کتاب 7: باب السَّلَمِ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2253

حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسْلِفُونَ فِي الثِّمَارِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلاَثَ فَقَالَ " أَسْلِفُوا فِي الثِّمَارِ فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ ". وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ وَقَالَ " فِي كَيْلٍ مَعْلُومٍ وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ ".

ابونُعَیم نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابن ابی نجیح سے، ابن ابی نجیح نے عبداللہ بن کثیر سے، عبداللہ نے ابوالمنہال سے، ابوالمنہال نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: نبی ﷺ مدینہ میں آئے اور حالت یہ تھی کہ (لوگ) پھلوں میں دو دو اور تین تین سال کے لئے بیع سلم کیا کرتے تھے۔ آپؐ نے فرمایا: پھلوں میں مقررہ ماپ سے مقررہ میعاد کے لئے بیع سلم کیا کرو۔ اور عبداللہ بن ولید نے کہا: سفیان (بن عیینہ) نے ہم سے بیان کیا کہ ابن ابی نجیح نے ہمیں جو بتایا (وہ یوں ہے:) آپؐ نے فرمایا: مقررہ ماپ اور مقررہ وزن سے۔

صحیح بخاری 2254

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُجَالِدٍ قَالَ أَرْسَلَنِي أَبُو بُرْدَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى فَسَأَلْتُهُمَا عَنِ السَّلَفِ. فَقَالاَ كُنَّا نُصِيبُ الْمَغَانِمَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَكَانَ يَأْتِينَا أَنْبَاطٌ مِنْ أَنْبَاطِ الشَّأْمِ فَنُسْلِفُهُمْ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى. قَالَ قُلْتُ أَكَانَ لَهُمْ زَرْعٌ أَوْ لَمْ يَكُنْ لَهُمْ زَرْعٌ قَالاَ مَا كُنَّا نَسْأَلُهُمْ عَنْ ذَلِكَ.

محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی، (کہا) کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سلیمان شیبانی سے، سلیمان نے محمد بن ابی مجالد سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابوبردہ اور عبداللہ بن شداد نے مجھے حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰؓ اور حضرت عبداللہ بن ابی اوفٰیؓ کے پاس بھیجا تو میں نے ان سے بیع سلم کے متعلق پوچھا تو ان دونوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہم غنیمت کا حصہ پاتے تھے تو شام کے نبطی ہمارے پاس آتے اور ہم گندم، جو اور منقیٰ لینے کی غرض سے مقررہ وقت تک کے لئے ان کو پیشگی رقم دے دیتے۔ کہا: میں نے پوچھا کہ ان کی زراعت ہوتی تھی یا نہ؟ تو ان دونوں نے کہا: ہم اس کی نسبت ان سے نہیں پوچھا کرتے تھے۔

صحیح بخاری 2255

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُجَالِدٍ، قَالَ أَرْسَلَنِي أَبُو بُرْدَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى فَسَأَلْتُهُمَا عَنِ السَّلَفِ،‏.‏ فَقَالاَ كُنَّا نُصِيبُ الْمَغَانِمَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَكَانَ يَأْتِينَا أَنْبَاطٌ مِنْ أَنْبَاطِ الشَّأْمِ فَنُسْلِفُهُمْ فِي الْحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ وَالزَّبِيبِ إِلَى أَجَلٍ مُسَمًّى‏.‏ قَالَ قُلْتُ أَكَانَ لَهُمْ زَرْعٌ، أَوْ لَمْ يَكُنْ لَهُمْ زَرْعٌ قَالاَ مَا كُنَّا نَسْأَلُهُمْ عَنْ ذَلِكَ‏.‏

محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا، (کہا) کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی، (کہا) کہ سفیان (ثوری) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے سلیمان شیبانی سے، سلیمان نے محمد بن ابی مجالد سے روایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابوبردہ اور عبداللہ بن شداد نے مجھے حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰؓ اور حضرت عبداللہ بن ابی اوفٰیؓ کے پاس بھیجا تو میں نے ان سے بیع سلم کے متعلق پوچھا تو ان دونوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ہم غنیمت کا حصہ پاتے تھے تو شام کے نبطی ہمارے پاس آتے اور ہم گندم، جو اور منقیٰ لینے کی غرض سے مقررہ وقت تک کے لئے ان کو پیشگی رقم دے دیتے۔ کہا: میں نے پوچھا کہ ان کی زراعت ہوتی تھی یا نہ؟ تو ان دونوں نے کہا: ہم اس کی نسبت ان سے نہیں پوچھا کرتے تھے۔

10 von 10 heute frei