کتاب 80: باب بَيْعِ الْوَرِقِ بِالذَّهَبِ نَسِيئَةً
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2180
حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا، کہا کہ حبیب بن ابی ثابت نے مجھے خبر دی، کہا کہ ابوالمنہال سے میں نے سنا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت براء بن عازب اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہم سے صرافی کی بابت پوچھا تو دونوں میں سے ہر ایک دوسرے کے متعلق کہتا کہ یہ مجھ سے بہتر ہیں اور وہ دونوں کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کو چاندی کے بدلے قرض پر بیچنا منع فرمایا ہے۔
صحیح بخاری 2181