کتاب 4: باب الْخُصُومَةِ فِي الْبِئْرِ وَالْقَضَاءِ فِيهَا
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2356
عبدان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو حمزہ سے، ابو حمزہ نے اعمش سے، اعمش نے شقیق سے، شقیق نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے، حضرت عبداللہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جو شخص کسی کا مال مارنے کے لئے قسم کھائے اور وہ قسم میں جھوٹا ہو، وہ اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہوگا۔ پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ وحی کی کہ جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے وسیلے سے تھوڑا مول لیتے ہیں (آخر آیت تک۔)
پھر حضرت اشعثؓ آئے اور انہوں نے کہا: ابو عبدالرحمن (حضرت عبداللہ بن مسعودؓ ) نے تم سے کیا بیان کیا۔ یہ آیت تو میرے متعلق اُتری تھی۔ میرا ایک کنواں میرے ایک چچا کے بیٹے کی زمین میں تھا۔ (اس کا جھگڑا تھا) آپؐ نے مجھ سے فرمایا: اپنے گواہ لائو۔ میں نے کہا: (یا رسول اللہ!) میرے پاس تو کوئی گواہ نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: پھر دوسرے فریق سے قسم لے لے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! پھر تو وہ قسم کھا لے گا۔ اس پر نبی ﷺ نے یہ حدیث بیان کی۔ پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپؐ کی تصدیق کے لئے یہ آیت نازل کی۔
صحیح بخاری 2357
عبدان نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے ابو حمزہ سے، ابو حمزہ نے اعمش سے، اعمش نے شقیق سے، شقیق نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے، حضرت عبداللہؓ نے نبی ﷺ سے روایت کی۔ آپؐ نے فرمایا: جو شخص کسی کا مال مارنے کے لئے قسم کھائے اور وہ قسم میں جھوٹا ہو، وہ اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملے گا کہ وہ اس پر ناراض ہوگا۔ پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ وحی کی کہ جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے وسیلے سے تھوڑا مول لیتے ہیں (آخر آیت تک۔) پھر حضرت اشعثؓ آئے اور انہوں نے کہا: ابو عبدالرحمن (حضرت عبداللہ بن مسعودؓ) نے تم سے کیا بیان کیا۔ یہ آیت تو میرے متعلق اُتری تھی۔ میرا ایک کنواں میرے ایک چچا کے بیٹے کی زمین میں تھا۔ (اس کا جھگڑا تھا) آپؐ نے مجھ سے فرمایا: اپنے گواہ لائو۔ میں نے کہا: (یا رسول اللہ!) میرے پاس تو کوئی گواہ نہیں۔ آپؐ نے فرمایا: پھر دوسرے فریق سے قسم لے لے۔ میں نے کہا: یا رسول اللہ! پھر تو وہ قسم کھا لے گا۔ اس پر نبی ﷺ نے یہ حدیث بیان کی۔ پھر اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپؐ کی تصدیق کے لئے یہ آیت نازل کی۔