کتاب 2: باب عَرْضِ الشُّفْعَةِ عَلَى صَاحِبِهَا قَبْلَ الْبَيْعِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2258
مکی بن ابراہیم نے ہم سے بیان کیا کہ ابن جریج نے ہمیں بتایا، (کہا) کہ ابراہیم بن میسرہ نے عمرو بن شرید سے مجھے خبر دی۔ انہوں نے کہا: میں حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے پاس کھڑا تھا کہ حضرت مِسوَر بن مخرمہؓ آئے اور میرے ایک کندھے پر انہوں نے اپنا ہاتھ رکھا۔ اتنے میں نبی ﷺ کے آزاد کردہ غلام ابورافعؓ آئے اور کہنے لگے: سعد! میرے دو گھر جو آپؓ کی حویلی میں ہیں، خرید لیں۔ حضرت سعدؓ نے کہا: بخدا میں انہیں نہیں خریدوں گا۔ حضرت مسورؓ نے کہا: بخدا آپؓ نے ضرور انہیں خریدنا ہو گا۔ تو حضرت سعدؓ نے کہا: بخدا میں آپؓ کو چار ہزار (درہم) سے زیادہ نہیں دوں گا اور وہ بھی قسط وار۔ (راوی کہتا ہے کہ انہوں نے لفظ) مُنَجَّمَۃٌ بولا تھا یا مُقَطَّعَۃٌ۔ ابورافعؓ نے کہا: مجھے تو اس کی قیمت پانچ سو دینار ملتی تھی۔ اگر میں نے نبی ﷺ سے یہ نہ سُنا ہوتا جو آپؐ فرماتے تھے: پڑوسی اپنے قرب کی وجہ سے زیادہ حقدار ہے تو میں آپؓ کو چار ہزار (درہم) پر نہ دیتا۔ کیونکہ مجھے تو اس کے پانچ سو دینار مل رہے تھے۔ (مگر اَب میں آپؓ کو دیتا ہوں۔) چنانچہ انہوں نے حضرت سعدؓ کو وہ گھر دے دیے۔