کتاب 2: بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {وَالَّذِينَ عَاقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ}

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2292

حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ إِدْرِيسَ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما – {وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ} قَالَ وَرَثَةً{وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ}قَالَ كَانَ الْمُهَاجِرُونَ لَمَّا قَدِمُوا الْمَدِينَةَ يَرِثُ الْمُهَاجِرُ الأَنْصَارِيَّ دُونَ ذَوِي رَحِمِهِ لِلأُخُوَّةِ الَّتِي آخَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُمْ فَلَمَّا نَزَلَتْ {وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ} نَسَخَتْ ثُمَّ قَالَ{وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ }إِلاَّ النَّصْرَ وَالرِّفَادَةَ وَالنَّصِيحَةَ وَقَدْ ذَهَبَ الْمِيرَاثُ وَيُوصِي لَهُ.

صلت بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہ ابواسامہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ادریس سے، ادریس نے طلحہ بن مصرف سے، طلحہ نے سعید بن جبیر سے، سعید نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی کہ حضرت ابن عباسؓ نے آیت وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ میں مَوَالِيَ کے معنے وارثوں کے کئے ہیں (اور آیت کے معنے یہ ہیں کہ ہم نے ہر ایک کے لئے وارث بنائے ہیں) اور آیت وَالَّذِیْنَ عَقَدَتْ أَیْمَانُکُمْ (یعنی اور وہ جن سے تم نے پختہ عہد وپیمان کئے ہیں۔۔۔۔) کی تشریح حضرت ابن عباسؓ یوں کرتے تھے کہ مہاجر جب مدینہ میں آئے تو مہاجر اَنصاری کا وارث ہوتا۔ اس کے رشتہ دار وارث نہ ہوتے اور یہ اس برادرانہ تعلق کی وجہ سے تھا جو نبی ﷺ نے ان کے درمیان قائم کیا تھا۔ لیکن جب آیت وَلِکُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ نازل ہوئی کہ ہر ایک کیلئے کچھ وارث بنائے ہیں تو (آیت وَالَّذِیْنَ عَقَدَتْ أَیْمَانُکُمْ کی یہ تشریح) منسوخ ہوگئی۔ پھر حضرت ابن عباسؓ نے وَالَّذِیْنَ عَقَدَتْ أَیْمَانُکُمْ کے تحت آنے والوں کے متعلق فرمایا کہ اب صرف ان کی مدد اور خیر خواہی کی جاسکتی ہے۔ ترکہ کی تقسیم کا حکم ختم ہوگیا۔ ہاں حق میں ان کے وصیت کی جاسکتی ہے۔

صحیح بخاری 2293

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَدِمَ عَلَيْنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَآخَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ.

قتیبہ نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن جعفر نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حمید سے، حمید نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: عبدالرحمن بن عوفؓ ہمارے پاس (مکہ سے ہجرت کرکے) آئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کے اور سعد بن ربیعؓ کے درمیان برادرانہ تعلق قائم کیا۔

صحیح بخاری 2294

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ قَالَ قُلْتُ لأَنَسٍ رضى الله عنه أَبَلَغَكَ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ حِلْفَ فِي الإِسْلاَمِ ". فَقَالَ قَدْ حَالَفَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بَيْنَ قُرَيْشٍ وَالأَنْصَارِ فِي دَارِي.

محمد بن صباح نے ہم سے بیان کیا کہ اسماعیل بن زکریا نے ہمیں بتایا کہ عاصم نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا آپؓ کو یہ خبر پہنچی کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہے کہ اسلام میں (جاہلیت کے) عہد و پیمان نہیں۔ تو انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے تو میرے گھر میں قریش اور انصار کے درمیان عہد و پیمان کرایا تھا۔

10 von 10 heute frei