کتاب 4: باب اسْتِعْمَالِ الْبَقَرِ لِلْحِرَاثَةِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2324

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدٍ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بَيْنَمَا رَجُلٌ رَاكِبٌ عَلَى بَقَرَةٍ الْتَفَتَتْ إِلَيْهِ. فَقَالَتْ لَمْ أُخْلَقْ لِهَذَا خُلِقْتُ لِلْحِرَاثَةِ قَالَ آمَنْتُ بِهِ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَأَخَذَ الذِّئْبُ شَاةً فَتَبِعَهَا الرَّاعِي فَقَالَ الذِّئْبُ مَنْ لَهَا يَوْمَ السَّبُعِ يَوْمَ لاَ رَاعِيَ لَهَا غَيْرِي. قَالَ آمَنْتُ بِهِ أَنَا وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ". قَالَ أَبُو سَلَمَةَ مَا هُمَا يَوْمَئِذٍ فِي الْقَوْمِ.

محمد بن بشار نے مجھے بتایا۔ (کہا:) ہم سے غندر نے بیان کیا۔ (غندر نے کہا:) ہمیں شعبہ نے بتایا۔ شعبہ نے سعد بن ابراہیم بن عبد الرحمٰن بن عوف زُہری سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے ابوسلمہ سے سنا۔ وہ حضرت ابوہریرہؓ سے اور حضرت ابوہریرہؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے تھے کہ آپؐ نے فرمایا: ایک بار ایک شخص بیل پر سوار جا رہا تھا۔ اتنے میں بیل نے اس کی طرف مڑ کر دیکھا اور یوں گویا ہوا کہ میں سواری کیلئے پیدا نہیں کیا گیا، بلکہ ہل چلانے کیلئے پیدا کیا گیا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا: میں نے اور ابوبکرؓ اور عمرؓ نے اس کو مانا۔ (اسی طرح فرمایا:) کوئی بھیڑیا؛ بکری لے گیا۔ گڈریے نے اس کا پیچھا کیا تو بھیڑیے نے اس سے کہا: درندوں کے زمانے میں اس کا محافظ کون ہوگا؟ جس وقت میرے سوا اِس کا کوئی رکھوالا نہ ہوگا۔ آپؐ نے فرمایا: میں نے اور ابوبکرؓ اور عمرؓ نے اس کو مانا۔ ابوسلمہ کہتے تھے۔ حالانکہ وہ دونوں (یعنی حضرت ابوبکرؓ اور عمرؓ) اس دن مجلس میں نہ تھے۔

10 von 10 heute frei