کتاب 15: باب مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَوَاتًا
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2335
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ أَعْمَرَ أَرْضًا لَيْسَتْ لأَحَدٍ فَهْوَ أَحَقُّ ". قَالَ عُرْوَةُ قَضَى بِهِ عُمَرُ ـ رضى الله عنه ـ فِي خِلاَفَتِهِ.
یحيٰ بن بکیر نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے عبیداللہ بن ابی جعفر سے، عبیداللہ نے محمد بن عبدالرحمن سے، انہوں نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے، حضرت عائشہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی کہ آپؐ نے فرمایا: جو شخص ایسی زمین آباد کرے، جو کسی کی ملکیت نہ ہو تو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے۔ عروہ نے کہا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی خلافت میں یہی فیصلہ کیا۔
10 von 10 heute frei