باب 44: باب الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2110

اسحاق (بن منصور) نے ہم سے بیان کیا کہ حبان بن ہلال نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: قتادہ نے مجھے خبر دی۔ انہوں نے صالح ابوالخلیل سے، صالح نے عبداللہ بن حارث سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کو نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے سنا کہ آپؐ نے فرمایا: بائع اور مشتری کو اِختیار ہے جب تک کہ وہ دونوں جدا نہ ہو جائیں۔ اگر انہوں نے سچائی سے کام لیا اور کھول کر بیان کیا تو اُن کے سودے میں برکت دی جائے گی اور اگر انہوں نے جھوٹ سے کام لیا اور چھپایا تو اُن کے سودے کی برکت مٹا دی جائے گی۔

حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ قَتَادَةُ أَخْبَرَنِي عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ سَمِعْتُ حَكِيمَ بْنَ حِزَامٍ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِكَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ كَذَبَا وَكَتَمَا مُحِقَتْ بَرَكَةُ بَيْعِهِمَا ".

صحیح بخاری 2111

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بائع اور مشتری ان دونوں میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے مقابل اِختیار رکھتا ہے کہ جب تک وہ جدا نہ ہو جائیں، سوائے اِس کے کہ بیع خیار ہو۔ (یعنی جس میں فسخ بیع کا اِختیار ہو۔)

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْمُتَبَايِعَانِ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ عَلَى صَاحِبِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا إِلاَّ بَيْعَ الْخِيَارِ ".
آج 10 میں سے 10 باقی