باب 3: باب السَّلَمِ إِلَى مَنْ لَيْسَ عِنْدَهُ أَصْلٌ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2244

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد (بن زیاد) نے ہمیں بتایا، (کہا کہ ابواسحاق) شیبانی نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن ابی المجالد نے ہمیں بتایا، کہا کہ عبداللہ بن شداد اور ابوبردہ نے مجھے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا اور انہوں نے کہا کہ ان سے پوچھو: کیا نبی ﷺ کے صحابہ نبی ﷺ کے زمانہ میں گندم میں بیع سلم کیا کرتے تھے؟ حضرت عبداللہؓ نے کہا کہ ہم ملک شام کے کاشتکاروں کو گندم اور جو اور زیتون کی خرید کے لئے ماپ اور مدت مقرر کرکے پیشگی رقم دیا کرتے تھے۔ میں نے پوچھا: انہی لوگوں کو جن کے پاس اصل جنس ہوتی؟ کہا: ہم اس کی بابت ان سے پوچھا نہیں کرتے تھے۔ پھر ان دونوں نے مجھے حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰ ؓ کے پاس بھیجا اور میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے صحابہ نبی ﷺ کے زمانے میں بیع سلم کیا کرتے تھے اور ہم ان (بیچنے والوں) سے یہ نہیں پوچھا کرتے تھے کہ آیا ان کی کھیتی ہے یا نہیں۔
اسحاق (بن شاہین) نے ہم سے بیان کیا کہ خالد بن عبداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (سلیمان) شیبانی سے، شیبانی نے محمد بن ابی مجالد سے یہی حدیث نقل کی ہے (اور وہ یوں ہے:) اور انہوں نے کہا: ہم گندم اور جو کے لئے ان کو پیشگی رقم دیا کرتے تھے۔ اور عبداللہ بن ولید نے جو سفیان سے روایت کی۔ (سفیان نے کہا کہ) شیبانی نے ہم سے بیان کیا۔ اس میں زیتون کا لفظ زیادہ ہے۔ (اور قتیبہ کی روایت یوں ہے:) قتیبہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) کہ جریر نے ہمیں بتایا کہ شیبانی سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور جو اور منقیٰ کے لئے (پیشگی قیمت دیا کرتے تھے) (پہلی روایت میں زیتون کا لفظ تھا تو اِس میں منقیٰ کا ذکر ہے۔)

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْمُجَالِدِ قَالَ بَعَثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ وَأَبُو بُرْدَةَ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنهما ـ فَقَالاَ سَلْهُ هَلْ كَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يُسْلِفُونَ فِي الْحِنْطَةِ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ كُنَّا نُسْلِفُ نَبِيطَ أَهْلِ الشَّأْمِ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّيْتِ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ. قُلْتُ إِلَى مَنْ كَانَ أَصْلُهُ عِنْدَهُ قَالَ مَا كُنَّا نَسْأَلُهُمْ عَنْ ذَلِكَ. ثُمَّ بَعَثَانِي إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ كَانَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يُسْلِفُونَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَلَمْ نَسْأَلْهُمْ أَلَهُمْ حَرْثٌ أَمْ لاَ.
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُجَالِدٍ بِهَذَا وَقَالَ فَنُسْلِفُهُمْ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ. وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ وَقَالَ وَالزَّيْتِ. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ وَقَالَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2245

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد (بن زیاد) نے ہمیں بتایا، (کہا کہ ابواسحاق) شیبانی نے ہم سے بیان کیا کہ محمد بن ابی المجالد نے ہمیں بتایا، کہا کہ عبداللہ بن شداد اور ابوبردہ نے مجھے حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا اور انہوں نے کہا کہ ان سے پوچھو: کیا نبی ﷺ کے صحابہ نبی ﷺ کے زمانہ میں گندم میں بیع سلم کیا کرتے تھے؟ حضرت عبداللہؓ نے کہا کہ ہم ملک شام کے کاشتکاروں کو گندم اور جو اور زیتون کی خرید کے لئے ماپ اور مدت مقرر کرکے پیشگی رقم دیا کرتے تھے۔ میں نے پوچھا: انہی لوگوں کو جن کے پاس اصل جنس ہوتی؟ کہا: ہم اس کی بابت ان سے پوچھا نہیں کرتے تھے۔ پھر ان دونوں نے مجھے حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰ ؓ کے پاس بھیجا اور میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: نبی ﷺ کے صحابہ نبی ﷺ کے زمانے میں بیع سلم کیا کرتے تھے اور ہم ان (بیچنے والوں) سے یہ نہیں پوچھا کرتے تھے کہ آیا ان کی کھیتی ہے یا نہیں۔
اسحاق (بن شاہین) نے ہم سے بیان کیا کہ خالد بن عبداللہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے (سلیمان) شیبانی سے، شیبانی نے محمد بن ابی مجالد سے یہی حدیث نقل کی ہے (اور وہ یوں ہے:) اور انہوں نے کہا: ہم گندم اور جو کے لئے ان کو پیشگی رقم دیا کرتے تھے۔ اور عبداللہ بن ولید نے جو سفیان سے روایت کی۔ (سفیان نے کہا کہ) شیبانی نے ہم سے بیان کیا۔ اس میں زیتون کا لفظ زیادہ ہے۔ (اور قتیبہ کی روایت یوں ہے:) قتیبہ نے ہم سے بیان کیا، (کہا:) کہ جریر نے ہمیں بتایا کہ شیبانی سے روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم اور جو اور منقیٰ کے لئے (پیشگی قیمت دیا کرتے تھے) (پہلی روایت میں زیتون کا لفظ تھا تو اِس میں منقیٰ کا ذکر ہے۔)

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُجَالِدٍ، بِهَذَا وَقَالَ فَنُسْلِفُهُمْ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ‏.‏ وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ وَقَالَ وَالزَّيْتِ‏.‏ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ وَقَالَ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ‏.‏

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

صحیح بخاری 2246

آدم (بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں بتایا۔ (انہوں نے کہا) کہ عمرو (بن مرہ) نے ہمیں خبر دی، کہا کہ میں نے ابوالبختری طائی سے سنا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کھجور کے درختوں کی بیع سلم کے متعلق پوچھا۔ انہوں نے بتایا کہ نبی ﷺ نے کھجور کے درخت کی بیع سے منع فرمایا ہے، تاوقتیکہ کھجور کھانے کے لائق ہو جائے اور اس کا وزن کیا جا سکے۔ ایک شخص بولا: کس چیز کا وزن کیا جائے؟ تو ایک دوسرے شخص نے جو اس کے پاس بیٹھا ہوا تھا، کہا: یہاں تک کہ محفوظ کیا جا سکے۔ اور معاذ(بن معاذ) نے کہا کہ شعبہ نے عمرو سے روایت کرتے ہوئے ہمیں بتایا کہ ابوالبختری نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا کہ نبی ﷺ نے ایسا ہی منع فرمایا ہے۔

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا عَمْرٌو قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيَّ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ السَّلَمِ فِي النَّخْلِ. قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّى يُؤْكَلَ مِنْهُ وَحَتَّى يُوزَنَ. فَقَالَ الرَّجُلُ وَأَىُّ شَىْءٍ يُوزَنُ قَالَ رَجُلٌ إِلَى جَانِبِهِ حَتَّى يُحْرَزَ. وَقَالَ مُعَاذٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ أَبُو الْبَخْتَرِيِّ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ.

Urdu translation: Hazrat Syed Zain-ul-Abidin Waliullah Shah

آج 10 میں سے 10 باقی