کتاب 68: باب صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 1996
ابو عبد اللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: (اور) محمد بن مثنیٰ نے مجھ سے بیان کیا کہ یحيٰ (بن سعید) نے ہمیں بتایا کہ ہشام سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: میرے باپ (عروہ) نے مجھے خبر دی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا منیٰ کے دِنوں میں روزہ رکھا کرتی تھیں اور اُن کے باپ (حضرت ابوبکرؓ) بھی اُن دِنوں روزہ رکھا کرتے تھے۔
صحیح بخاری 1997
محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ غندر نے ہمیں بتایا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ عبداللہ بن عیسیٰ سے میں نے سنا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے۔ (زہری نے اس حدیث کو) سالم سے بھی روایت کی۔ انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت کی۔ اُن دونوں نے (یعنی حضرت عائشہؓ اور حضرت ابن عمرؓ نے) کہا: ایام تشریق میں اِجازت نہ تھی کہ اُن دِنوں روزہ رکھا جائے مگر اُس کے لئے جو قربانی دینے کی طاقت نہ رکھتا ہو۔
صحیح بخاری 1998

صحیح بخاری 1999
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں خبر دی۔ مالک نے ابن شہاب سے، انہوں نے سالم بن عبداللہ بن عمر سے اور سالم نے (اپنے باپ حضرت عبداللہ) ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: عرفہ کے دن تک روزے اُس کے لئے ہیں جس نے عمرہ کا حج کے ساتھ فائدہ تو اُٹھایا ہو مگر وہ قربانی کی طاقت نہ رکھتا ہو اور ـ(پہلے) روزے نہ رکھے ہوں تو منیٰ کے دِنوں میں روزہ رکھ لے۔ اور ابن شہاب سے مروی ہے۔ انہوں نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہؓ سے اسی طرح روایت کی اور اسی طرح ابراہیم بن سعد نے بھی ابن شہاب سے روایت کرتے ہوئے (انہیں مالک کی طرح) بیان کیا۔