کتاب 4: باب جِوَارِ أَبِي بَكْرٍ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَعَقْدِهِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2297

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ لَمْ أَعْقِلْ أَبَوَىَّ إِلاَّ وَهُمَا يَدِينَانِ الدِّينَ. وَقَالَ أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ لَمْ أَعْقِلْ أَبَوَىَّ قَطُّ إِلاَّ وَهُمَا يَدِينَانِ الدِّينَ وَلَمْ يَمُرَّ عَلَيْنَا يَوْمٌ إِلاَّ يَأْتِينَا فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم طَرَفَىِ النَّهَارِ بُكْرَةً وَعَشِيَّةً فَلَمَّا ابْتُلِيَ الْمُسْلِمُونَ خَرَجَ أَبُو بَكْرٍ مُهَاجِرًا قِبَلَ الْحَبَشَةِ حَتَّى إِذَا بَلَغَ بَرْكَ الْغِمَادِ لَقِيَهُ ابْنُ الدَّغِنَةِ ـ وَهْوَ سَيِّدُ الْقَارَةِ ـ فَقَالَ أَيْنَ تُرِيدُ يَا أَبَا بَكْرٍ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ أَخْرَجَنِي قَوْمِي فَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَسِيحَ فِي الأَرْضِ فَأَعْبُدَ رَبِّي. قَالَ ابْنُ الدَّغِنَةِ إِنَّ مِثْلَكَ لاَ يَخْرُجُ وَلاَ يُخْرَجُ فَإِنَّكَ تَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَحْمِلُ الْكَلَّ وَتَقْرِي الضَّيْفَ وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ وَأَنَا لَكَ جَارٌ فَارْجِعْ فَاعْبُدْ رَبَّكَ بِبِلاَدِكَ. فَارْتَحَلَ ابْنُ الدَّغِنَةِ فَرَجَعَ مَعَ أَبِي بَكْرٍ فَطَافَ فِي أَشْرَافِ كُفَّارِ قُرَيْشٍ فَقَالَ لَهُمْ إِنَّ أَبَا بَكْرٍ لاَ يَخْرُجُ مِثْلُهُ وَلاَ يُخْرَجُ أَتُخْرِجُونَ رَجُلاً يُكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَيَصِلُ الرَّحِمَ وَيَحْمِلُ الْكَلَّ وَيَقْرِي الضَّيْفَ وَيُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ. فَأَنْفَذَتْ قُرَيْشٌ جِوَارَ ابْنِ الدَّغِنَةِ وَآمَنُوا أَبَا بَكْرٍ وَقَالُوا لاِبْنِ الدَّغِنَةِ مُرْ أَبَا بَكْرٍ فَلْيَعْبُدْ رَبَّهُ فِي دَارِهِ فَلْيُصَلِّ وَلْيَقْرَأْ مَا شَاءَ وَلاَ يُؤْذِينَا بِذَلِكَ وَلاَ يَسْتَعْلِنْ بِهِ فَإِنَّا قَدْ خَشِينَا أَنْ يَفْتِنَ أَبْنَاءَنَا وَنِسَاءَنَا. قَالَ ذَلِكَ ابْنُ الدَّغِنَةِ لأَبِي بَكْرٍ فَطَفِقَ أَبُو بَكْرٍ يَعْبُدُ رَبَّهُ فِي دَارِهِ وَلاَ يَسْتَعْلِنُ بِالصَّلاَةِ وَلاَ الْقِرَاءَةِ فِي غَيْرِ دَارِهِ ثُمَّ بَدَا لأَبِي بَكْرٍ فَابْتَنَى مَسْجِدًا بِفِنَاءِ دَارِهِ وَبَرَزَ فَكَانَ يُصَلِّي فِيهِ وَيَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَيَتَقَصَّفُ عَلَيْهِ نِسَاءُ الْمُشْرِكِينَ وَأَبْنَاؤُهُمْ يَعْجَبُونَ وَيَنْظُرُونَ إِلَيْهِ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَجُلاً بَكَّاءً لاَ يَمْلِكُ دَمْعَهُ حِينَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَأَفْزَعَ ذَلِكَ أَشْرَافَ قُرَيْشٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَأَرْسَلُوا إِلَى ابْنِ الدَّغِنَةِ فَقَدِمَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا لَهُ إِنَّا كُنَّا أَجَرْنَا أَبَا بَكْرٍ عَلَى أَنْ يَعْبُدَ رَبَّهُ فِي دَارِهِ وَإِنَّهُ جَاوَزَ ذَلِكَ فَابْتَنَى مَسْجِدًا بِفِنَاءِ دَارِهِ وَأَعْلَنَ الصَّلاَةَ وَالْقِرَاءَةَ وَقَدْ خَشِينَا أَنْ يَفْتِنَ أَبْنَاءَنَا وَنِسَاءَنَا فَأْتِهِ فَإِنْ أَحَبَّ أَنْ يَقْتَصِرَ عَلَى أَنْ يَعْبُدَ رَبَّهُ فِي دَارِهِ فَعَلَ وَإِنْ أَبَى إِلاَّ أَنْ يُعْلِنَ ذَلِكَ فَسَلْهُ أَنْ يَرُدَّ إِلَيْكَ ذِمَّتَكَ فَإِنَّا كَرِهْنَا أَنْ نُخْفِرَكَ وَلَسْنَا مُقِرِّينَ لأَبِي بَكْرٍ الاِسْتِعْلاَنَ. قَالَتْ عَائِشَةُ فَأَتَى ابْنُ الدَّغِنَةِ أَبَا بَكْرٍ فَقَالَ قَدْ عَلِمْتَ الَّذِي عَقَدْتُ لَكَ عَلَيْهِ فَإِمَّا أَنْ تَقْتَصِرَ عَلَى ذَلِكَ وَإِمَّا أَنْ تَرُدَّ إِلَىَّ ذِمَّتِي فَإِنِّي لاَ أُحِبُّ أَنْ تَسْمَعَ الْعَرَبُ أَنِّي أُخْفِرْتُ فِي رَجُلٍ عَقَدْتُ لَهُ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنِّي أَرُدُّ إِلَيْكَ جِوَارَكَ وَأَرْضَى بِجِوَارِ اللَّهِ. وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَئِذٍ بِمَكَّةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قَدْ أُرِيتُ دَارَ هِجْرَتِكُمْ رَأَيْتُ سَبْخَةً ذَاتَ نَخْلٍ بَيْنَ لاَبَتَيْنِ ". وَهُمَا الْحَرَّتَانِ فَهَاجَرَ مَنْ هَاجَرَ قِبَلَ الْمَدِينَةِ حِينَ ذَكَرَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ بَعْضُ مَنْ كَانَ هَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ وَتَجَهَّزَ أَبُو بَكْرٍ مُهَاجِرًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " عَلَى رِسْلِكَ فَإِنِّي أَرْجُو أَنْ يُؤْذَنَ لِي ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ هَلْ تَرْجُو ذَلِكَ بِأَبِي أَنْتَ قَالَ " نَعَمْ ". فَحَبَسَ أَبُو بَكْرٍ نَفْسَهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِيَصْحَبَهُ وَعَلَفَ رَاحِلَتَيْنِ كَانَتَا عِنْدَهُ وَرَقَ السَّمُرِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ.

یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث نے ہمیں بتایا۔ عقیل سے مروی ہے کہ ابن شہاب نے کہا: عروہ بن زبیر نے مجھے بتایا۔ نبی ﷺ کی زوجہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے، میرے ماں باپ اسی دین پر تھے۔ اور ابوصالح (سلیمان) نے کہا: مجھے عبداللہ (بن مبارک) نے بتایا۔ انہوں نے یونس سے، یونس نے زہری سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: مجھے عروہ بن زبیر نے بتایا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی تھیں: جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے میرے ماں باپ اسی دین پر تھے اور ہم پر کوئی ایسا دن نہیں گزرا کہ جس میں رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس صبح و شام دونوں وقت نہ آئے ہوں۔ جب مسلمانوں کو تکلیف دی گئی تو حضرت ابوبکرؓ ہجرت کرکے حبشہ کی طرف چل پڑے۔ جب وہ بَرْکُ الْغِمَاد مقام پر پہنچے تو انہیں (مالک) بن دغنہ ملا اور وہ قارہ قبیلہ کا سردار تھا۔ اس نے پوچھا: ابوبکرؓ کہاں کا قصد ہے؟ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: میری قوم نے مجھے نکال دیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ملک میں چلوں پھروں اور اپنے ربّ کی عبادت کرتا رہوں۔ ابن دغنہ نے کہا: تمہارے جیسا آدمی خود وطن نہیں چھوڑتا اور نہ اسے نکالا جانا چاہیے۔ تم تو کنگال کو کما کر دیتے رہے ہو، رشتہ داروں سے نیک سلوک کیا کرتے ہو اور بے چاروں کو سنبھالتے ہو اور مہمان نواز اور حادثوں میں حق بات کی مدد کرتے ہو اور میں تمہیں اپنی پناہ میں لیتا ہوں۔ واپس چلو اور اپنے وطن میں ہی اپنے ربّ کی عبادت کرو اور ابن دغنہ بھی چل پڑا اور حضرت ابوبکرؓ کے ساتھ (مکہ میں) آیا اور کفارِ قریش کے سرداروں سے ملا اور اُن سے کہا: ابوبکرؓ تو ایسے ہیں کہ ان جیسا آدمی وطن سے نہیں نکلنا چاہیے اور نہ نکالا جانا چاہیے۔ کیا تم ایسے شخص کو نکالتے ہو جو غریب کی پرورش کرتا ہے اور رشتہ داروں سے نیک سلوک کرتا ہے اور بے سہاروں کے بوجھ کو اپنے کندھوں پر لیتا ہے اور مہمانوں کی بہترین خاطر مدارات کرتا ہے اور حوادث میں حق بات کی مدد کرتا ہے۔ اس پر قریش نے ابن دغنہ کی پناہ منظور کرلی اور حضرت ابوبکرؓ کو اَمن دیا مگر ابن دغنہ سے کہا: ابوبکرؓ سے کہو کہ وہ اپنے ربّ کی عبادت اپنے گھر میں ہی کیا کرے۔ (وہیں) نماز پڑھے اور جو چاہے پڑھے۔ لیکن ہمیں (اپنی عبادت اور قرآن پڑھنے) سے تکلیف نہ دے اور اعلانیہ نہ پڑھے۔ کیونکہ ہمیں ڈر ہے کہ وہ ہمارے بیٹوں اور ہماری عورتوں کو گمراہ کردے گا۔ ابن دغنہ نے حضرت ابوبکرؓ سے یہ کہہ دیا تو حضرت ابوبکرؓ اپنے گھر میں ہی اپنے ربّ کی عبادت کرنے لگے اور اپنے گھر کے سوا کسی اور جگہ نماز اور قرآن اعلانیہ نہ پڑھتے۔ پھر کچھ عرصہ کے بعد حضرت ابوبکرؓ کو خیال آیا تو انہوں نے اپنے گھر کے صحن میں ایک مسجد بنالی اور کھلی جگہ میں نکلے۔ وہیں نماز بھی پڑھتے اور قرآنِ مجید بھی اور اُن کے پاس مشرکوں کی عورتیں اور بچے جمگھٹا کرتے۔ وہ تعجب کرتے اور حضرت ابوبکرؓ کو دیکھتے اور حضرت ابوبکرؓ بہت ہی رونے والے آدمی تھے۔ جب قرآن پڑھتے تو اپنے آنسوئوں کو نہ تھام سکتے۔ اس کیفیت نے قریش کے مشرک سرداروں کو گھبرا دیا اور انہوں نے ابن دغنہ کو بلا بھیجا۔ وہ ان کے پاس آیا اور انہوں نے اسے کہا: ہم نے تو ابوبکرؓ کو اِس شرط پر پناہ دی تھی کہ وہ اپنے گھر میں اپنے ربّ کی عبادت کرتا رہے۔ لیکن انہوں نے اس شرط کی پرواہ نہ کی اور اپنے گھر کے صحن میں مسجد بنا لی ہے اور نماز اور قرآن اعلانیہ پڑھنا شروع کردیا ہے۔ ہمیں ڈر ہے کہ وہ ہمارے لڑکوں اور ہماری عورتوں کو گمراہ کردے گا۔ تم اس کے پاس جائو۔ اگر وہ پسند کرے کہ اپنے گھر کے اندر ہی رہ کر اپنے ربّ کی عبادت کرے تو کرے ورنہ اگر اعلانیہ ہی پڑھنے پر مصر رہے تو اسے کہو: تمہاری (امان کی) ذمہ داری تمہیں واپس کردے۔ کیونکہ ہمیں یہ برا معلوم ہوتا ہے کہ تمہاری ذمہ داری توڑیں اور ہم تو (ابوبکرؓ کو ) کبھی بھی اعلانیہ عبادت کرنے نہیں دیں گے۔ حضرت عائشہؓ کہتی تھیں کہ ابن دغنہ حضرت ابوبکرؓ کے پاس آیا اور کہنے لگا: آپ کو اِس شرط کا علم ہی ہے جس پر میں نے آپ کی خاطر عہد کیا تھا۔ اس لئے یا تو آپ اس پر قائم رہیں ورنہ میری ذمہ داری مجھے واپس کردیں۔ کیونکہ میں پسند نہیں کرتا کہ عرب یہ بات سنیں کہ جس شخص کو میں نے پناہ دی تھی، اس کے بارے میں بدعہدی کی گئی۔ حضرت ابوبکرؓ نے کہا: میں آپ کی پناہ آپ کو واپس کرتا ہوں اور اللہ ہی کی پناہ پر راضی ہوں اور رسول اللہ ﷺ ان دنوں مکہ میں ہی تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے تمہاری ہجرت کا مقام دکھایا گیا ہے۔ میں نے ایک کھاری زمین دیکھی ہے جس میں کھجوریں ہیں اور وہ دو پتھریلی زمینوں کے درمیان ہے۔ جب رسول اللہ ﷺ نے یہ ذکر کیا تو جس (مسلمان) نے ہجرت کرنی تھی، اس نے مدینہ کی طرف ہجرت کی اور جو حبشہ کے ملک میں ہجرت کرگئے تھے ان میں سے بھی بعض مدینہ پہنچ گئے اور حضرت ابوبکرؓ نے بھی ہجرت کرنے کی تیاری کی تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ذرا ٹھہریں۔ کیونکہ میں امید کرتا ہوں کہ مجھے بھی (ہجرت کی) اجازت دی جائے گی۔ تب حضرت ابوبکرؓ نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپؐ پر قربان! کیا آپؐ بھی (ہجرت کی) اُمید رکھتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا: ہاں۔ تب حضرت ابوبکرؓ رسول اللہ ﷺ کی خاطر رُک گئے کہ آپؐ کے ساتھ ہی جائیں گے اور حضرت ابوبکرؓ نے دو اونٹنیوں کو جو اُن کے پاس تھیں، چار مہینے تک ببول کے پتے کھلائے (تاکہ وہ ہجرت کے سفر کے لئے تیار ہوجائیں۔)

10 von 10 heute frei