کتاب 57: باب إِذَا اشْتَرَى مَتَاعًا أَوْ دَابَّةً فَوَضَعَهُ عِنْدَ الْبَائِع، أَوْ مَاتَ قَبْلَ أَنْ يُقْبَضَ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2138

حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ لَقَلَّ يَوْمٌ كَانَ يَأْتِي عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِلاَّ يَأْتِي فِيهِ بَيْتَ أَبِي بَكْرٍ أَحَدَ طَرَفَىِ النَّهَارِ فَلَمَّا أُذِنَ لَهُ فِي الْخُرُوجِ إِلَى الْمَدِينَةِ لَمْ يَرُعْنَا إِلاَّ وَقَدْ أَتَانَا ظُهْرًا فَخُبِّرَ بِهِ أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ مَا جَاءَنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي هَذِهِ السَّاعَةِ إِلاَّ لأَمْرٍ حَدَثَ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ قَالَ لأَبِي بَكْرٍ " أَخْرِجْ مَنْ عِنْدَكَ ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هُمَا ابْنَتَاىَ. يَعْنِي عَائِشَةَ وَأَسْمَاءَ. قَالَ " أَشَعَرْتَ أَنَّهُ قَدْ أُذِنَ لِي فِي الْخُرُوجِ ". قَالَ الصُّحْبَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ " الصُّحْبَةَ ". قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عِنْدِي نَاقَتَيْنِ أَعْدَدْتُهُمَا لِلْخُرُوجِ فَخُذْ إِحْدَاهُمَا. قَالَ " قَدْ أَخَذْتُهَا بِالثَّمَنِ ".

فروہ بن ابی مغراء نے ہم سے بیان کیا کہ علی بن مسہر نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے ہشام (بن عروہ) سے، ہشام نے اپنے باپ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ پر کم ہی ایسا دن آتا تھا کہ جس میں آپؐ حضرت ابوبکرؓ کے گھر میں صبح یا شام کو نہ آتے ہوں۔ جب آپؐ کو مدینہ کی طرف جانے کا حکم ملا تو کیا دیکھتے ہیں کہ اچانک آپؐ ہمارے پاس ظہر کے وقت تشریف لائے جس سے ہم گھبرا گئے۔ حضرت ابوبکرؓ کو اِس کی خبر دی گئی تو انہوں نے کہا: نبی ﷺ جو اِس گھڑی میں ہمارے پاس تشریف لائے ہیں، اِس کی وجہ کوئی خاص بات ہے جو پیش آئی ہے۔ جب حضورؐ حضرت ابوبکرؓ کے گھر داخل ہوئے۔ آپؐ نے حضرت ابوبکرؓ سے فرمایا: جو یہاں ہیں، انہیں باہر بھیج دیں۔ تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میری دو بیٹیاں ہی ہیں، یعنی عائشہؓ اور اسمائؓ۔ آپؐ نے فرمایا: کیا آپؓ کو معلوم ہے کہ مجھے مکہ سے چلے جانے کا حکم ہو چکا ہے؟ تو انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں بھی آپؐ کے ساتھ ہی چلوں گا۔ فرمایا: ہاں۔ آپؓ کو بھی ساتھ ہی چلنا ہوگا۔ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: یا رسول اللہ! میرے پاس دو اُونٹنیاں ہیں، میں نے ان دونوں کو اِسی سفر کے لئے تیار کیا ہے۔ آپؐ ان میں سے ایک لے لیں۔ فرمایا: میں نے قیمتاً اسے لے لیا ہے۔

10 von 10 heute frei