کتاب 6: باب سَكْرِ الأَنْهَارِ
صحیح بخاری
صحیح بخاری 2359
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابن شہاب نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے ان کو بتایا کہ نبی ﷺ کے پاس ایک انصاری شخص نے حضرت زبیرؓ سے حرّہ کی اس ندی کے بارے میں جھگڑا کیا؛ جس سے لوگ کھجوروں کو پانی دیا کرتے تھے۔ انصاری نے (حضرت زبیرؓ سے) کہا: پانی بہنے دو اور حضرت زبیرؓ نے نہ مانا تو وہ دونوں نبی ﷺ کے پاس جھگڑا لائے۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت زبیرؓ سے فرمایا: زبیر! تم (اپنے درختوں کو) سیراب کرلو۔ پھر اپنے ہمسایہ کے لئے پانی چھوڑ دو۔ انصاری کو غصہ آگیا اور اس نے کہا: آپؐ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ یہ آپؐ کی پھوپھی کا بیٹا ہے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ کا چہرہ متغیر ہوگیا اور آپؐ نے فرمایا: زبیر اپنے درختوں کو پانی دو۔ پھر پانی کو روکے رکھو۔ یہاں تک کہ وہ منڈیروں تک بھر آئے۔ حضرت زبیرؓ کہتے تھے: اللہ کی قسم! میں سمجھتا ہوں کہ یہ آیت اسی واقعہ سے متعلق نازل ہوئی تھی۔ یعنی تیرے ربّ کی قسم! وہ ہرگز ہرگز مومن نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ تجھے ان باتوں میں حکم نہ مانیں جو اُن کے درمیان اختلافی صورت اختیار کرتی ہیں۔ محمد بن عباس نے کہا کہ ابو عبد اللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: صرف لیث ہی نے عروہ کو عبد اللہ سے روایت کرتے ہوئے ذکر کیا ہے۔
صحیح بخاری 2360
عبداللہ بن یوسف نے ہم سے بیان کیا کہ لیث (بن سعد) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے کہا: ابن شہاب نے مجھے بتایا۔ انہوں نے عروہ سے، عروہ نے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔ انہوں نے ان کو بتایا کہ نبی ﷺ کے پاس ایک انصاری شخص نے حضرت زبیرؓ سے حرّہ کی اس ندی کے بارے میں جھگڑا کیا؛ جس سے لوگ کھجوروں کو پانی دیا کرتے تھے۔ انصاری نے (حضرت زبیرؓ سے) کہا: پانی بہنے دو اور حضرت زبیرؓ نے نہ مانا تو وہ دونوں نبی ﷺ کے پاس جھگڑا لائے۔ رسول اللہ ﷺ نے حضرت زبیرؓ سے فرمایا: زبیر! تم (اپنے درختوں کو) سیراب کرلو۔ پھر اپنے ہمسایہ کے لئے پانی چھوڑ دو۔ انصاری کو غصہ آگیا اور اس نے کہا: آپؐ نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ یہ آپؐ کی پھوپھی کا بیٹا ہے۔ اس پر رسول اللہ ﷺ کا چہرہ متغیر ہوگیا اور آپؐ نے فرمایا: زبیر اپنے درختوں کو پانی دو۔ پھر پانی کو روکے رکھو۔ یہاں تک کہ وہ منڈیروں تک بھر آئے۔ حضرت زبیرؓ کہتے تھے: اللہ کی قسم! میں سمجھتا ہوں کہ یہ آیت اسی واقعہ سے متعلق نازل ہوئی تھی۔ یعنی تیرے ربّ کی قسم! وہ ہرگز ہرگز مومن نہیں ہوں گے جب تک کہ وہ تجھے ان باتوں میں حکم نہ مانیں جو اُن کے درمیان اختلافی صورت اختیار کرتی ہیں۔ محمد بن عباس نے کہا کہ ابو عبد اللہ (امام بخاریؒ) نے کہا: صرف لیث ہی نے عروہ کو عبد اللہ سے روایت کرتے ہوئے ذکر کیا ہے۔