کتاب 66: باب بَيْعِ الْعَبْدِ الزَّانِي
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2152
عبداللہ بن یوسف نے ہمیں بتایا کہ ہم سے لیث نے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعید مقبری نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے اپنے باپ (کیسان) سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: اگر لونڈی زنا کرے اور اس کا زنا ثابت ہو جائے تو چاہیے کہ اسے کوڑے لگائے اور طعن و تشنیع اور ملامت نہ کرے اور اگر پھر زنا کرے تو اسے کوڑے لگائے اور طعن و تشنیع اور ملامت نہ کرے اور پھر اگر تیسری بار زنا کرے تو اسے بیچ دے، گو بالوں کی ایک رسی ہی کے بدلے۔
صحیح بخاری 2153
اسماعیل نے ہم سے بیان کیا، کہا: (امام) مالکؒ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہ اور حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ سے لونڈی کی بابت دریافت کیا گیا کہ اگر وہ زنا کرے اور شادی شدہ نہ ہو (تو کیا حکم ہے؟) آپؐ نے فرمایا کہ اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگائو۔ پھر اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگائو۔ پھر اگر زنا کرے تو اسے بیچ دو، گو ایک بٹی ہوئی رسی کے عوض۔ ابن شہاب نے کہا: میں نہیں جانتا (آنحضرتﷺ نے یہ فقرہ) تیسری بار کے بعد (فرمایا) یا چوتھی بار کے بعد۔
صحیح بخاری 2154
اسماعیل نے ہم سے بیان کیا، کہا: (امام) مالکؒ نے مجھے بتایا۔ انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، عبیداللہ نے حضرت ابوہریرہ اور حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ سے لونڈی کی بابت دریافت کیا گیا کہ اگر وہ زنا کرے اور شادی شدہ نہ ہو (تو کیا حکم ہے؟) آپؐ نے فرمایا کہ اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگائو۔ پھر اگر زنا کرے تو اسے کوڑے لگائو۔ پھر اگر زنا کرے تو اسے بیچ دو، گو ایک بٹی ہوئی رسی کے عوض۔ ابن شہاب نے کہا: میں نہیں جانتا (آنحضرت ﷺ نے یہ فقرہ) تیسری بار کے بعد (فرمایا) یا چوتھی بار کے بعد۔