کتاب 63: باب بَيْعِ الْمُنَابَذَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2146

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ وَعَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنِ الْمُلاَمَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ.

اسماعیل (بن ابی اویس) نے ہم سے بیان کیا، کہا: مالک نے مجھے بتایا۔ انہوں نے محمد بن یحيٰ بن حبان سے اور ابوالزناد سے، ان دونوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسی بیع سے منع فرمایا جو صرف چھونے یا پھینکنے سے قرار پاتی ہے۔

صحیح بخاری 2147

حَدَّثَنَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ لِبْسَتَيْنِ وَعَنْ بَيْعَتَيْنِ الْمُلاَمَسَةِ وَالْمُنَابَذَةِ.

عیاش بن ولید (بصری) نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالاعلیٰ نے ہمیں بتایا کہ معمر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے زہری سے، زہری نے عطاء بن یزید سے، عطاء نے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے دو طرح کے لباس پہننے اور دو طرح کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ یعنی صرف چھو کر اور پھینک کر کوئی سامان بیچنا اور خریدنا۔

10 von 10 heute frei