کتاب 35: كتاب السلم
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2239
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ بِهَذَا " فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ ".
عمرو بن زُرارہ نے مجھ سے بیان کیا کہ اسماعیل بن علیہ نے ہمیں بتایا، (کہا) کہ ابن ابی نجیح نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے عبد اللہ بن کثیر (مکی قاری) سے، عبداللہ نے ابوالمنہال (عبدالرحمن بن مطعم) سے، ابو المنہال نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ میں آئے اور حالت یہ تھی کہ لوگ پھلوں سے متعلق سال اور دو سال کی یا کہا کہ دو یا تین سال کی میعاد پر بیع سلم کیا کرتے تھے۔ (مدت کے بارے میں) اسماعیل کو شک ہے۔ تب آپؐ نے فرمایا: جو (خریدار) کھجوروں کے متعلق پیشگی دے تو چاہیے کہ وہ پیشگی قیمت دیتے وقت ماپ اور تول مقرر کر لے۔ محمد (بن سلام) نے ہم سے بیان کیا۔ اسماعیل (بن علیہ) نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے ابن ابی نجیح سے یہی روایت کی کہ (بیع سلم میں) مقررہ ماپ اور مقررہ وزن ہو۔
صحیح بخاری 2240
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ وَقَالَ " فَلْيُسْلِفْ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ ".
صدقہ (بن فضل) نے ہم سے بیان کیا کہ (سفیان) بن عیینہ نے ہمیں بتایا، (کہا) کہ ابن ابی نجیح نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے عبد اللہ بن کثیر سے، عبداللہ نے ابوالمنہال سے، ابوالمنہال نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ مدینہ میں آئے، حالت یہ تھی کہ (لوگ) کھجوروں کی خرید کے لئے دو سال اور تین سال کی میعاد پر پیشگی رقم دیا کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: جو شخص کسی چیز کے لئے پیشگی رقم دے تو مقررہ ماپ اور مقررہ تول مقررہ میعاد تک کے لئے دے۔ علی (بن مدینی) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا، کہا کہ ابن ابی نجیح نے مجھ سے حدیث بیان کی۔ (اس میں یوں ہے کہ) آنحضرت ﷺ نے فرمایا: چاہیے کہ ماپ مقررہ کے ساتھ مقررہ مدت تک کے لئے پیشگی قیمت دے۔
صحیح بخاری 2241
قتیبہ (بن سعید) نے ہم سے بیان کیا کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن ابی نجیح سے، ابن ابی نجیح نے عبداللہ بن کثیر سے، عبداللہ نے ابوالمنہال سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا۔ کہتے تھے کہ نبی ﷺ (مدینہ میں) آئے اور فرمایا: مقررہ ماپ اور مقررہ تول کے ساتھ مقررہ میعاد تک کیلئے پیشگی رقم دی جائے۔
صحیح بخاری 2242
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ.
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ أَوْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَفِ فَبَعَثُونِي إِلَى ابْنِ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنه ـ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ إِنَّا كُنَّا نُسْلِفُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ. وَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَى فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ.
ابوالولید نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ ابن ابی المجالد سے مروی ہے۔ (دوسری اسناد) نیز یحيٰ (بن موسیٰ) نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ ہمیں وکیع نے بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، انہوں نے محمد بن ابی مجالد سے روایت کی۔ حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا، کہا کہ محمد (بن ابی المجالد) نے مجھے خبر دی یا یہ کہا کہ عبد اللہ بن ابی المجالد نے مجھے خبر دی، کہا کہ عبداللہ بن شداد بن ہاد اور ابو بردہ (عامر بن ابی موسیٰ) نے بیع سلم کے بارے میں اختلاف کیا تو لوگوں نے مجھے حضرت عبداللہ بن ابی اوفٰی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا۔ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کے زمانہ میں گندم اور جو اور منقیٰ اور کھجوروں کی بیع سلم کیا کرتے تھے۔ اور میں نے (حضرت عبدالرحمن) بن ابزیٰؓ سے پوچھا تو انہوں نے بھی ایسا ہی کہا۔
صحیح بخاری 2243
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْمُجَالِدِ.
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ أَوْ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ اخْتَلَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ وَأَبُو بُرْدَةَ فِي السَّلَفِ فَبَعَثُونِي إِلَى ابْنِ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنه ـ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ إِنَّا كُنَّا نُسْلِفُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ. وَسَأَلْتُ ابْنَ أَبْزَى فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ.
ابوالولید نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ شعبہ نے ہمیں بتایا کہ ابن ابی المجالد سے مروی ہے۔ (دوسری اسناد) نیز یحيٰ (بن موسیٰ) نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ ہمیں وکیع نے بتایا۔ انہوں نے شعبہ سے، انہوں نے محمد بن ابی مجالد سے روایت کی۔ حفص بن عمر نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا، کہا کہ محمد (بن ابی المجالد) نے مجھے خبر دی یا یہ کہا کہ عبد اللہ بن ابی المجالد نے مجھے خبر دی، کہا کہ عبداللہ بن شداد بن ہاد اور ابوبردہ (عامر بن ابی موسیٰ) نے بیع سلم کے بارے میں اختلاف کیا تو لوگوں نے مجھے حضرت عبداللہ بن ابی اوفٰی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا۔ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ ﷺ اور حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کے زمانہ میں گندم اور جو اور منقیٰ اور کھجوروں کی بیع سلم کیا کرتے تھے۔ اور میں نے (حضرت عبدالرحمن) بن ابزیٰ ؓ سے پوچھا تو انہوں نے بھی ایسا ہی کہا۔
صحیح بخاری 2244
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُجَالِدٍ بِهَذَا وَقَالَ فَنُسْلِفُهُمْ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ. وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ وَقَالَ وَالزَّيْتِ. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ وَقَالَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ.
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد (بن زیاد) نے ہمیں بتایا، (کہا کہ ابواسحاق) شیبانی نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن ابی المجالد نے ہمیں بتایا، کہا کہ عبداللہ بن شداد اور ابوبردہ نے مجھے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا اور انہوں نے کہا کہ ان سے پوچھو: کیا نبی ﷺ کے صحابہ نبی ﷺ کے زمانہ میں گندم میں بیع سلم کیا کرتے تھے؟ حضرت عبداللہؓ نے کہا کہ ہم ملک شام کے کاشتکاروں کو گندم اور جو اور زیتون کی خرید کے لئے ماپ اور مدت مقرر کرکے پیشگی رقم دیا کرتے تھے۔ میں نے پوچھا: انہی لوگوں کو جن کے پاس اصل جنس ہوتی؟ کہا: ہم اس کی بابت ان سے پوچھا نہیں کرتے تھے۔ پھر ان دونوں نے مجھے حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰ ؓ کے پاس بھیجا اور میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے صحابہ نبی ﷺ کے زمانے میں بیع سلم کیا کرتے تھے اور ہم ان (بیچنے والوں) سے یہ نہیں پوچھا کرتے تھے کہ آیا ان کی کھیتی ہے یا نہیں۔
اسحاق (بن شاہین) نے ہم سے بیان کیا کہ خالد بن عبداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (سلیمان) شیبانی سے، شیبانی نے محمد بن ابی مجالد سے یہی حدیث نقل کی ہے (اور وہ یوں ہے:) اور انہوں نے کہا: ہم گندم اور جو کے لئے ان کو پیشگی رقم دیا کرتے تھے۔ اور عبداللہ بن ولید نے جو سفیان سے روایت کی۔ (سفیان نے کہا کہ) شیبانی نے ہم سے بیان کیا۔ اس میں زیتون کا لفظ زیادہ ہے۔ (اور قتیبہ کی روایت یوں ہے:) قتیبہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) کہ جریر نے ہمیں بتایا کہ شیبانی سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور جو اور منقیٰ کے لئے (پیشگی قیمت دیا کرتے تھے) (پہلی روایت میں زیتون کا لفظ تھا تو اِس میں منقیٰ کا ذکر ہے۔)
صحیح بخاری 2245

صحیح بخاری 2246
آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا) کہ عمرو (بن مرہ) نے ہمیں خبر دی، کہا کہ میں نے ابوالبختری طائی سے سنا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کھجور کے درختوں کی بیع سلم کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے بتایا کہ نبی ﷺ نے کھجور کے درخت کی بیع سے منع فرمایا ہے، تاوقتیکہ کھجور کھانے کے لائق ہو جائے اور اس کا وزن کیا جا سکے۔ ایک شخص بولا: کس چیز کا وزن کیا جائے؟ تو ایک دوسرے شخص نے جو اس کے پاس بیٹھا ہوا تھا، کہا: یہاں تک کہ محفوظ کیا جا سکے۔ اور معاذ(بن معاذ) نے کہا کہ شعبہ نے عمرو سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ابوالبختری نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی ﷺ نے ایسا ہی منع فرمایا ہے۔
صحیح بخاری 2247
ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن مرہ) سے، عمرو نے ابولبختری (سعید بن فیروز) سے حدیث بیان کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کھجور کے درختوں (کے پھلوں) کی بیع سلم کرنے کی نسبت پوچھا تو انہوں نے کہا: کھجور (کے پھل) کی خرید و فروخت اس وقت تک منع ہے کہ وہ کھانے کے لائق ہو جائے۔ اور چاندی کی خرید و فروخت بھی ایسے طور پر منع ہے کہ ایک طرف تو (چاندی) نقد ہو اور دوسری طرف اُدھار ہو اور میں نے حضرت ابن عباسؓ سے (بھی درخت پر) کھجور کی بیع سلم کی نسبت پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ نبی ﷺ نے کھجور کی خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے تاوقتیکہ وہ کھانے کے قابل ہو جائے۔ یا یہ کہا کہ وہ اسے خود کھائے، یہاں تک کہ اس کا وزن کیا جاسکے۔
صحیح بخاری 2248
ابوالولید نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عمرو (بن مرہ) سے، عمرو نے ابوالبختری (سعید بن فیروز) سے حدیث بیان کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کھجور کے درختوں (کے پھلوں) کی بیع سلم کرنے کی نسبت پوچھا تو انہوں نے کہا: کھجور (کے پھل) کی خریدوفروخت اس وقت تک منع ہے کہ وہ کھانے کے لائق ہو جائے۔ اور چاندی کی خریدوفروخت بھی ایسے طور پر منع ہے کہ ایک طرف تو (چاندی) نقد ہو اور دوسری طرف اُدھار ہو اور میں نے حضرت ابن عباسؓ سے (بھی درخت پر) کھجور کی بیع سلم کی نسبت پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ نبی ﷺ نے کھجور کی خریدوفروخت سے منع فرمایا ہے تاوقتیکہ وہ کھانے کے قابل ہو جائے۔ یا یہ کہا کہ وہ اسے خود کھائے، یہاں تک کہ اس کا وزن کیا جاسکے۔
صحیح بخاری 2249
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، (کہا) کہ ہم کو (محمد بن جعفر) غندر نے بتایا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا۔ انہوں نے عمرو (بن مرہ) سے، انہوں نے ابوالبختری سے روایت کی۔ (انہوں نے کہا) کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ کھجور (کے درخت پر جو پھل لگا ہو اُس) کی بیع سلم کی جا سکتی ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ نبی ﷺ نے پھل بیچنے سے منع کیا ہے، تا وقتیکہ وہ پکنا شروع ہو جائے۔ اور چاندی کو سونے کے بدلے میں (بھی اس طرح) بیچنے سے منع فرمایا ہے کہ ایک طرف اُدھار ہو اور دوسری طرف نقد ہو۔ اور میں نے حضرت ابن عباسؓ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے کھجور (کے پھل) بیچنے سے منع فرمایا جب تک کہ وہ کھائے یا کھانے کے قابل ہو جائے اور یہاں تک کہ اس کا وزن کیا جا سکے۔ میں نے کہا: وزن کیا جانے سے کیا مراد ہے؟ تو ایک شخص نے جو ان کے پاس (بیٹھا ہوا) تھا، کہا: یہاں تک کہ اس کا اندازہ ہو سکے۔
صحیح بخاری 2250

صحیح بخاری 2251
محمد بن سلام نے مجھ سے بیان کیا، (کہا) کہ یعلٰی (بن عبید بن امیہ) نے ہم کو بتایا۔ (انہوں نے کہا) کہ اعمش نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے ابراہیم (نخعی) سے، ابراہیم نے اسود (بن یزید) سے، اسود نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک یہودی سے اُدھار پر غلہ خریدا اور اپنی لوہے کی زِرہ اس کے پاس رہن رکھی۔
صحیح بخاری 2252
محمد بن محبوب نے مجھ سے بیان کیا کہ عبدالواحد (بن زیاد) نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا) کہ اعمش نے ہم سے بیان کیا، کہا کہ ابراہیم (نخعی) کے پاس بیع سلم میں رہن سے متعلق ہم نے آپس میں ذکر کیا تو انہوں نے کہا: اسود (بن یزید) نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ایک یہودی سے غلہ مقررہ میعاد تک کے لئے لیا اور لوہے کی ایک زِرہ اس کے پاس رہن رکھی۔
صحیح بخاری 2253
ابونُعَیم نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن ابی نجیح سے، ابن ابی نجیح نے عبداللہ بن کثیر سے، عبداللہ نے ابوالمنہال سے، ابوالمنہال نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ مدینہ میں آئے اور حالت یہ تھی کہ (لوگ) پھلوں میں دو دو اور تین تین سال کے لئے بیع سلم کیا کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: پھلوں میں مقررہ ماپ سے مقررہ میعاد کے لئے بیع سلم کیا کرو۔ اور عبداللہ بن ولید نے کہا: سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی نجیح نے ہمیں جو بتایا (وہ یوں ہے:) آپؐ نے فرمایا: مقررہ ماپ اور مقررہ وزن سے۔
صحیح بخاری 2254
محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی، (کہا) کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سلیمان شیبانی سے، سلیمان نے محمد بن ابی مجالد سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابوبردہ اور عبداللہ بن شداد نے مجھے حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰؓ اور حضرت عبداللہ بن ابی اوفٰیؓ کے پاس بھیجا تو میں نے ان سے بیع سلم کے متعلق پوچھا تو ان دونوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہم غنیمت کا حصہ پاتے تھے تو شام کے نبطی ہمارے پاس آتے اور ہم گندم، جو اور منقیٰ لینے کی غرض سے مقررہ وقت تک کے لئے ان کو پیشگی رقم دے دیتے۔ کہا: میں نے پوچھا کہ ان کی زراعت ہوتی تھی یا نہ؟ تو ان دونوں نے کہا: ہم اس کی نسبت ان سے نہیں پوچھا کرتے تھے۔
صحیح بخاری 2255

صحیح بخاری 2256
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ جویریہ (بن اسمائ) نے ہمیں خبر دی۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اُونٹوں کی خرید و فروخت اس شرط پر کیا کرتے تھے کہ حاملہ اُونٹنی کا بچہ بڑا ہو کر بچہ جنے تو نبی ﷺ نے اس سے منع فرمایا۔ نافع نے حَبَلُ الْحَبَلَۃِ کی یہ تفسیر کی ہے کہ اُونٹنی وہ بچہ جنے جو اس کے پیٹ میں ہو۔