کتاب 25: باب اغْتِسَالِ الصَّائِمِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1930
احمد بن صالح نے ہم سے بیان کیا کہ ابن وہب نے ہمیں بتایا۔ یونس نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، ابن شہاب نے عروہ اور حضرت ابوبکرؓ سے روایت کی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: نبی ﷺ کو کبھی رمضان میں فجر ایسے وقت میں ہوتی کہ بغیر اِحتلام سے جنبی ہوتے۔ پھر آپؐ نہاتے اور روزہ رکھتے۔
صحیح بخاری 1931
اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا کہ سمی سے مروی ہے جو ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام بن مغیرہ کے آزاد کردہ غلام تھے کہ انہوں نے ابوبکر بن عبدالرحمن سے سنا۔ میں اپنے باپ کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس پہنچا۔ انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کی نسبت گواہی دیتی ہوں کہ آپؐ جماع سے - بغیر اِحتلام کے - صبح جنبی ہونے کی حالت میں اُٹھتے۔ پھر اُس دِن روزہ رکھتے۔
صحیح بخاری 1932
پھر ہم حضرت امّ سلمہؓ کے پاس گئے تو انہوں نے بھی ایسا ہی کہا۔