کتاب 45: باب تَعْجِيلِ الإِفْطَارِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1957
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَزَالُ النَّاسُ بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ ".
عبداللہ بن یوسف (تنیسی) نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے ابوحازم (سلمہ بن دینار) سے، ابوحازم نے حضرت سہل بن سعد ؓ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: لوگ بھلائی میں رہیں گے جب تک کہ وہ افطار میں جلدی کریں گے۔
صحیح بخاری 1958
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَصَامَ حَتَّى أَمْسَى قَالَ لِرَجُلٍ " انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي ". قَالَ لَوِ انْتَظَرْتَ حَتَّى تُمْسِيَ. قَالَ " انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي إِذَا رَأَيْتَ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ ".
احمد بن یونس نے ہم سے بیان کیا کہ ابوبکر (بن عیاش) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سلیمان سے، سلیمان نے حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے ساتھ میں ایک سفر میں تھا تو آپؐ نے روزہ رکھا یہاں تک کہ جب شام ہوئی تو آپؐ نے ایک شخص سے فرمایا: اُترو اور میرے لئے ستو گھولو۔ اُس نے کہا: کاش آپؐ اِنتظار فرمائیں یہاں تک کہ شام ہو جائے۔ آپؐ نے فرمایا: اُترو اور میرے لئے ستو گھولو۔ جب تمرات کو دیکھو کہ وہ اِدھر سے آن پہنچی ہے تو روزے دار کا روزہ افطار ہوگیا۔
10 von 10 heute frei