کتاب 7: باب
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2327
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ قَيْسٍ الأَنْصَارِيِّ سَمِعَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ قَالَ كُنَّا أَكْثَرَ أَهْلِ الْمَدِينَةِ مُزْدَرَعًا كُنَّا نُكْرِي الأَرْضَ بِالنَّاحِيَةِ مِنْهَا مُسَمًّى لِسَيِّدِ الأَرْضِ قَالَ فَمِمَّا يُصَابُ ذَلِكَ وَتَسْلَمُ الأَرْضُ وَمِمَّا يُصَابُ الأَرْضُ وَيَسْلَمُ ذَلِكَ فَنُهِينَا وَأَمَّا الذَّهَبُ وَالْوَرِقُ فَلَمْ يَكُنْ يَوْمَئِذٍ.
محمد بن مقاتل نے ہم سے بیان کیا کہ عبداللہ (بن مبارک) نے ہمیں خبر دی۔ یحيٰ بن سعید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے حنظلہ بن قیس انصاری سے روایت کی کہ انہوں نے حضرت رافع بن خدیجؓ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: مدینے والوں میں سب سے زیادہ کھیت ہمارے تھے؛ جو ہم بٹائی پر دیا کرتے۔ اس شرط پر کہ زمین کے ایک معین حصہ کی پیدا وار زمین کے مالک کے لئے ہوگی۔ وہ کہتے تھے کہ کبھی ایسا ہوتا کہ وہ حصہ خراب ہو جاتا اور باقی زمین محفوظ رہتی اور کبھی ایسا ہوتا کہ باقی ساری زمین خراب ہوجاتی اور وہ حصہ محفوظ رہتا۔ اس لئے ہمیں (اس کی) ممانعت کی گئی۔ سونے اور چاندی (کے بدلے ٹھیکہ دینے) کا اُن دنوں رواج نہ تھا۔
10 von 10 heute frei