کتاب 71: باب النَّهْىِ عَنْ تَلَقِّي الرُّكْبَان

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2162

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنِ التَّلَقِّي وَأَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ.

محمد بن بشار نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالوہاب نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا) کہ عبیداللہ عمری نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے سعید بن ابی سعید سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے آگے جاکر ملنے سے منع فرمایا ہے اور اِس اَمر سے بھی کہ کوئی شہری دیہاتی کے لئے خرید و فروخت کرے۔

صحیح بخاری 2163

حَدَّثَنِي عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ مَا مَعْنَى قَوْلِهِ " لاَ يَبِيعَنَّ حَاضِرٌ لِبَادٍ ". فَقَالَ لاَ يَكُنْ لَهُ سِمْسَارًا.

عیاش بن ولید نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالاعلیٰ نے ہمیں بتایا کہ معمر نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابن طائوس سے اور ابن طائوس نے اپنے باپ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: آنحضرتﷺ کے اس ارشاد کا کیا مطلب ہے کہ شہری دیہاتی کا مال نہ بیچے؟ تو انہوں نے کہا کہ اس کا دلّال نہ بنے۔

صحیح بخاری 2164

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنِي التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ مَنِ اشْتَرَى مُحَفَّلَةً فَلْيَرُدَّ مَعَهَا صَاعًا. قَالَ وَنَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ تَلَقِّي الْبُيُوعِ.

مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یزید بن زُرَیع نے ہمیں بتایا، کہا کہ (سلیمان) تیمی نے مجھ سے بیان کیا۔ انہوں نے ابوعثمان سے، ابوعثمان نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: جو ایسا جانور خریدے جس کا دودھ تھنوں میں روک کر جمع کیا گیا ہو تو چاہیے کہ اسے واپس کردے اور ساتھ ہی ایک صاع (کھجور) بھی دے۔ انہوں نے کہا: اور نبی ﷺ نے تجارتی قافلوں کو آگے جا کر ملنے سے بھی روکا ہے۔

صحیح بخاری 2165

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَبِيعُ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ وَلاَ تَلَقَّوُا السِّلَعَ حَتَّى يُهْبَطَ بِهَا إِلَى السُّوقِ ".

عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ مالک نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی کسی کے سودے پر سودا نہ کرے اور تجارتی سامان لانے والوں سے آگے جاکر نہ ملا کرو؛ جب تک کہ مال منڈی میں لے جاکر اُتارا نہ جائے۔

10 von 10 heute frei