کتاب 5: باب إِثْمِ مَنْ مَنَعَ ابْنَ السَّبِيلِ مِنَ الْمَاءِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2358
موسیٰ بن اسماعیل نے ہم سے بیان کیا کہ عبدالواحد بن زیاد نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے اعمش سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے ابوصالح سے سنا۔ وہ کہتے تھے: میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا۔ وہ کہتے تھے: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تین آدمی ہیں ؛ جنہیں اللہ قیامت کے دن (شفقت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا اور نہ اُن کو پاک کرے گا اور انہیں دردناک عذاب ہوگا۔ ایک وہ شخص جس کے پاس سفر میں ضرورت سے زیادہ پانی ہو اور اس نے مسافر کو نہیں دیا اور ایک وہ شخص جس نے کسی امام کی بیعت کی اور یہ بیعت محض دنیا کی خاطر کی۔ اگر اس نے اسے دنیاوی مال دیا تو وہ راضی ہوگیا اور اگر نہ دیا تو خفا ہوگیا اور ایک وہ شخص جس نے عصر کے بعد اپنا سامانِ تجارت بازار میں رکھا اور کہا: اس ذات کی قسم ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں مجھے تو اس کی یہ یہ قیمت ملتی تھی اور پھر کوئی شخص اس کو سچا سمجھے اور (خرید لے) اس کے بعد آپؐ نے یہ آیت پڑھی (یعنی) جو لوگ اللہ کے ساتھ اپنے عہدوں اور قسموں کے بدلے تھوڑی قیمت لیتے ہیں …۔