کتاب 14: باب الْقَطَائِعِ

صحیح بخاری

صحیح بخاری 2376

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَرَادَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُقْطِعَ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَقَالَتِ الأَنْصَارُ حَتَّى تُقْطِعَ لإِخْوَانِنَا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مِثْلَ الَّذِي تُقْطِعُ لَنَا قَالَ " سَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي ".

سلیمان بن حرب نے ہم سے بیان کیا کہ حماد بن زید نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے یحيٰ بن سعید سے روایت کی۔ انہوں نے کہا: میں نے حضرت انسؓ سے سنا۔ کہتے تھے: رسول اللہؐ نے (انصار کو) بحرین میں جاگیریں دینے کا ارادہ فرمایا تو انصار نے کہا: ہم تو جب لیں گے کہ آپؐ ہمارے بھائی مہاجرین کو بھی جاگیریں دیں ؛ ویسی ہی جاگیریں جو آپؐ ہمیں دے رہے ہیں۔ تو آپؐ نے فرمایا: میرے بعد تم خود غرضی کو دیکھو گے۔ (یعنی تم پر لوگ مقدم کئے جائیں گے) تو تم صبر کرنا؛ یہاں تک کہ مجھ سے ملو۔

10 von 10 heute frei