کتاب 6: باب قَطْعِ الشَّجَرِ وَالنَّخْلِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2326

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ حَرَّقَ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ وَقَطَعَ وَهْىَ الْبُوَيْرَةُ وَلَهَا يَقُولُ حَسَّانُ وَهَانَ عَلَى سَرَاةِ بَنِي لُؤَىٍّ حَرِيقٌ بِالْبُوَيْرَةِ مُسْتَطِيرٌ.

موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ جویریہ نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے نافع سے، نافع نے حضرت عبداللہ (بن عمر) رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے بنو نضیر کی کھجوریں جلوا دیں اور کٹوا دیں اور اسی باغ کو بُوَیرہ کا باغ کہتے تھے۔ چنانچہ اس کے بارے میں حضرت حسانؓ کا شعر ہے: جو آگ بُوَیرہ باغ میں ہر طرف مشتعل ہوئی وہ بنی لوئی کے سرداروں کے لئے بالکل معمولی سی بات تھی۔

10 von 10 heute frei