَمِنْهُمْ مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَمِنْهُمْ مِنْ أَهَلَّ بِحَجَّةٍ وَكُنْتُ مِمَّنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ فَحِضْتُ قَبْلَ أَنْ أَدْخُلَ مَكَّةَ فَأَدْرَكَنِي يَوْمُ عَرَفَةَ وَأَنَا حَائِضٌ فَشَكَوْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " دَعِي عُمْرَتَكِ وَانْقُضِي رَأْسَكِ وَامْتَشِطِي وَأَهِلِّي بِالْحَجِّ ". فَفَعَلْتُ فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ أَرْسَلَ مَعِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ إِلَى التَّنْعِيمِ فَأَرْدَفَهَا فَأَهَلَّتْ بِعُمْرَةٍ مَكَانَ عُمْرَتِهَا فَقَضَى اللَّهُ حَجَّهَا وَعُمْرَتَهَا وَلَمْ يَكُنْ فِي شَىْءٍ مِنْ ذَلِكَ هَدْىٌ وَلاَ صَدَقَةٌ وَلاَ صَوْمٌ.

محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ یحيٰ نے ہمیں بتایا۔ ہشام نے ہم سے بیان کیا، کہا: میرے باپ نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے خبر دی، کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایسے وقت میں نکلے؛ جبکہ ذی الحج کا چاند نکل چکا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو عمرے کا احرام باندھنا چاہے تو وہ (اس کا) احرام باندھ لے اور جو حج کا احرام باندھنا چاہے تو وہ (اس کا) احرام باندھ لے اور اگر میں قربانی نہ لایا ہوتا تو میں عمرے کا احرام باندھتا۔ صحابہ میں سے وہ بھی تھے جنہوں نے عمرہ کا نام لے کر احرام باندھا تھا اور وہ بھی جنہوں نے حج کا نام لے کر احرام باندھا تھا۔ اور میں اُن میں سے تھی جنہوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا۔ پھر میں حائضہ ہوگئی پیشتر اس کے کہ مَیں مکہ میں داخل ہوتی۔ عرفہ کا دن ایسے وقت میں آیا کہ مَیں ابھی تک حائضہ ہی تھی۔ میں نے رسول اللہ ﷺ سے (اپنی اس حالت کا) ذکر کیا تو آپؐ نے فرمایا کہ اپنا عمرہ رہنے دو اور اپنا سر کھول ڈالو اور کنگھی کر لو اور (فرمایا کہ صاف ہونے پر) حج کا نام لے کر احرام باندھو تو میں نے ایسا ہی کیا۔ (حج کے بعد) جس رات ہم محصّب پہنچے تو آپؐ نے میرے ساتھ عبدالرحمنؓ کو تنعیم کی طرف بھیجا تو انہوں نے (حضرت عائشہؓ کو) اپنے پیچھے سوار کیا تو (حضرت عائشہؓ) نے عمرہ کا نام لے کر لبیک پکارا۔ یہ عمرہ ان کے اس عمرے کے بدل میں تھا (جو اُن سے ترک ہو گیا تھا۔) اس طرح اللہ تعالیٰ نے ان کا حج اور عمرہ پورا کردیا اور ان میں کوئی خامی نہ تھی۔ اس لئے نہ قربانی دینی پڑی اور نہ صدقہ اور نہ روزے رکھے گئے۔

10 von 10 heute frei