کتاب 5: باب إِذَا قَالَ اكْفِنِي مَئُونَةَ النَّخْلِ أَوْ غَيْرِهِ، وَتُشْرِكُنِي فِي الثَّمَرِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2325
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَتِ الأَنْصَارُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اقْسِمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ إِخْوَانِنَا النَّخِيلَ. قَالَ " لاَ ". فَقَالُوا تَكْفُونَا الْمَئُونَةَ وَنُشْرِكُكُمْ فِي الثَّمَرَةِ. قَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا.
حکم بن نافع نے ہم سے بیان کیا کہ شعیب نے ہمیں خبر دی۔ (اس نے کہا:) ابوزناد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعرج سے، اعرج نے حضرت ابوہریرہؓ سے روایت کی۔ کہا کہ انصار نے نبیؐ سے عرض کیا۔ ہمارے اور ہمارے بھائیوں (مہاجرین) کے درمیان کھجوروں کے درخت تقسیم کر دیجئے۔ آپؐ نے فرمایا: نہیں۔ تب انصار نے (مہاجرین سے) کہا: تم ہماری جگہ محنت کرو اور ہم تمہیں میوے میں شریک کریں گے۔ انہوں نے کہا: اچھا۔ ہم نے قبول کیا۔
10 von 10 heute frei